سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

شام کا تجزیہ کرنے کا نیا امریکی منصوبہ

 اردو مقالات سیاسی شام امریکہ/اسرائیل

شام کا تجزیہ کرنے کا نیا  امریکی منصوبہ

شام کا تجزیہ کرنے کا نیا  امریکی منصوبہ 

نیوزنور:روسی   ڈیپلومیٹک اور فوجی ذرائع  نے  امریکہ کی جانب سے شام کا تجزیہ کرنے کی نئی پالیسی کے  متعلق خبر دار کیا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ،  المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ،  روسی ڈیپلومیٹک اور فوجی ذرائع نے امریکہ کی جانب سے شام   کا  تجزیہ کرنے کی نئی پالیسیوں کے متعلق  خبر دار کیا ہے ۔   اس روسی ذرائع کے مطابق ،  مسلح افراد کی ایک  جماعت      دمشق  سے لے کر درعا تک  ایک مستقل حکومت قائم کرنے کے لئے   نقشہ سازی کر رہی ہے ۔ اس ذرائع نے ظاہر کرتے ہوئے کہا  اس پالیسی کو اجرا کرنے کے لئے متنازع فلسطین سے لے کر  اردن تک کے راستے کو   مسلح گروہوں تک ہتھیار منتقل کرنے کے لئے گذر گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔

اس ذرائع نے ہوشیار کرتے ہوئے کہا :  یہ  نئی حکومت ، مشرقی فرات پر قابض  امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک پارٹی  کی طرح  تشکیل پائے گی ۔  بعید نہیں ہے کہ  دوما  میں کیمیائی حملے کا الزام شام پر امریکہ کی جانب سے ایک نئے تجاوز کا بہانہ ہو ۔

ماسکو میں المیادین کے  خبر گذار نے اس بارے میں کہا : روس نے اس سے پہلے بھی اس  طرح کے سینیریو کے متعلق خبر دار کیا تھا ۔

روسی وزیر خارجہ ، سرگئی لاوروف  نے شام پر حالیہ امریکی حملے کے بعد کہا تھا کہ  یہ طے پایا گیا تھا کہ اس حملے کے ساتھ ساتھ ہی مسلح گروہوں کی طرف سے بھی حملہ کروایا جائے ۔  اس دوران حمص شہر میں مسلح افراد  حملے کی نقشہ سازی میں مصروف تھے ۔  اور شامی فوج  ایک ساتھ مغرب کے ہوائی حملوں اور ان مسلح افواج کے زمینی حملوں کا جواب دینے کے لئے تیار تھی ۔

ایسا لگتا ہے کہ  ماسکو کی تحقیقات کے مطابق  مغرب  نے ابھی بھی  اس نقشے  سے صرف نظر نہیں کیا ہے ۔  فعلا ہم روسی انٹیلی جینس  کی رپورٹ کے متعلق بات کرتے ہیں کہ جو اس بات کی نشاندھی کرتی ہیں کہ  اس اقدام کے لئے آمادگی کی جا رہی ہے اور اس اقدام کے لئے شام ، اردن اور متنازعہ فلسطین کے درمیانی مثلث علاقے کو گذرگاہ کے طور پر آمادہ کیا گیا ہے ۔  اور اس سینیریو کے لئے بھاری اسلحہ ، توپخانے ، میزائیل اور پیشرفتہ فوجی گاڑیاں غیر قانونی طور پر شام میں وارد کی جا رہی ہیں ۔

اس رپورٹ میں مزید آیا ہے : ماسکو اس بات پر معتقد ہے کہ  اردن سے شہر درعا کی طرف منتقل کی جانے والی انسانی کمک کی آڑ میں  مسلح گروہوں کے لئے بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔  جنوب شام  کے ملسح گروہوں کے ساتھ ھماھنگی کے کے ذریعے امریکی اس تلاش میں ہیں کہ ان گروہوں کو  یک جا کر کے دمشق میں ایک مستقل حکومت قائم کی جائے ۔

یہ سب ایسے حالات میں ہے کہ جب پینٹاگون کے ترجمان دانا کوک نے بھی آج  امریکی وزارت دفاع کے ایک جلسے میں  خبر نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے    شام کے مسلح کردوں کی مدد سے اس ملک میں ایک مستقل حکومت کے قیام کا اعلان کیا ۔   

برچسب ها امریکہ شام

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی