سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

نتانیاہو کے ڈرامے نے کسی کو بھی متاثر نہیں کیا:صہیونی اخبارھاآرتص

 اردو مقالات سیاسی امریکہ/اسرائیل

نتانیاہو کے ڈرامے نے کسی کو بھی متاثر نہیں کیا:صہیونی اخبارھاآرتص

نتانیاہو کے ڈرامے نے کسی کو بھی متاثر نہیں کیا:صہیونی اخبارھاآرتص

نیوزنور:روزنامہ ھاآرتص نے لکھا ہے کہ ایران کے مخفی جوہرے منصوبے کے بارے میں صہیونی وزیر اعظم کے پروپگنڈے ڈرامے میں کوئی نئی بات نہیں تھی اور کسی کو بھی متاثر نہیں کرسکا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کےمطابق صہیونی اخبار" ھاآرتص "نے صہیونی وزیر اعظم نتانیاہو کےمنگل 30اپریل کے تبلیغاتی شو کی خامیوں کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے3 مہم نکات کا ذکر کیا ہے۔

شروع میں اس نکتے کی طرف اشارہ کیا کہ نتانیاہو کی تقریر میں ایک بڑی خامی جو تھی وہ یہ کہ :"اسرائیل کے خفیہ اداروں نے 3سالوں سے اس کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں پہلے ان کو اٹھا لیتا؛جتنا یہ بڑ چڑ کر بتا رہا ہے اس کے برعکس  ایران کا جوہری معاہدہ اتنا بھی برا نہیں ہے   جس نے ایران کی اٹمی جاہ طلبی کو محدود کرلیا ہے"۔

اس اخبار نے بتایا کہ نتانیاہو نے جو دستاویزات دکھائے وہ تو کوئی نیا انکشاف نہیں تھا  بلکہ ان دستاویزات کی تصویر تھی جو کہ بہت پہلے لی گئی تھی ، مزید یہ کہ ؛ "وہ ایک بات بھول گیا  کہ وہ تاریخ دکھا سکے جس سے ثابت ہوتا کہ 2015 میں معاہدے  پر ہوئے دستخط کے بعد ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہوئی ہے۔

ھاآرتص نے آگے  مزید لکھا ہے کہ ایران نے اپنے بعض دستاویزات کو پوشیدہ  رکھا ہے اور نتانیاہو نے جن لوگوں کا ذکر کیا وہ ابھی بھی اقتدار میں ہیں؛ ضروری بھی نہیں کہ تسلیحاتی برنامہ  پوشیدہ طور جاری ہے۔ اگر ہوگا بھی لیکن نتانیاہو نے اسے ثابت کرنے کیلئے کوئی  ایسا مسودہ پیش نہیں کیا۔

اس اخبار نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ نتانیاہو کی تقریر میں خامیاں اس قدر نمایاں تھیں کہ ایران کے بارے میں سراغرسانی کا نمونہ پیش کر سکے  لکھا :" جن معلومات کا اس نے منگل کو انکشاف کیا ،امریکہ  ، برطانیہ ، فرانس، جرمنی اور روس کے لئے کوئی نئی بات نہیں تھی ....ان میں کسی کو بھی جو کہ جوہری معاہدے کے پایند رہنا چاہتے ہیں کو قانع نہیں کر سکا"۔

ھاآرتص  نے بتایا کہ نتانیاہو خود بھی یہ سب جانتا  تھا کہ جو کچھ وہ کہہ رہا ہے صحیح نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس نے یہ اغراق آمیز پریس کانفرنس کا اہتمام کیا  کیونکہ اسے پتہ ہے کہ جو شخص (ٹرامپ) ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرنے والا ہے، کبھی بھی ان مسائل کی وضاحت نہیں کرے گا۔

اس اخبار نے نتانیاہو کی تقریر میں موجود تیسری خامی کی یوں وضاحت  کرتے ہوئے لکھا ہے :"(اس پریس کانفرنس میں)ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں کوئی نئی بات بیان نہیں ہوئی  کہ یا تو پہلے نہیں جانتے تھے یا اس سے پہلے عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) نے تائید نہ کی ہو۔"

ھاآرتص نے آخر میں اس تقریر کو ٹرامپ کو12 مئی کو جوہری معاہدہ  توڑنے کے فیصلہ میں مدد کرنے کیلئے ایک سراغرسانی بغاوت  اور صہیونیوں کے درمیان نتانیاہو کی محبوبیت میں بہتری لانے کے لئے قرار دیا۔   

۔عح۔


برچسب ها اسرائیل

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی