سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

آغا حسن کشمیر کے شیعوں کا سر مزید نہ جھکائے نہیں تو عزل کیا جائے گا:عبدالحسین

 خطوط

بسمہ تعالی

آغا حسن کشمیر کے شیعوں کا سر مزید نہ جھکائے نہیں تو عزل کیا جائے گا:عبدالحسین

مرحوم آیت اللہ آغا سید مصطفی موسوی کےدوسرے بڑے بیٹے آغا سید عبدالحسین موسوی نے  قم المقدسہ ایران سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کے روضے اور مجلس شورای اسلامی(پارلمنٹ)ایران پر 7 جون2017 کو دولت اسلامی عراق و شامات(داعش) نامی یزید زماں بین الاقوامی دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انگریزی بیان کے پیش نظر جس میں گیلانی صاحب نے دہشتگردانہ حملوں میں ہوئے شہداء کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے داعش کے حملوں کو ولی فقیہ حضرت امام خامنہ ای کی عراق و شام سیاست کا نتیجہ قرار دے کر داعش کے حملے کو جواز اور امریکی صدر کی ترجمانی کا بھر پور حق  ادا کیا  لیکن پھر بھی انجمن شرعی شیعیان جس کی خونی لکیر ولایت فقیہ ہے  کا گیلانی حریت میں باقی رہنے کے پیش نظر   اپنے بھائی آغا سید حسن موسوی  اور انجمن شرعی شیعیان  کے صدر   کو خبر دار کرتے ہوئے کھلا پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ :میں آپ کو بار بار خبردار کرتے آیا ہوں کہ جس منصب پر ہو اسکی لاج رکھو۔ لیکن آپ اصلاح کے بجائے  آئے دن انحراف کے راستے پر گامزن ہیں اور انجمن شرعی شیعیان پر ہمارے علمای سلف کی تقوی شعار سیاست سے عدول کرکے معاویہ سیاست پر گامزن نظر آتے ہیں۔ چونکہ قوم کی خواب غفلت سے آگاہ اور رواداری کی ثقافت پر ایمان رکھتا ہوں اسلئے ہر ممکن طریقے سے تیس سالوں سے تمہارے مظالم سہتے آیا ہوں اور آخر کار کشمیر چھوڑنے پر مجبور ہوا ہوں  لیکن آج جب تکفیری گیلانی صاحب کا ولایت فقیہ (جو کہ انجمن شرعی شیعیان کیلئے خونی لکیر ہے)کے حوالے بیان آنے کے باوجود آپ  کی طرف سے کوئی اعتراض دیکھنے کو نہیں ملا جس سے کشمیر کے اکثر انقلابیوں کا بالعموم اور شیعوں کا سر بلخصوص شرم سے جھک گیا اور میرا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،اسلئے ایک بار پھر  آپ کو معاویہ سیاست چھوڑنے اور تقوی شعار سیاست در پیش رکھنے کی صلاح دیتا ہوں ایسا نہ ہو کہ میں مجبور ہو کر واپس کشمیر لوٹ آؤں اور آپ کو صدارت سے عزل کرکے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی شرعی ضوابط کے تحت تطہیر کا کام ہاتھ میں لوں۔

سید عبدالحسین موسوی

شہر پردیسان/قم المقدسہ جمہوری اسلامیہ ایران

‏جمعہ‏، 9‏ جون‏، 2017

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی