سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

عید غدیر شیعہ سنی اتحاد کو تقویت بخشنے کا بہترین موقع

 ذی الحجہ خبریں

عبد الحسین:

عید غدیر شیعہ سنی اتحاد کو تقویت بخشنے کا بہترین موقع

برصغیر کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں عید سعید غدیر انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ ان روح پرور اجتماعات میں شیعہ سنی عوام نے شرکت کر کے 
برصغیر میں عید سعید غدیر کی مناسبت سے روح پرور اجتماعات :
عید غدیر شیعہ سنی اتحاد کو تقویت بخشنے کا بہترین موقع : عبد الحسین کشمیری

برصغیر کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں عید سعید غدیر انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ ان روح پرور اجتماعات میں شیعہ سنی عوام نے شرکت کر کے حضرت امیرالمومنین علی ان ابیطالب (ع) کے تئیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعائیں مانگی۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق برصغیر کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں عید سعید غدیر انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ ان روح پرور اجتماعات میں شیعہ سنی عوام نے شرکت کر کے حضرت امیرالمومنین علی ان ابیطالب (ع) کے تئیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعائیں مانگی۔

ہندوستان زیر انتظام کشمیر میں اس مناسبت سے اپنے نوعیت کی منفرد اور تاریخی تقریب کا اہتمام مجمع جہانی اہلبیت اور مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے نمائندے جناب حاج عبد الحسین کشمیری کی سربراہی میں ہوا۔ جنہوں نے کشمیر کے دو قدآور دینی بزرگوں جناب میر سید شمس الدین موسوی اراکی (رح) اور جناب سلطان العارفین شیخ مخدوم حمزہ (رح) کے آستانوں پر شیعہ سنی علماء کے اجتماع کا اہتمام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر کے آپسی بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا۔ نیز اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ایک نئی تحریک کا آغاز کیا۔

اس تاریخی تقریب کا آغاز جناب میر شمس الدین موسوی اراکی (رح) کے آستان واقع جڈی بل سرینگر میں ہوا جس میں وادی کے نامور شیعہ سنی علماء کے علاوہ لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر اتحاد و اتفاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میر واعظ وسطی کشمیر جناب مولانا سید عبد الطیف بخاری نے کہا کہ ایسے اجتماعات کا اہتمام وقت کی اولین ضرورت ہے تاکہ گلستان اتحاد کی آبیاری کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو عالمی سطح پر متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ایک طاقتور قوم کے طور ابھر سکیں۔

تقریب کے مہتمم و بانی جناب حاج عبدالحسین کشمیری نے اپنے بیان میں عید غدیر کو اتحاد و اتفاق بین المسلمین کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید سعید غدیر مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی رسی کو مضبوط تر کرنے کا بہترین موقع ہے۔ نیز یہ عید شیعہ سنی بھائی چارے کی نوید ہے۔ لہٰذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے صفوں کو درست کر کے استعمار و استکبار کے مذموم چالوں اور سازشوں کو ناکارہ بنائیں تاکہ ملت مرحوم کا شیرازہ ابتر ہونے سے بچ سکے۔

قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی کی طرف سے امت میں اتحاد و یکجہتی کی ہر ممکن کوشش کی سراہنا کے پیش نظر عید غدیر کے موقعے پر کشمیر کے سنی شیعہ علماء نے نہ صرف غدیر کا جشن ایک ساتھ منایا بلکہ عقد اخوت کی سنت بجا لاتے ہوئے آپس میں عقد اخوت میں جڑنے کی رسم ادا کی گئی۔ جبکہ عقد اخوت سے پہلے کشمیر میں سب سے عظیم مذہبی مقام آستان میر شمس الدین اراکی میں سنی عالم دین کی امامت میں نماز ظہر ادا کی گئی۔ اور پھر سنی عظیم مذہبی مقام آستانہ سلطان العارفین مخدوم صاحب میں شیعہ عالم دین نے عصر کی نماز ادا کی۔

عید غدیر کی مناسبت سے پاکستان میں سب سے بڑی تقریب مرکزی امام بارگاہ چار اخیار پاراچنارا میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب دو روزہ سالانہ اجلاس کے عنوان سے انعقاد پذیر ہوئی جس میں جید علماء کرام نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے عوام کو صبر، برداشت اور بردباری کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان آپس کے اختلافات بھلا دیں اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے اخوت اور بھائی چارے کا عملی ثبوت دیں۔

ہندوستان کی بڑی ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں عید سعید غدیر کی ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام مسجد امامیہ پیر بٹاون میں ہوا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر حماد علی نے کی۔ مسجد امامیہ کے امام جماعت جناب ابن عباس نے امام علی (ع) کے فضائل بیان کر تے ہوئے کہا کہ سچے اسلام کی تلاش کیلئے حیات پیغمبر اسلام (ص) کا مطالعہ اور پیروی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کی نبوت کا اعلان یعنی آغاز اسلام و ولایت علی (ع) اور عید غدیر یعنی دین مکمل ہونے کی دلیل ہے۔

اس سے قبل مولانا عاصم امام جمعہ نے عید غدیر پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں کانگریس لیڈر امیر حیدر ایڈوکیٹ، کئی انجمنوں کے اراکین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

حیدر آباد، ممبئی، لکھنو اور ہندوستان کے دیگر شہروں کے علاوہ برصغیر کے متعدد مقامات میں جشن غدیر مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں جوش و خروش سے منایا گیا۔

نیوز کوڈ:13408

ماخذ:نور نیوز

تاریخ:10/26/2013

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی