سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

امریکہ سے موٹی موٹی رقمیں اینٹنے والی سرگرم ایرانی خاتون صحافی کے بارے میں مختصر مراسلہ

 مراسلات سیاسی ایران

امریکہ سے موٹی موٹی رقمیں اینٹنے والی سرگرم ایرانی خاتون صحافی کے بارے میں مختصر مراسلہ

نیوزنور:منتشر شدہ دستاویزات کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ سرگرم ایرانی خاتون صحافی مسیح علی نژاد  جو ذرائع ابلاغ پر  جمہوری اسلامی کی مخالفت میں انقلاب مخالف  عنصر ہے اس کی مدنی اور خبر نگاری پر مبنی سرگرمیاں ،جیسا ظاہر کیا جاتا ہے اس حساب سے مدنی اور آزادی خواہانہ نہیں ہیں ، بلکہ اس نے ۲۰۱۵ سے ۲۰۱۸ کے درمیان امریکی حکومت کے زیر نظر کم سے کم دو لاکھ تیس ہزار ڈالر تقریبا دو کروڑ روپیہ کے برابر قرار دادوں پر دستخط کیے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنورکی رپورٹ  کے مطابق یہ دستاویزات ایک ویبسایٹ میں کہ جو امریکی حکومت کے بارے میں اطلاعات کو نشر کرتی ہے منتشر ہوئی ہیں ۔ www.ansidegov.com   نام کی سایٹ پر منتشر شدہ اطلاعات کے مطابق مسیح علی نژاد نے ۲۰۱۵ سے ۲۰۱۸ تک   امریکی حکومت سے وابستہ شورائے مدیران خبر رسانی ، بی بی جی (BBG)کے ساتھ تین قرار دادیں منعقد کی تھیں ۔ شورائ مدیران خبر رسانی بی بی جی (BBG)، امریکی حکومت کی تمام خبری ایجینسیوں پر مشتمل ایک تنظیم ہے کہ صدائ امریکہ ،  ریڈیو فردا ، ریڈیو آزاد یورپ اور ریڈیو آزادی  اسی کے زیر نظر کام کرتے ہیں ۔

پہلی قرار داد میں بی بی جی (BBG)نے مسیح علی نژاد کو ، صدائے امریکہ کے فارسی کے پروگرام کے لیے رپورٹر ، قلمکار اور مجری کے طور پر کام کرنے کے بدلے میں ۲۷ مئی ۲۰۱۵ سے ۳۰ ستمبر ۲۰۱۶ کے درمیان ۶۱۲۵۰ ڈالر  دینے کا وعدہ کیا ۔ دوسری قرار داد میں مذکورہ امور کے بدلے میں ۸۵۶۰۰ ڈالر مقرر کیے گئے اور اس کی مدت ۳۰ جون ۲۰۱۶ سے ۳۰ جون ۲۰۱۸ تک ہے ۔ تیسری قرار داد کے مطابق بھی علی نژاد کو پہلی جولائی ۲۰۱۶ سے ۳۱ اگست ۲۰۱۷ تک  کام کے بدلے میں ۸۵۶۰۰ ڈالر دینے پر موافقت کی گئی ہے ۔

مسیح کے اقدامات کا تعلق زیادہ تر عورتوں سے اور حجاب کے خلاف کام کرنے سے رہا ہے ۔ مسیح علی نژاد دوسروں کے کام کی شفافیت کے بارے شدت کے ساتھ تنقید کرتی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ امریکہ سے اتنی بڑی رقم اور تنخواہ وصول کرنے کے بارے میں کیا کہتی ہے ۔

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی