سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

تمام مظلوموں سے وصیت

 اردو مقالات انقلاب اسلامی ایران مذھبی سیاسی محضر امام خمینی رہ

 امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط03

تمام مظلوموں سے وصیت

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط03/تمام مظلوموں سے وصیت: تمام معزز مظلوم قوموں اور ایران کی عزیز قوم سے وصیت کرتا ہوں کہ  اس سیدھے راستے سے جو نہ ملحد مشرق سے اور نہ ظالم اور کافر مغرب سے جڑا ہوا ہے، بلکہ  اس راستے  سے کہ جسے  خداوند عالم نے انہیں نصیب فرمایا ہے اس پرنہایت استحکام ، ذمہ داری اور پائیداری کے ساتھ قائم رہتے ہوئے ، ایک لمحہ کیلئے  بھی اس نعمت کا شکر ادا کرنے سے غافل نہ رہیں اور بڑی طاقتوں کے ایجنٹوں کے ناپاک ہاتھ ، خواہ یہ ایجنٹ بیرونی ہوں یا ان سے بھی بدتر اندرونی ، ان کی پاکیزہ نیت اور آہنی ارادوں میں رخنہ نہ ڈال سکیں؛ اور یاد رکھیں کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور مشرق و مغرب کی شیطانی و سامراجی طاقتیں جو کچھ الٹا سیداھا ہانک رہی ہیں یہ سب اس بات کی دلیل ہے کہ آپ الہی قدرت کے مالک ہیں اورخدائے بزرگ و برتر انہیں اس دنیا میں اور عالم آخرت میں بھی سزا دے گا۔ إنَّه ولی النِّعَم وبِیدِه ملکوتُ کلِّ شیءٍ-

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور ؛گذشتہ سے پیوست امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ کی  تیسری قسط ملاحظہ فرمائیں:

تمام مظلوموں سے وصیت

 میں اب تمام معزز مظلوم قوموں اور ایران کی عزیز قوم سے وصیت کرتا ہوں کہ  اس سیدھے راستے سے جو نہ ملحد مشرق سے اور نہ ظالم اور کافر مغرب سے جڑا ہوا ہے، بلکہ  اس راستے  سے کہ جسے  خداوند عالم نے انہیں نصیب فرمایا ہے اس پرنہایت استحکام ، ذمہ داری اور پائیداری کے ساتھ قائم رہتے ہوئے ، ایک لمحہ کیلئے  بھی اس نعمت کا شکر ادا کرنے سے غافل نہ رہیں اور بڑی طاقتوں کے ایجنٹوں کے ناپاک ہاتھ ، خواہ یہ ایجنٹ بیرونی ہوں یا ان سے بھی بدتر اندرونی ، ان کی پاکیزہ نیت اور آہنی ارادوں میں رخنہ نہ ڈال سکیں؛ اور یاد رکھیں کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور مشرق و مغرب کی شیطانی و سامراجی طاقتیں جو کچھ الٹا سیداھا ہانک رہی ہیں یہ سب اس بات کی دلیل ہے کہ آپ الہی قدرت کے مالک ہیں اورخدائے بزرگ و برتر انہیں اس دنیا میں اور عالم آخرت میں بھی سزا دے گا۔ إنَّه ولی النِّعَم وبِیدِه ملکوتُ کلِّ شیءٍ-(بے شک تمام نعمتوں کا مالک ہے اور سب کچھ اس کے دست قدرت میں ہے)۔

اورانتہائی سنجیدگی اور عاجزی کے ساتھ تمام مسلمانوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ ائمہ اطہار (علیہم السلام)اورعالم انسانیت کے ان عظیم رہنماؤں کی سماجی ، اقتصادی ، فوجی اور سیاسی ثقافت کو کمال شایستگی کے ساتھ اور دل و جان و جانفشانی اور اپنے عزیزوں کو نچھاور کرنے کے ساتھ پیروی  کریں۔ان میں سے مروجہ فقہ کہ جو مکتب رسالت و امامت کو پیش کرتا ہے اور اقوام کی عظمت و ترقی کی ضمانت فراہم کرتا ہے، چاہے وہ احکام اولیہ ہوں یا احکام ثانویہ جو کہ دونوںمکتب فقہ اسلامی  ہیں، سرمو ان سے منحرف نہ ہوں اور حق و مذہب کے دشمنوں کی وسوسہ اندازیوں کی طرف توجہ نہ کریں، اور جان لیں  ہر منحرف قدم،  مذہب اور احکام اسلامی اور عدل الہی کی حکومت کے زوال کا مقدمہ ہے۔ان میں سے نماز جمعہ اور جماعت ہے جو کہ  نماز کی سیاست کو بیان کرتے ہیں کے نسبت ہرگز غفلت نہ برتیں، کیونکہ یہ نماز جمعہ جمہوری اسلامی ایران پر حق تعالی کی طرف سے عظیم ترین عنایتوں میں سے ہے۔اور عزاداری ائمہ اطہار خصوصا سید مظلومان اور سرور شہیدان حضرت ابی عبداللہ الحسین –آپ کے عظیم حماسی روح پر بے انتہا الہی صلوات اور انبیاء، ملائکہ اللہ اور صلحا کا درود ہو- کی جیسی  مجالس و تقاریب کے نسبت کبھی بھی غفلت نہ برتیں۔اور جان لیں جو کچھ اسلام کی اس تاریخی حماسہ کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کرنے کے حوالے سے ائمہ -علیہم السلام- کا حکم ہے اور جوکچھ اہل بیت -علیہم السلام-  پر ظلم وستم روا رکھنے والوں پر لعنت و نفرینیں کرنا ہے ، یہ سب ابتدائے تاریخ سے قیامت تک کیلئے ظالم اور جابر حاکموں کے خلاف بہادر قوموں کا صدائے احتجاج ہے۔اور کیا جانتے ہیں کہ بنی امیہ  -لعنہ اللہ علیہم-جو کہ ظلم و ستم کی وجہ سے واصل جہنم ہو چکے ہیں اور ان کی نسل کا خاتمہ ہو چکا ہے کے باوجود ان کے ظلم و ستم کیلئے ان پر لعن و نفرین کی صدائیں بلند کی جاتی ہیں[سے مراد کیاہے]،ایسا کرنا حقیقت میں دنیا بھر کے تمام ظالموں کے خلاف آواز اٹھانا  اور اس ستم شکن آواز کو زندہ رکھنا ہے۔

اور ضرورت اس بات کی ہے کہ نوحوں میں اور مرثیہ کے اشعار میں اورائمہ حق – علیہم سلام اللہ- کے  مدحیہ اشعار میں ہر زمان و مکان کے ہر ظالم کے مظالم اور کارستانیوں کو پوری شدت  کے ساتھ بیان کیا جائے؛ اور دور حاضر میں عالم اسلام امریکا اور سویت یونین اور انکے سبھی حلیف ملکوں من جملہ عظیم حرم الہی سے خیانت کرنے والے آل سعود-لعنہ اللہ و ملائکتہ و وسلہ علیہم- کی وجہ سے مظلومیت کا دور سے گذر رہا ہے  ان کے جرائم و مظالم کا موثر انداز میں تذکرہ کیا جائے اور ان پر لعنت  و نفرین کی جائے۔ اور ہم سب کو جان لینا چاہئے کہ یہی سیاسی تقاریب ہیں جو اتحاد مسلمین کا سبب اور مسلمانوں خصوصا ائمہ اثنا عشر  -علیہم صلوات اللہ و سلم- کے شیعوں کی قومیت کے نگہبان ہیں۔

اور جس نکتے کی یاد دہانی ضروری ہے  وہ یہ ہے کہ میری یہ سیاسی اور الہی وصیت صرف ایران کی عظیم قوم کیلئے مخصوص نہیں، بلکہ یہ تمام اسلامی قوموں اور دنیا کے ہر مذہب و ملت کے مظلوموں کیلئے ہے۔

میری خدائے  عز و جل سے عاجزانہ دعا ہے کہ ایک لحظے کیلئے بھی ہمیں اور ہماری قوم کو اپنے حال پر نہ چھوڑے اور ان فرزندان اسلام اور عزیز مجاہدوں پر لمحہ بھر کیلئے بھی اپنی غیبی عنایات سے دریغ نہ فرمائے۔

روح اللہ الموسوی الخمینی

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی