سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

سعودی محل میں فائیرنگ ؛ ایک سازش کا خوف یا ایک کھلونا ڈرون

 اردو مقالات سیاسی سعودی عرب

سعودی محل میں فائیرنگ ؛  ایک سازش کا خوف یا ایک کھلونا ڈرون

سعودی محل میں فائیرنگ ؛  ایک سازش کا خوف یا ایک کھلونا ڈرون

نیوزنور:ریاض میں شاہی محل کے قریب ایک کھلونا ڈرون الخزامی کے علاقے میں  بھاری فائیرنگ کا باعث بن گیا؛  اور اس مسئلے نے ریاض کی توجہ ایک سازش کے احتمال کی طرف مبذول کر دی ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ،  گذشتہ ہفتے کی شام21اپریل کو  الخزامی میں موجود شاہی کے محل کے ارد گرد کے رہنے والوں  کو شدید فائیرنگ  کی آوازیں سنائی دیں ۔

مقامی لوگوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے علاوہ  کچھ ہی منٹ کے بعد محلہ الخزامی میں موجود شاہی محل سے  بمب منفجر ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔  فائیرنگ اس قدر شدید تھی  کہ جس نے مقامی رہائیشیوں کو ہراساں کر دیا ۔

کچھ میڈیا پرسنز اور انٹرنیٹ پر  فعال افراد نے اطلاعات دیں  کہ الخزامی میں موجود ولی عہد محمد بن سلمان کے محل  کے نزدیک ایک مسلحانہ جھڑپ شروع ہو چکی ہے  اور انہوں نے احتمال پیش کیا کہ سعودی عرب میں ایک سازش کا آغاز ہو گیا ہے ۔

حتیٰ یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد کو امریکی فوج کی نگرانی میں   محل کے نزدیک ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے  اور انٹیلی جینس ایجنسی کے افراد  انہیں ایک امریکی ہوائی جہاز کے ذریعے ایک دوسرے پر امن مقام پر منتقل کرنے کی  تیاریوں میں ہیں ۔

ویبسائیٹ "فلائیٹ راڈار۲۴" نے بھی  ایک فوٹو کے ساتھ  ایک رپورٹ ظاہر کی جس کے مطابق  GLF4نامی ایک ہیلی کاپٹر   نے کہ جو  سعودی عرب کی شاہی ایمبولینس مانا جاتا ہے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے  ریاض سے پرواز بھری  لیکن اس کا مقصد اور دیگر  اطلاعات معلوم نہیں ہیں ۔

اس دوران  متنازع فلسطین میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے  زخمی ہونے ، اور  اس فائیرنگ میں ۶افراد کے مارے جانے کہ جن میں ۵ خارجی تھے ۲امریکی ، ۲برطانوی ، ۱آسٹریلیائی  کی خبریں منتشر ہو گئیں ۔

کچھ ذرائع نے خبر رساں ایجنسی "آسو شیتد پریس" سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب کی زمینی فوج کے کمانڈر نے شاہی خاندان کے خلاف بغاوت کر دی ہے ۔

اس بیچ  سعودی عرب کے حکومتی  ذرائع ابلاغ نے کسی بھی طرح کا رد عمل ظاہر کرنے سے مکمل دریغ کیا اور بالکل خاموش رہے ۔  

سعودی عرب   کی سرکاری  خبر رساں ایجنسی واس نے   کئی گھنٹے بعد پولیس  کمشنر کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا  کہ  اس فائیرنگ کی وجہ ایک کھلونا ڈرون تھا کہ جو  بن سلمان کے شاہی محل کے قریب آ گیا تھا۔  ریاض کی پولیس کے ترجمان نے کہا  کہ پولیس اہلکاروں کی فائیرنگ سے اس کھلونے ڈرون کو تباہ کر دیا گیا اور کوئی  امنیتی مسئلہ پیش نہیں آیا ۔

ریاض کی پولیس کے کمشنر  نے تاکید کرتے ہوئے کہا  کہ فائیرنگ کے  وقت ملک سلمان اپنے محل میں نہیں تھے بلکہ وہ الدرعیہ میں موجود اپنی زراعتی زمین  کے دورے پر تھے ۔

سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ڈرون کھلونوں کی نظارت اور ان کی محدودیت کے لئے خصوصی قوانین بنائے جائیں گے ۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے اس فائیرنگ کے بعد اپنی عزت بچانے کے لئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ اس کھلونے ڈرون پر ایک جاسوسی کیمرہ نصب تھا ۔

مختلف خبروں کے نشر ہونے کی ایک وجہ شاید  اتنی بھاری مقدار میں فائیرنگ بھی ہو سکتی ہے  ، جب کہ  خود سعودیوں کے دعوے کے مطابق صرف ایک کھلونا ڈرون محل کے نزدیک آگیا تھا ۔

اس حادثے کے متعلق قابل توجہ نکتہ   یہ ہے کہ  سعودیوں اور آل سلمان کو ہر طرف اپنی نابودی کا خطرہ ہے ۔  گویا انہیں ایسا لگتا ہے   کہ کچھ افراد  ملک سلمان اور ولی عہد کو سرنگون کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ شاید اسی دلیل کی بنیاد پر اتنی بھاری مقدار میں فائیرنگ کی توجیہ کی جا سکتی ہے ۔             

 

 

برچسب ها سعودی عرب

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی