سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

مہدی موعودضرور تشریف لائیں گے/شب برات مبارک

 اردو مقالات کتابخانہ اھلبیت ع حضرت مھدی علیہ السلام مذھبی مذھبی سیاسی

باسمہ تعالی

از قلم:عبدالحسین 

مہدی موعودضرور تشریف لائیں گے/شب برات مبارک

راوی حسین بن علی  علیہم السلام ہیں۔فرماتے ہیں  نانا کی خدمت میں حاضر ہوا،آنحصرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے مجھے اپنے زانو پر بٹھایا اور فرمایا:اللہ نے تمہاری پشست سے 9امام منتخب کئے ہیں اور نواں ان میں سے قائم ہوگا اور یہ سبھی(بارہ امام)اللہ کی بارگاہ میں مقام اور منزلت میں یکساں ہیں۔

 

پیغمبر آخرالزمان  حضرت محمد مصطفی اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہویں اور آخری وصی حضرت حجت ابن الحسن مھدی موعود امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف متولد 255 ہجری قمری مطابق 869 عیسوی اس سال ہجری قمری تقویم کے مطابق1180 اورعیسوی تقویم کے مطابق 1145سال کے ہوئے ہیں جوکہ پردہ غیب سے خدا کے حکم سے نکل کر دنیا کو ظلم و جور سے نجات دیں گے اور مخلوق خدا پر مہدی موعود کی قیادت میں خالق کی حاکمیت کا عملی دور کا نفاذ ہوگا۔

منجی اور موعود ایک ایسا بحث ہے جو کہ ہر دین اور مذہب میں پایا جاتا ہے ـ سب ایک نجات دہندہ کے انتظار میں ہیں ـ اسلام میں اسکا ایک خاص مقام ہے اور خاص نشاندہی کے ساتھ واضح ہے البتہ کچھ لوگوں کا ماننا ہےکہ مسلمانوں میں صرف شیعوں کاایسا تصور اور عقیدہ ہے کہ امام مھدی (عج) ہیں جبکہ یہ عقیدہ صرف شیعیوں کا نہیں ہے اہل سنت بھی امام زمانہ کے وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں ـ یہاں پر ان میں سے چند علماء کے نظریات نقل کرتے ہیں:

1۔    ابن حجر ھیثمی شافعی :

ابوالقاسم ، محمد ، الحجہ ،اپنے والد کے وفات کے وقت  5 سال کے تھے ـ اسی عمر میں خدا نے انہیں "حکمت ربانی" عطا کی ـ اور انہیں قائم منتظر کہتے ہیں ـ  اخبار متواترہ میں آیا ہے کہ مھدی اس امت سے ہے ـ اور عیسی (ع) آسمان سے اترکر مھدی(عج)کی امامت میں نماز پڑیں گۓ (1)

 

2 ۔     عماد الدین ابن کثیر دمشقی :

کالے جھنڈوں  سے ابو مسلم نے  خراسان میں بنی امیہ کی حکومت کا تختہ پلٹنے کیلۓ ہاتھ میں لیا تھا مراد نہیں ہے بلکہ وہ کالے جھنڈے جو مھدی (عج) کے ساتھیوں کے ہاتھوں میں ہونگے مراد ہے ـ (2)

 

3 ۔    ابن ابی الحدید مدائنی :

تمام اسلامی فرقوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جبتک مھدی ظہور نہیں کرتا احکام ، تکالیف اور دنیا کا خاتمہ نہیں ہو گا   ـ (3)

 

4 ۔    صدر الدین قونیوی :

میرے مرنےکے بعد ، طب اور حکمت کے بارے میں میری جو بھی کتابیں ہیں اور اسی طرح فلسفہ اور فلسفدانوں کی کتابیں ہیں سب کو بیچ ڈالنا اور اسکا پیسہ فقیروں میں صدقہ دینا ـ اور تفسیر ، حدیث اور تصوف کی کتابیں کتابخانہ میں رکھنا ـ میرے مرنے کی پہلی رات ستھر ہزار مرتبہ توحید (لاالہ الا اللہ) پڑھنا اور میرا سلام مھدی(ع) تک پہچانا ـ (4)

 

5 ۔     محمد بن بدرالدین رومی :

خدا نے حضرت محمد (ص)کے ذریعہ نبوت تشریعی کو ختم کیا ، اب قیامت تک کوئی پیغمبر نہیں آۓ گا ـ اسی طرح خدا نے پیغمبر کے صالح فرزند کہ جسکا نام پیغمبر (محمد)کا نام اور کنیت پیغمبر (ابوالقاسم) کی کنیت ہے پر ولایت تامہ اور امامت عامہ ختم کرے گا ـ اور یہ وہی ولی ہے کہ جس کے بارے میں خبر دی گئ ہے کہ جب زمین ظلم و ستم سے بھری ہوگی اسے عدل و انصاف سے پر کرے گا ـ اور اس کا ظہور اچانک واقع ہوگا ـ

خدایا ! اسکے ظہور کی برکت سے یہ سب پریشانیاں اور مشکلات اس امت سے دور فرما ! اِنَّهُم یرَونَهُ بَعیداً وَ نَراهُ قَریباً ـ کچھ لوگ اسکے ظہور کو بعید اور ناممکن جانتے ہیں اور ہم اسے ممکن اور نذدیک جانتے ہیں ـ (5)

 

6 ۔      جلال الدّین سیوطی :

احمد حنبل ، ابوعیسی ترمذی ، اور حافظ سلیمان بن احمد طبرانی ، سب نے عبداللہ حرث زبیدی سے روایت نقل کی ہے کہ پیغبر اکرم (ص) نے فرمایا:" مشرق زمین(ایران) کے لوگ قیام  کرکے حکومت مھدی کے مقدمات فراہم کریں گے" ـ یہ لوگ وہی ہوں گے جو کالے جھنڈے لےکر ایران سے نکلیں گے ، اور حدیث میں آیا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کے بارے میں پیغمبر (ص) نے فرمایاہے کہ سب اپنے امیر یعنی : مھدی علیہ السلام کی بیعت کریں گے ـ (6)

 

7 ۔    شیخ عبدالحق دھلوی :

بہت سارے حدیث ہیں جو کہ حد تواتر کو پہنچیں ہیں ان میں آیا ہے کہ مھدی(ع) اھل بیت پیغمبر(ص) سے اور فاطمہ (س) کی اولادوں میں سے ہے ـ (7)

 

8 ۔    شیخ ابوالعرفان صبّان :

پیغمبر (ص) سے اخبار اور احادیث حد تواتر تک نقل ہوے ہیں کہ مھدی ظہور کرے گا ـ جو کہ اھل بیت پیغمبر (ص) سے ہے اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کرے گا ـ (8)

 

9 ۔    ابوالفوز محمد امین بغدادی :

جس بات پر علماء کا اتفاق ہے وہ یہ ہے کہ مھدی قائم آخرالزمان ہے ـ اور وہ زمین کو عدل و انصاف سے پر کرے گا ـ مھدی (عج) کے ظہور کے بارے میں احادیث بہت زیادہ ہیں ـ (9)

 

10۔    شیخ منصور علی ناصیف :

ساتواں باب ،خلیفہ مھدی-رضی اللہ عنہ- کے بارے میں ـ علماء سلف و خلف کے درمیان مشھور ہے کہ آخر زمان میں حتمی اور یقینی طور اھل بیت پیغمبر (ص) سے ایک شخص جس کانام مھدی ہے ظہور کرے گا اور تمام اسلامی ملکوں پر حاکم ہو جاے گا اور تمام مسلمان اسکی اطاعت کریں گے ـ وہ عدالت قائم کرے گا ـ دین کو قوت بخشے گا ـ  اسوقت دجال پیدا ہوجاۓ گا ـ حضرت عیسی (ع) آسمان سے اترے گآ اور دجال کو مار ڈالے گا یا مھدی کو دجال مارنے میں مدد کرے گا ـ مھدی کے بارے میں پیغبر (ص) سے ممتاز  صحابیوں کی ایک جماعت نے احایدیث نقل کۓ ہیں اور ان احادیث کو بڑے محدثین نے اپنی کتابوں میں اسناد اور مدارک کے ساتھ بیان کیا ہے ـابوداود ، ترمذی ، ابن ماجہ ، طبرانی ، ابویعلی ، بزّاز اور امام احمد حنبل اور حاکم نیشاپوری- رضی اللہ عنھم اجمعین- جیسے بڑے محدث ناقلان احادیث مھدی میں سے ہیں ـ یہ اھل سنت کا سلف سے خلف تک کا عقیدہ ہے ـ (10)

 

11۔    شیخ محمد عبدہ :

خاص و عام جانتے ہیں کہ قیامت کے علائم کے بارے میں اخبار اور احادیث موجود ہیں کہ ایک شخص اھل بیت پیغمبر (ص) میں سے قیام کرے گا ، جسکا نام مھدی ہے ـ وہ زمین کو جو کہ ظلم و ستم سے بھری ہوئ ہو گی کو عدل و انصاف سے پر کرے گا ـ آخری دنوں میں آسمان سے عیسی بن مریم (ع) اترے گا ۔ مالیات کو ختم کرے گا ، صلیب کو توڑ دے گا اور دجّال کو قتل کرے گا ـ (11)

 

12۔    احمد مصری :

اھل سنت بھی مسئلہ مھدویت پر یقین و ایمان رکھتے ہیں ـ (12)

 

غرض مسلمانوں کے درمیان عمدہ اختلافات علمی ہوا کرتے ہیں جس میں تعبیر ،تاویل ، تفسیراور کلامی بحث کا عمل دخل ہوتا ہے جس سے انتہائی فخر کو نظروں سے دیکھنے کی ضرورت ہے نہ کہ تعصب اور جہالت کے جذبے کو حکمفرما بنانا ہے۔مہدی موعود نہ شیعہ کو سنی بنانے کیلئے اور نہ ہی سنی کو شیعہ بنانے کیلئے ظہور کریں گے بلکہ عدل و انصاف کو یقینی بنانے کیلئے ،ظلم وجور کے خاتمے کیلئے ظہور کریں گے۔کیا انصاف صرف شیعہ کو ضرورت ہے سنی کو نہیں!۔کیا انصاف صرف مسلمان کو ضرورت ہے غیر مسلمان کو نہیں!۔کیا انصاف صرف انسان کو ضرورت حیوان کو نہیں!یقینا کائینات کے ذرے ذرے کو عدل و انصاف کی ضرورت ہے ۔خالق کائینات ،رب العالمین نے زمین پر انسان کو فساد برپا کرنے کیلئے  خلق نہیں کیا بلکہ آخرت میں جاوداں زندگی گذارنے کیلئے تربیت کیلئے پیدا کیا اور جب انسان  نےاس ترقی اور خوشحالی کے راستے کو طے کرنے کیلئے انبیاء و مرسلین کی رہنمائی اور ہدایت تسلیم نہیں کی عدالت کی جگہ ظلم نے لی اورسکون اضطراب  میں تبدیل ہوتا گیا اور اسطرح انسان اپنے اصلی راستے کہ جس کیلئےاسے خلق کیا گیا تھا بٹک گیا ہے۔اور ہر ایک مذہب اور مسلک ان حالات سے نجات پانے کیلئے ایک الہی نجات دہندہ کے منتظر ہیں  ۔

اللہ کے آخری نبی حضرت  محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آخری وصی حضرت حجت ابن الحسن العسکری امام زماں عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف جو کہ حضرت خضر نبی علیہ السلام کے مانند زندہ ہیں اور لوگوں کے درمیان ہیں لیکن انہیں نہیں پہچانتے اس سال(1435ہجری) کو 1180سال کے ہوئے ہیں  کے بارے میں بشارت دی ہے۔

راوی حسین بن علی  علیہم السلام ہیں۔فرماتے ہیں  نانا کی خدمت میں حاضر ہوا،آنحصرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے مجھے اپنے زانو پر بٹھایا اور فرمایا:اللہ نے تمہاری پشست سے 9امام منتخب کئے ہیں اور نواں ان میں سے قائم ہوگا اور یہ سبھی(بارہ امام)اللہ کی بارگاہ میں مقام اور منزلت میں یکساں ہیں۔

مضمون کے مدارک و مآخذ   :

1۔ المهدی الموعود، ج1، ص 200.

2۔ المهدی الموعود  ، ج 2، ص 72.

3۔شرح نهج البلاغه، ج 2، ص535.

4۔ الامام الثانی عشر، ص 78، پانوشت.

5۔ طرازُ البُردَة، شرح قصیده برده بوصیری، از کتاب " الامام الثانی عشر"، ص 77، پانوشت.

6۔ العرف الوردی"، از " المهدی الموعود..." ، ج 2، ص 72.

7۔ اللمعات"، نقل از: " منتخب الاثر"، ص 3، از حاشیه " صیحا ترمذی"، ج 2، ص 46، چاپ دهلی ( 1342 ه.ق(

8۔ اسعاف الراغبین"، ج 2، ص 140، چاپ مصر(1312 ه.ق)

9۔ سبائک الذهب فی معرفة قبائل العرب" ، ص 78.

10۔غایة المامول، ج 5، ص 632 و 381.

11۔ تفسیر " المنار"، ج6، ص 57.

12۔ المهدی المنتظر و العقل"، تالیف شیخ محمد جواد مغنیه لبنانی ، ص59.

 

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی