سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

دو شعبان امام زمان(عج) کے آخری منتخب نائب علی بن محمد سمری کی وفات

 اردو مقالات مذھبی تاریخی مناسبتیں شعبان نواب اربعہ

دو شعبان امام زمان(عج) کے آخری منتخب نائب علی بن محمد سمری کی وفات

دو شعبان امام زمان(عج) کے آخری منتخب نائب علی بن محمد سمری کی وفات

نیوزنور: علی بن محمد سمری کی وفات کے ساتھ رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری وصی اور امام زمان کا غیبت صغری ختم اور غیبت کبری شروع ہو گئ اور اب تک جاری ہے ۔ آنحضرت نے اپنا خاص نائب مقرر نہیں کیا بلکہ شیعوں کو اپنے عام وکیلوں مجتہد جامع الشرائط (روات احادیث ائمہ معصومین علیہم السلام)کی طرف رجوع کرنے کو کہا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارہ نیوزنور:رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہویں اور آخری وصی حضرت حجت بن الحسن (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کہ جنہیں اللہ نے لمبی عمر عنایت کی ہے اور ابھی تک زندہ ہیں ۔ جب خدا قیام کرنے اور اسلام کی حکومت  قائم کرنے کاحکم نہ دے ظاہر نہیں ہوں گے ۔

خاتم الوصیین امام زمان(عج) ولادت سے لیکر ہی غیبت میں رہے ہیں اور عوام کی نظروں سےاوجھل رہے ہیں البتہ خواص ان کو دیکھنے کے قادر تھے اور ان کے ساتھ ارتباط قائم کرتے تھے ۔

آنحضرت کی دو قسم کی غیبت رہی ہے ایک صغری اور دوسری کبری سے معروف ہے (1)

غیبت صغری کے دوران اپنے منتخب نائبوں کے ذریعہ سے شیعوں کے ساتھ رابطہ رکھے ہوے تھے ۔ رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گیارہویں وصی حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شھادت کے بعد 8 ربیع الاول سن 260 ھ سے 15 شعبان سن 329 ھ تک 69 سال غیبت صغری جاری رہی ۔ اور ولادت سے منصب ولایت پر فائض ہونے تک مجموعا 74 سال غیبت صغری میں رہے اس دوران چار معروف شیعہ شخصیات آنحضرت کے طرف سے بترتیب نمایندے رہ کر شیعوں کا امام کے ساتھ رابطہ بناۓ رکھے تھے ۔

یہ چار شخصیتیں "نواب اربعہ " اور " سفرای امام زمان (عج) کے نام سے مشہور ہو ۓ ہیں ، جیسے :

1۔        عثمان بن سعید عمروی ۔ 8 ربیع الاول سن 260 ھ سے 265 تک امام زمان (عج) کے نائب خاص رہے ہیں ۔ (2)

2۔        محمد بن عثمان بن سعید عمروی ، والد کی وفات سے لیکر(سن 265)، آخری جمید الثانی سن 304 تک ، امام زمان (عج) کے نائب خاص رہے ہیں ۔

3۔        حسین بن روح نوبختی ،دوسرسے نائب محمد بن عثمان کی وفات سن 304ھ سے  شعبان سن 326ھ تک امام زمان (عج) کے نائب خاص رہے ہیں ۔

4۔        علی بن محمد سمری تیسرے نائب کی وفات سن  326 ھ سے 15 شعبان سن 329 ھ تک امام زمان (عج) کے نائب خاص رہے ہیں ۔ (3)

علی بن محمد سمری کی نیابت کا دور باقی تین نائبین سے کم تھا ، صرف تین سال امام کے نائب تھے جبکہ پہلے نائب عثمان بن سعید کم سے کم پانچ سال اورانکا فرزند محمد بن عثمان چالیس سال اور تیسرا نائب حسین بن روح نوبختی بیس سال امام زمانہ (عج) کی نیابت کا فریضہ انجام دیا ہے ۔

شیخ صدوق (رہ) نے " مکتب حسن بن احمد" سے روایت کی ہے کہ جس سال ابوالحسن علی بن محمد سمروی وفات پا گۓ‌ میں بغداد میں تھا اور انکی وفات سے کچھ دن پہلے ان کے حضور میں شرفیاب ہوا ، اس دوران انہوں نے امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی توقیع باہر نکال کر لوگوں کیلۓ قرائت کیا ،  امام زمانہ (عج) کے پیغام اور اس توقیع شریف کی عبارت یوں تھی :

بسم اللہ الرّحمن الرّحیم. یا علی بن محمد السمری! أعظم اللہ أجر اخوانک فیک، فانّک مَیّتٌ ما بینک و بین ستّہ أیام، فاجمع أمرک و لا تُوصِ الی أحدٍ فیقوم مقامک بعد وفاتک، فقد وقعت الغیبہ التّامّہ فلا ظہور الاّ بعد اذن اللہ تعالی ذکرُہُ و ذلک بعد طول الأمد و قسوہ القلوب و امتلاءِ الأرضِ جوراً و سیأتی مِن شیعتی مَن یَدّعی المشاہدہ، ألا فمن ادّعی المشاہدہ قبل خروج السّفیانی و الصّیحہ فہو کذّابٌ مُفترٍ، و لا حول و لا قوّہ الاّ باللہ العلیّ العظیم.

یعنی عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے، ای علی بن محمد سمری! خدا تمہارے دینی بھائیوں کو اجر عظیم عطا فرماے ، جان لے آج سے چھے دن بعد تم وفات پاؤ گے ، اسلۓ اپنے آپ کو تیار کر مگر کسی کو اپنا جانشین بنانے کی وصیت نہ کرنا کیونکہ میری غیبت کبری آغاز ہو گی ہے اورجب  تک خدا کا حکم نہیں ہوتا میں ظہور نہیں کرسکتا ۔ میری غیبت اس قدر طولانی ہو گی کہ لوگوں کے دل قساوت سے برے ہوں گۓ اور زمین ظلم و ستم سے بھری ہوئی ہو گی اور جلدی میرے شیعہ آئیں گے اور مجھے دکھنے کا دعوی کریں گے ۔ خبر دار جو کوئی سفیانی کے خروج اور آسمانی ندا سے پہلے مجھے دیکھنےکا دعوی کرے وہ جھوٹا ہے ۔

حسن بن احمد نے کہا : ہم نے اس پیغام کو لکھا اور اس سے نسخہ برداری کی اور علی بن محمد سمری کے حضور سے ہاہر آۓ اور چھے دن بعد دوبارہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے دیکھا کہ وہ جان کندی کی حالت میں ہیں ۔ اسی اثنا میں وہاں پر حاضر شخص نے سوال کیا : آپ کے مرنےکے بعد آپ کا وصی کون ہوگا ؟ انہوں نے نہایت سکون و اطمنان کےساتھ جواب دیا کہ : "للہ امر ھو بالغہ و قضی" ؛ خدا کا حکم خدا کے ہاتھ میں ہے وہ بہتر جانتا ہے کہ کس طرح ابلاغ کرے گا ۔ ان ہی کلمات کے ساتھ داعی اجل کو لبیک کہہ گۓ ۔ (4)

اس طرح علی بن محمد سمری کی وفات کے ساتھ رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری وصی اور امام زمان کا غیبت صغری ختم اور غیبت کبری شروع ہو گئ اور اب تک جاری ہے ۔ آنحضرت نے اپنا خاص نائب مقرر نہیں کیا بلکہ شیعوں کو اپنے عام وکیلوں مجتہد جامع الشرائط (روات احادیث ائمہ معصومین علیہم السلام)کی طرف رجوع کرنے کو کہا ہے ۔ امام زمان (عج) نے محمد بن عثمان عمروی کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں فرمایا ہے :

و أمّا الحوادث الواقعہ فارجعوا الی رواہ حدیثنا، فانّہم حجّتی علیکم و أنا حجّہ اللہ علیہم.(5)

یعنی : روزمرہ کے مسائل کے بارے میں ہمارے راویوں(مجتہد جامع الشرائط) کی طرف رجوع کرنا ، کیونکہ وہ میری طرف سے آپ پر حجت ہیں اور میں ان پر خدا کی حجت ہوں۔

علی بن محمد سمری کے وفات کے بارے میں بعض نے 15 شعبان سن 328 ھ اور بعض نے 15 شعبان سن 329ھ بیان کیا ہے ۔ (6)

منابع اور مدارک:

1- الارشاد (شیخ مفید)، ص 673؛ الغیبه (محمد بن ابراہیم نعمانی)، ص 170

2- تاریخ الغیبہ الصغری (سید محمد صدر)، ج1، ص 404

3- مدینہ المعاجز (سید ہاشم بحرانی)، ج 8، ص 8؛ بحارالانوار (علامہ مجلسی)، ج 15، ص 15 و ص 366؛ منتہی الآمال، ج2، ص 503؛ زندگانی چہاردہ معصوم (ترجمہ اعلام الوری امین الاسلام طبرسی)، ص 570؛ الاحتجاج (شیخ طبرسی)، ج2، ص 286و ص 296؛ تاج الموالید (علامہ طبرسی)، ص 142

4- الغیبہ، ص 394؛ کتاب الاربعین (شیخ ماحوزی)، ص 229؛ منتہی الآمال، ج2، ص 508؛ تاج الموالید، ص 145

5- منتہی الآمال، ج2، ص 509

6- نک: الخرائج و الجرائح (قطب الدین راوندی)، ج3، ص 1128؛ الاحتجاج، ج2، ص 296؛ الغیبہ (شیخ طوسی)، ص 394؛ منتہی الآمال، ج2، ص 509؛ کشف المحجہ (سید بن طاووس)، ص 159؛ مدینہ المعاجز، ج 8، ص 8؛ بحارالانوار، ج 15، ص 366  

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی