سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

زندگی کو منظم کرنے کی ہدایات

 اردو مقالات مذھبی

زندگی کو منظم کرنے کی ہدایات

زندگی کو منظم کرنے کی ہدایات
ایران کے ایک ممتاز عالم ربانی  جو کہ اسوقت حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا  کے حرم  میں امام نماز جماعت ہیں  آیت الله سید موسی شبیری زنجانی انکے والد بذرگوار حضرت آیت الله سید احمد زنجانی کہتے ہیں : ایک سال میں اور آقائے خمینی دونوں مشہد میں تھے ، ضریح کے نزدیک ہمیں آقائے شیخ حسن علی زیارت پڑھتے ہوئے دکھائی دئے ۔(شیخ عالی درجہ کے عارف تھے)۔امام خمینی ان کے پاس گئے اور کہا : آپ کو اسی صاحب قبر امام رضا علیہ السلام کی قسم میری ایک حاجت ہے اسے رد نہ کیجئے گا۔ انہوں نے کہا : سید میں زیارت پڑھ رہا ہوں آپ شیخ حر عاملی کی قبر کے پاس رکئے  میں زیارت کے بعد وہیں آؤں گا پھر بات کریں گے۔

ہم لوگ وہاں چلے گئے تھوڑی دیر میں شیخ وہاں آگئے ، آقائے خمینی نے ان سے علم کیمیا سکھانے کی درخواست کی تو انہوں نے کہا:اگر آپ کیمیا کا علم حاصل کر لیں اور دنیا کے تمام پہاڑوں کو سونے میں تبدیل کرلیں توکیا آپ کو اپنے اوپر اتنا یقین ہے کہ اس طاقت سے سوء استفادہ نہیں کریں گے ، آقائے خمینی نے کہا : ہمیں یقین نہیں ہے۔ شیخ نے کہا: پھر کیوں ایسی قدرت حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ جس کے بعد اپنے اوپر کنٹرول نہ کرسکیں ؟

اس کے بدلہ میں آپ کو ایسی چیز بتاوں گا کہ جس میں کوئی نقصان نہیں ہے، اس کے بعد نماز کے بعد انجام دینے کے لئے درج ذیل وظیفہ بتاتے ہیں ؛ نماز تمام کرنے کے بعد پہلے آیت الکرسی اسکے بعد تسبیح جناب فاطہ زہرا سلام اللہ علیہا اسکے بعد تین مرتبہ سورۂ قل ھو اللہ پھر تین مربتہ صلوات اسکے بعد تین مرتبہ سورۂ اطلاق کی دوسری اور تیسری آیت (و من یتق الله یجعل له مخرجا و یرزقه من حیث لایحتسب و من یتوکل علی الله فهو حسبه ان الله بالغ أمره قد جعل الله لکل شی قدرا) پڑھیں ۔ یہ وظیفہ زندگی میں کافی مفید ثابت ہوگا انشااللہ۔
یہ واقعہ کتاب جرعه ای از دریا کی پہلی جلد ، صفحہ 552 سے ماخوذ ہے۔
________________________________________
آیت الکرسی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ‌

اللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَ لاَ نَوْمٌ لَهُ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِی الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِی یَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ أَیْدِیهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لاَ یُحِیطُونَ بِشَیْ‌ءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلاَّ بِمَا شَاءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ وَ لاَ یَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ‌ ﴿البقرة، 255

تسبیح حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا

34اللہ اکبر۔33سبحان اللہ۔33 الحمدللہ

سورۂ قل ھو اللہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ‌
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ (1)
اللَّهُ الصَّمَدُ (2)
لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُولَدْ (3)

وَ لَمْ یَکُنْ لَهُ کُفُواً أَحَدٌ (4)

صلوات

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

سورۂ اطلاق کی دوسری اور تیسری آیت

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ‌

وَ مَنْ یَتَّقِ اللَّهَ یَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجاً (2)
وَ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لاَ یَحْتَسِبُ وَ مَنْ یَتَوَکَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِکُلِّ شَیْ‌ءٍ قَدْراً (3) 


برچسب ها روحانی نسخہ

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی