سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

سترہ رمضان مبارک غزوہ بدر رونما

 اردو مقالات مذھبی رمضان

سترہ رمضان مبارک غزوہ بدر رونما

باسمہ تعالی

سن دو ہجری : غزوہ بدر (جنگ بدر ) کا واقع رونما ہوا ۔

        جب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ مکہ کے لوگوں کے اذیت و آزار سے مدینہ ہجرت کرنے پر مجبورہوۓ اور ہجرت کے بعد پہلی اسلامی حکومت قائم کی ؛ مکہ کے لوگ خاص کر قریش کے قبیلوں اور طایفوں کے سرداروں کی آنحضرت اور مسلمانوں کے نسبت کینہ اور بڑھ گیا آخر کار انہوں نے مدینہ پر حملہ کرنے کی ٹھان لی ۔

        قریش کے سردار جیسے عتبہ ، شیبہ ، ولید بن عتبہ ، ابوجھل ، ابوالبختری اور نوفل بن خویلد کفر و شرک کے فوج کی رھبری کرتے تھے اور انکی تعداد نہ سو پچاس افراد تھی جن کیلۓ روزانہ دس اونٹ مارے جاتے تھے ۔(1)

        پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ اپنے چند اصحاب کے ھمراہ بارہ رمضان سن دو ہجری کو ابوسفیان کی سرپرستی میں قریش کے قافلے کی طرف نکل پڑے تھےاور راستے میں قریش کا مدینہ پر حملہ کرنے کے عزائم سے مطلع ہوے (2) اور قریش سے پہلے علاقہ بدر میں پہنچ گۓ اور وہاں کے پانی پر قبضہ کیا، دوسری طرف قریش بھی بدر کے علاقے میں پہنچ کر اسلامی لشکر کے مقابلے میں صف آرا ہوۓ۔ مسلمان لشکر کی تعداد تین سو تیرہ تھی جوکہ تقریبا لشکر کفر و شرک سے ایک تہائی تھی ۔پہلے انفرادی جنگ چھڑ‏گئی اور پھر اجتماعی صورت اختیار کر گئ ۔لشکر اسلام نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی رھبری میں کفر و شرک کی لشکر کو شکست سے دوچار کیا اور انکے سرداروں اور مہم شخصیتوں کو قتل کر ڈالا ، اور بعض کو زخمی اور بعض کو قیدی بنایا گیا، باقیوں نے میدان چھوڑ دیا اور واپس مکہ بھاگ گۓ ۔اور اس طرح مکہ کے لوگ بھی کفر و شرک کی شکست اور اسلام کی فتح سے باخبر ہوۓ ۔ اس جنگ میں حضرت علی علیہ  السلام اور حمزہ سید الشھداء دوسرے سرداروں کے نسبت انکی دلاوری نمایاں تھی ۔

اس جنگ میں مشرکوں میں مرنے والوں کی تعداد ستھر سے زائد افراد تھی (3) جن کے نام کچھ یوں ہیں : حنظلہ بن ابی سفیان، حارث بن حضرمی، عامر بن حضرمی، عُمیر بن ابی عمیر، عبیدہ بن سعید بن عاص، عاص بن سعید، عقبہ بن ابی معیط، عتبہ بن ربیعہ، ولید بن عتبہ، شیبہ بن ربیعہ، عامر بن عبداللہ، حارث بن عامر، حارث بن ربیعہ، ابوالبختری، نوفل بن خویلد، نضر بن حارث، ابوجہل، عاص بن ہشام، مسعود بن امیہ، امیہ بن خلف، علی بن امیہ وغیرہ … (4)

یہ بات شایان ذکر ہے کہ مشرکان قریش میں مارے جانے والےافراد میں سے 22 افراد صرف امام علی علیہ السلام کے ہاتھوں مارے گۓ ۔ (5)

البتہ قیدیوں کی تعداد بھی ستھر سے زائد تھی جن میں بعض کے نام یوں تھے :ولید بن عتبہ ، عمرو بن ربیع ، خالد بن ولید ، ھشام بن ولید ، عکرمہ بن ابی جھل ، ابی بن ابی خلف وغیرہ ۔۔۔ ان میں سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کے حکم سے دو افراد کو سزاۓ موت ہوئی اور باقی فدیہ دینے کے بعد آزاد کۓ گۓ ۔(6)

کئ سوروں میں جیسے سورہ دخان ۔ فرقان ۔ حج ۔ مؤمنون ۔قمر ۔ اعراف ، مزمل ۔ اسراء ، یونس ، ابراھیم ،سجدہ ، اور صافات میں غزوہ بدر کے بارے میں آیات نازل ہوئیں ہیں ۔(7)

جنگ بدر کی تاریخ سترہ ، یا انیس یا دس رمضان بیان ہوا ہے ۔ (8)

مدارک اور مآخذ:

1- المغازی (واقدی)، ج1، ص 19؛ منتہی الآمال (شیخ عباس قمی)، ج1، ص 54؛ تاریخ ابن خلدون، ج1، ص 402

2- المغازی، ج1، ص 21؛ تاریخ الیعقوبی، ج2، ص 45

3- المغازی، ج1، ص 144 و ص 152؛ التنبیہ و الاشراف (مسعودی)، ص 204

4- المغازی، ج1، ص 147؛ تاریخ ابن خلدون، ج1، ص 405

5- المغازی، ج1، ص 152

6- المغازی، ج1، ص 130 و ص 138؛ تاریخ ابن خلدون، ج1، ص 405؛ تاریخ الیعقوبی، ج2، ص 45

7- المغازی، ج1، ص 131 

8- المغازی، ج1، ص 51؛ منتہی الآمال، ج1، ص 57؛ وقایع الایام (شیخ عباس قمی)، ص 37؛ تاریخ الیعقوبی، ج2، ص 45؛ تاریخ الطبری، ج2، ص 130 و ص 148


تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی