سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ۲۰ خصوصیتیں روایات کی روشنی میں

 اردو مقالات کتابخانہ اھلبیت ع اھلبیت ع حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ۲۰ خصوصیتیں روایات کی روشنی میں

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ۲۰ خصوصیتیں روایات کی روشنی میں

نیوزنور:رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ  کا ارشاد گرامی ہے : «یا فَاطِمَة... أَنْتَ مِنِّی وَ أَنَا مِنْکَ...»؛ (2) اے فاطمہ ! تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور نے رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رسالت کی مظلوم بیٹی   کی مظلومانہ شہادت کے ایام کی مناسبت سے حضرت صدیقہء طاہرہ سلام اللہ علیھا کی خصوصیات کو حضرات اوصیاء رسولخدا علیھم السلام  کی زبانی منتشر کیا ہے ۔

·        وجود رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ  

رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ  کا ارشاد گرامی ہے :

«یا فَاطِمَة... أَنْتَ مِنِّی وَ أَنَا مِنْکَ...»؛ (2)

 اے فاطمہ ! تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں ۔

·        رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ  کی جان

رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا : 

«... فِدَاکِ أَبُوک یا فَاطِمَة»؛ (3) 

 ای فاطمہ (سلام اللہ علیہا) تیرے بابا کی جان تجھ پر قربان ۔

·        رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بہشتی خوشبو

 رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ کا ارشاد گرامی ہے :

«... فَفَاطِمَةُ حَوْرَاءُ إِنْسِیَّةٌ فَکُلَّمَا اشْتَقْتُ إِلَى رَائِحَةِ الْجَنَّةِ شَمِمْتُ رَائِحَةَ ابْنَتِی فَاطِمَة(سلام الله علیها)»؛ (4) 

فاطمہ (سلام اللہ علیھا) انسانی حور ہیں میں جب بھی جنت کی خشبو کا مشتاق ہوتا تھا تو فاطمہ زہرا( سلام اللہ علیھا) کی خوشبو لیتا تھا ۔

·        رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل کی دھڑکن

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلے وصی  شاہ ولایت حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

«... إِنَّ الْحَسَنَ وَ الْحُسَیْنَ سِبْطَا هَذِهِ الْأُمَّةِ وَ هُمَا مِنْ مُحَمَّدٍ کَمَکَانِ الْعَیْنَیْنِ مِنَ الرَّأْسِ وَ أَمَّا أَنَا فَکَمَکَانِ الْیَدَیْنِ مِنَ الْبَدَنِ وَ أَمَّا فَاطِمَةُ فَکَمَکَانِ الْقَلْبِ مِنَ الْجَسَد...»؛ (5)

حسن اور حسین (علیہما السلام) اس امت کے دو سبط ہیں اور وہ دونوں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کے لیے دو آنکھیں ہیں اور میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کے لیے بدن کے دو ہاتھوں کی مانند ہوں اور فاطمہ سلام اللہ علیھا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کے بدن میں دل کی مانند ہیں ۔

·        شاہ ولایت حضرت علی علیہ السلام کے لیے مایہ  افتخار

شاہ ولایت حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

«... أَنَا زَوْجُ الْبَتُولِ سَیِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِین...»؛ (6)

علی(علیہ السلام) بتول (سلام اللہ علیھا) کا شوہر ہے کہ جو عالمین کی خواتین کی سردار ہیں ۔

·        پنجتن پاک کی آسمانی صفات

رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ  فرماتے ہیں :

«أَنَا الشَّمْسُ وَ عَلِیٌّ الْقَمَرُ وَ فَاطِمَةُ الزُّهَرَةُ وَ الْفَرْقَدَانِ الْحَسَنُ وَ الْحُسَیْن»؛ (7)

[پنجتن پاک کی مثال کچھ یوں ہے ]کہ؛ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )   سورج ، علی( علیہ السلام)، فاطمہ(سلام اللہ علیہا) ستارہء ناہید  اور حسنین (علیہما السلام) دو نور افشانی کرنے والے ستارے فرقد کے مانند ہیں ۔

·        خدا  کی اطاعت میں بھر پور منہمک

رسولخدا  صلی اللہ علیہ و آلہ فرماتے ہیں :

«یَا سَلْمَانُ! إِنَّ ابْنَتِی فَاطِمَةَ مَلَأَ اللَّهُ قَلْبَهَا وَ جَوَارِحَهَا إِیمَاناً إِلَى مُشَاشِهَا تَفَرَّغَتْ لِطَاعَةِ اللَّه ...»؛ (8)

 اے سلمان ! یقینا خدا نے فاطمہ (سلام اللہ علیھا)کے  قلب کو اور جملہ اعضاء جوارح سمیت ایمان اور یقین سے بھر دیا ہے اس طرح کہ وہ خدا کی اطاعت میں منہمک رہتی ہیں ۔

·        شہیدوں کی  دائمی ذائر  

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چٹھے وصی و حجت رب العالمین  حضرت امام  جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

«إِنَّ فَاطِمَةَ(سلام الله علیها) کَانَتْ تَأْتِی قُبُورَ الشُّهَدَاءِ فِی کُلِّ غَدَاةِ سَبْت...»؛ (9) 

فاطمہ (سلام اللہ علیھا) ہر سنیچر وار کی صبح کو شہیدوں کی قبروں کی زیارت کے لیے تشریف لے جاتی تھیں ۔

·        فاطمہ( سلام اللہ علیھا) ملکوتی  خوشبو کی پیکر

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : 

«رَائِحَةُ الْأَنْبِیَاءِ رَائِحَةُ السَّفَرْجَلِ وَ رَائِحَةُ الْحُورِ الْعِینِ رَائِحَةُ الْآسِ وَ رَائِحَةُ الْمَلَائِکَةِ رَائِحَةُ الْوَرْدِ وَ رَائِحَةُ ابْنَتِی فَاطِمَةَ الزَّهْرَاءِ رَائِحَةُ السَّفَرْجَلِ وَ الْآسِ وَ الْوَرْد...»؛ (10)۔

 انبیاء کی خوشبو" بہی" کی خوشبو ہے، حور العین کی خوشبو "آس" کی خوشبو ہے اور فرشتوں کی خوشبو "گل سرخ "کی خوشبو ہے  لیکن میری بیٹی فاطمہ( سلام اللہ علیھا) کی خوشبو بہی ،آس اور گل سرخ سب کی خوشبو ہے ۔

·        علی علیہ السلام فاطمہ سلام اللہ علیھا کے کفو ہیں

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چٹھے وصی و حجت رب العالمین  حضرت امام  جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

«... لَوْ لَا أَنَّ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ(علیه السلام) تَزَوَّجَهَا لَمَا کَانَ لَهَا کُفْوٌ إِلَى یَوْمِ الْقِیَامَةِ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ آدَمُ فَمَنْ دُونَه»؛ (11)

اگر حضرت علی علیہ السلام نے فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا  سے شادی نہ کی ہوتی تو روئی زمین پر آدم سے لے کر آخر تک فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا کوئی ہمسر اور ہمتا نہ ہوتا ۔

·        آسمانی پیوند  

رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ فرماتے ہیں :

«مَا زَوَّجْتُ فَاطِمَةَ إِلَّا لَمَّا أَمَرَنِی اللَّهُ بِتَزْوِیجِهَا؛ (12)

محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ( سلام اللہ علیھا) کی شادی اس وقت کروائی جب خدا نے  رسولخدا  (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کو ان کی شادی کروانے کا حکم دیا ۔

·        خانہ داری میں سخت محنت

حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے بارے میں  فرماتے ہیں :

«أَنَّهَا اسْتَقَتْ بِالْقِرْبَةِ حَتَّى أَثَّرَ فِی صَدْرِهَا وَ طَحَنَتْ بِالرَّحَى حَتَّى مَجِلَتْ یَدَاهَا وَ کَسَحَتِ الْبَیْتَ حَتَّى اغْبَرَّتْ ثِیَابُهَا وَ أَوْقَدَتِ النَّارَ تَحْتَ الْقِدْرِ حَتَّى دَکِنَتْ ثِیَابُهَا فَأَصَابَهَا مِنْ ذَلِکَ ضَرَرٌ شَدِید»؛ (13)۔

 حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا مشک کے ساتھ اس قدر پانی کھینچا کرتی تھیں کہ اس کا اثر آپ کے سینے پر آشکار تھا اور اس قدر اپنے مبارک ہاتھوں سے چکی چلاتی تھیں کہ آپ کے ہاتھوں پر نشان پڑ گئے تھے ، اور گھر میں اس قدر جھاڑو دیا کرتی تھیں  کہ آپ کا لباس خاک آلود ہو جایا کرتا تھا اور دیگ کے نیچے اتنی آگ جلایا کرتی تھیں کہ آپ کے کپڑے دھوئیں سے کالے ہو جایا کرتے تھے اور ان کاموں سے آپ کو سخت تکلیف اور اذیت ہوتی تھی ۔

·        علی علیہ السلام کی ہمیشہ فرمانبردار

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

«فَوَ اللَّه ... وَ لَا أَغْضَبَتْنِی وَ لَا عَصَتْ لِی أَمْراً وَ لَقَدْ کُنْتُ أَنْظُرُ إِلَیْهَا فَتَنْکَشِفُ عَنِّی الْهُمُومُ وَ الْأَحْزَان»؛ (14) ۔

 خدا کی قسم کہ فاطمہ سلام اللہ علیھا نے کبھی بھی  مجھے خشمگین نہیں کیا اور کسی بھی کام میں میری نافرمانی نہیں کی اور میں جب بھی فاطمہ کی طرف دیکھتا تھا تو میرا غم وا ندوہ صاف ہو جاتا تھا ۔

·         نور خدا کی کرن

رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ فرماتے ہیں :

«... نُورُ ابْنَتِی فَاطِمَةَ مِنْ نُورِ اللَّهِ وَ ابْنَتِی فَاطِمَةُ أَفْضَلُ مِنَ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْض...»؛ (15)۔

 رسولخدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی بیٹی فاطمہ ( سلام اللہ علیھا) کا نور خدا کے نور میں سے ہے اور رسولخدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی بیٹی فاطمہ آسمانوں زمینوں سے بڑھ کر ہے ۔

·        پنجتن پاک انسان کے سرہانے

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پانچویں اور چٹھے وصی   حضرات امام محمد باقر اور امام صادق علیھما السلام فرماتے ہیں :

«حَرَامٌ عَلَى رُوحٍ أَنْ تُفَارِقَ جَسَدَهَا حَتَّى تَرَى الْخَمْسَةَ؛ مُحَمَّداً وَ عَلِیّاً وَ فَاطِمَةَ وَ حَسَناً وَ حُسَیْناً بِحَیْثُ تَقَرُّ عَیْنُهَا أَوْ تَسْخَنُ عَیْنُهَا... ؛ (16)۔ 

انسان کی روح پر اس وقت تک بدن سے نکلنا حرام ہے جب تک وہ پاک پنجتنوں کو نہ دیکھ لے " محمد  ،علی  ،فاطمہ ، حسن کو اور حسین  "(علیہم صلوات اللہ )کو ، اور اس کے نتیجے میں یا انسان کی آنکھیں روشن ہو جاتی ہیں یا تاریک اور محزون ہو جاتی ہیں ۔

·         صدیقہء شہیدہ

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتویں وصی و حجت رب العالمین  حضرت  امام موسی  کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں : «إِنَّ فَاطِمَةَ(سلام الله علیها) صِدِّیقَةٌ شَهِیدَة...»؛ (17)۔  فاطمہ سلام اللہ بہت سچی خاتون ہیں کہ جن کو شہید کر دیا گیا ۔

·        جنت فاطمہ  سلام اللہ علیھا کی مشتاق

رسولخدا  صلی اللہ علیہ و آلہ فرماتے ہیں: 

«اشْتَاقَتِ الْجَنَّةُ إِلَى أَرْبَعٍ مِنَ النِّسَاءِ: مَرْیَمَ بِنْتِ عِمْرَانَ وَ آسِیَةَ بِنْتِ مُزَاحِمٍ زَوْجَةِ فِرْعَوْنَ وَ خَدِیجَةَ بِنْتِ خُوَیْلِدٍ وَ فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ(صلی الله علیه و آله)»؛ (18)۔ 

جنت  چار خواتین " مریم بنت عمران" ، "آسیہ بنت مزاحم زوجہء فرعون "،" خدیجہ بنت خویلد" اور" فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ" کی مشتاق ہے۔

·        چھوٹے بچوں کی ماں

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چٹھے وصی و حجت رب العالمین  حضرت امام  جعفر صادق السلام فرماتے ہیں :

«إِنَّ أَطْفَالَ شِیعَتِنَا مِنَ الْمُؤْمِنِینَ تُرَبِّیهِمْ فَاطِمَةُ(سلام الله علیها)»؛ (19)۔

 بے شک ہمارے شیعہ مومنین کے بچوں کی (کہ جو بالغ ہونے  سےپہلے دنیا سے چلے گئے ہوں ) فاطمہ سلام اللہ علیھا پرورش کرتی ہیں ۔

·        روز محشر میں شفاعت کرنے والی

رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ فرماتے ہیں :

«... یَا فَاطِمَةُ الْبُشْرَى فَلَکِ عِنْدَ اللَّهِ مَقَامٌ مَحْمُودٌ تَشْفَعِینَ فِیهِ لِمُحِبِّیکِ وَ شِیعَتِک»؛ (20)۔

 اے فاطمہ سلام اللہ علیھا مبارک ہو ! خدا کے نزدیک تمہیں مقام محمود حاصل ہے کہ جس پر فائز ہو کر آپ اپنے محبوں اور شیعوں کی شفاعت کریں گی ۔

·        فاطمہ سلام اللہ علیھا کا شیعوں کو تحفہ

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چٹھے وصی و حجت رب العالمین  حضرت امام  جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : 

«مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ فَقَرَأَ فِی کُلِّ رَکْعَةٍ خَمْسِینَ مَرَّةً قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ کَانَتْ صَلَاةَ فَاطِمَة(سلام الله علیها)...»؛ (1)

۔ جو شخص چار رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورہء حمد کے بعد پچاس مرتبہ" قل ھواللہ احد " پڑھے تو یہ نماز جناب فاطمہ زہرا سلا م اللہ علیھا کی نماز ہے ۔

حوالے :

۱ ۔ من لا یحضرہ الفقیہ ، ج۱ ص ۵۶۴ ،

۲ ۔ بیت الاحزان ، ص ۱۹ ؛ بحار الانوار ، ج۴۳ ص ۳۲ ،

۳ ۔ بحار الانوار ،ج۲۲ ص ۴۹۰ ،

۴ ۔ التوحید ، شیخ صدوق ، ص ۱۱۷ ،

۵ ۔ بحار الانوار ، ج ۳۹ ص ۳۵۲ ؛ کتاب سلیم بن قیس ص ۸۳۰ ،

۶ ۔ معانی الاخبار ، ص ۵۸ ،

۷ ۔ بحار الانوار ، ج ۲۴ ص ۷۴ ؛ معانی الاخبار ، ص ۱۱۴،

۸ ۔ بحار الانوار ، ج ۴۳ ص ۴۶ ؛ مناقب ، ج۳ ص ۳۳۷ ،

۹ ۔ وسایل الشیعہ ، ج ۲ ص ۸۷۹ ،

۱۰ ۔ بحار الانوار ، ج ۶۶ ، ص ۱۷۷ ،

۱۱ ۔ خصال ج۲ ص ۴۱۴ ،

۱۲ ۔ عیون اخبار الرضا ، ج۲ ص ۵۹ ،

۱۳ ۔ علل الشرائع ، ج ۲ ص ۳۶۶ ،

۱۴ ۔ بحار الانوار ، ج ۴۳ ، ص ۱۳۴ ،

۱۵ ۔ وہی ، ج ۱۵ ص ۱۰ ،

۱۶ ۔ کشف الغمہ ، ج ۱ ص ۴۱۴ ،

۱۷ ۔ کافی ج۱ ص ۴۵۸ ،

۱۸ ۔ بحار الانوار ، ج ۴۳ ص ۵۳ ،

۱۹ ۔ وہی ، ج۶ ص ۲۲۹ ؛ تفسیر علی ابن ابراہیم ،ج۲ ص ۳۳۲ ،

۲۰ ۔ بحار الانوار ، ج ۷۶ ص ۳۵۹ ، 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی