سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۹ مطلب با موضوع «خطوط» ثبت شده است

۰

ادارہ روزنامہ اطلاعات کا شکریہ

 خطوط خاطرات

باسمہ تعالی

برادر گرامی جناب اندرابی صاحب چیف ایڈیٹر روزنامہ اطلاعات

سلام علیکم      

اطلاعات گردوپیش مورخہ جمعۃ المبارک 12 فروری 2009 میں ایران امریکہ تعلقات میں بہتری کے مزید اشارے کے زیر عنوان خبر میں ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای روحی و جسمی لہ الفداء کےنام گرامی کے ساتھ غیر منتخب سپریم رہنما استعمال کیا ہوا تھا ، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا آپ نے شعوری طور» غیر منتخب» لفظ کو استعمال میں لایاہے جوکہ استعمار اور استکبارکی حکمت عملی ہے کہ ایک واحد دینی جمہوری اسلامی نظام کو تاناشاہی نظام کے طور پر پیش کریں اور ولایت فقیہ کو ایک ڈکٹیٹر ثابت کیا جا‏ئے ۔یا غیر شعوری طور یا آپ کی تائید اور حروف چینی کے بغیر چھپ گیا ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو اسلامی جمہوری ایران کے آئین کا بخوبی مطالعہ ہوگا کہ وہاں صرف اسلامی نظام حاکم ہے جس کے رہنما اصول قرآن اور سنت سے ماخذ ہے اور اسلام شناسی کے ماہرین کہ جنہیں اھل خبرہ کہا جاتا ہے اور انکے مجموعے کو مجلس خبرگان کہا جاتا ہے جوکہ پہلے علمی کسوٹی پر کھرے اتر کے انتخاب کے لئے نامزد کئے جاتے ہیں اور اسکے بعد عوامی را‏ئے کے ساتھ مجلس خبرگان کے لئے منتخب ہوتے ہیں اوراس مجلس خبرگان رھبری میں سے ولی فقیہ اورسپریم رہنما منتخب ہوتا ہے۔ حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی انہی علمی ، اسلامی اور جمہوری طرز عمل سے منتخب ہوئے ہیں ۔

آپ سے توقع ہے کہ آپ اپنا نظریہ بیان کریں کہ آپ استعماری اور استکباری حکمت عملی کے حامی ہیں یا حق گوخبر نگار ۔ اس بات کی وضاحت اس لئے بھی ضروری ہے کہ استکبار اور استعماری قوتیں خودکوجمہوریت کے علمبرداربتلاتے ہیں اور پادشاہی نظام اور ڈکٹیٹرشپ کو ہر طرح کی معاونت کرتے ہیں ، اسکے برعکس ایران کے اسلامی اور جمہوری نظام کو تاناشاہی اور ڈکٹیٹر شپ ثابت کرنے کی سعی لا حاصل کرتے رہتے ہیں ۔کیونکہ وہ خائف ہیں کہ اسلامی معاشرے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لئے ایران میں قرآن اور سنت سے ماخذ حاکم قاعدے اور قوانین دنیا کے لئے مشعل راہ نہ بن جائے اور مغربی جمہوری نظام کا اصلی پول کھول جائے ۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عبدالحسین کشمیری

‏منگل‏، 17‏ فروری‏، 2009