سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

تین شعبان امام حسین (ع) کا مکہ معظمہ میں داخلہ

 اردو مقالات اھلبیت ع حضرت حسین علیہ السلام تاریخی مناسبتیں شعبان

تین شعبان امام حسین (ع) کا مکہ معظمہ میں داخلہ

تین شعبان امام حسین (ع) کا مکہ معظمہ میں داخلہ

نیوزنور: امام حسین علیہ السلام تین شعبان سے 8 ذیحجہ تک یعنی چار مہینے اور پانچ دن مکہ  معظمہ میں رہے اور اس کے بعد کوفیوں کے بے شمار دعوت نامے حضرت کو موصول ہوے اور اس طرح 8 ذیحجہ سن 60 ھ کو مکہ معظمہ کو چھوڑ کر کوفے کی طرف روانہ ہوے۔

عالمی اردو خبررساں ادارہ نیوزنور؛رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تیسرے وصی حضرت امام حسین علیہ السلام عامل مدینہ کی طرف سے یزید بن معاویہ کی بیعت کرنے کی درخواست کو ٹھکراتے ہوے اعتراض کے ساتھ شھر مدینہ سے مکہ کی طرف ہجرت کی اور شب جمعہ تین شعبان سن 60 ھ کو مکہ معظمہ میں داخل ہوے اور داخل ہوتے ہوے یہ آیت تلاوت کر رہے تھے : و لَمّا تَوَجّهَ تِلْقاءَ مَدْیَن قالَ عَسی رَبّی اَنْ یَهْدِیَنی سَواءَ السَّبیل.(1)

امام حسین (علیہ السلام) نے 28 رجب کو مدینہ منورہ سے ہجرت کی اورپانچ دن کی مسافرت کے بعد 3 شعبان کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوے ۔

جب شھر میں داخل ہوے شھر مقدس کے لوگ ان کے استقبال کیلۓ دوڑ پڑے ۔ مکہ کی بزرگ بااثر شخصیتیں اور عمومی لوگ اور ‌زائرین ہر دن امام حسین علیہ السلام  کی خدمت میں حاضر ہوکر ان سے فیضیاب ہوتے تھے ۔

عبد اللہ بن زبیر جو کہ امام حسین علیہ السلام سے  ایک دن پہلے مدینہ سے مکہ کی طرف باگ نکل کر اس مقدس مقام میں پناہ حاصل کی تھی اور اس کی چاہت یہی تھی کہ مکہ کے لوگ یزید بن معاویہ کے خلاف جنگ کرنے میں اسکا ساتھ دیں تاکہ وہ حکومت قائم  کر سکے ۔ مگر امام حسین (علیہ السلام) کی مکہ میں تشریف آوری سے اکثر لوگوں نے امام حسین (علیہ السلام) کےساتھ  روابط قائم کۓ اور ان کی خواہش اور مقصد سے خبردار ہوے اور عبداللہ بن زبیر کی طرف اعتناکر ناچھوڑدیا اور اسطرح عبداللہ بن زبیر امام حسین (علیہ السلام) کے مکہ معظمہ آنے سے خوش نہیں تھا اور وہ چاہتا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کسی بھی طرح مکہ معظمہ چھوڑکر کسی اور جگہ چلا جاۓ اور اسکے لۓ راستہ ہموار رہے ۔ امام حسین (علیہ السلام) نے عبد اللہ بن زبیر کی جاہ طلبی اور یزید کے عاملوں کی پروا کۓ بغیر مکہ کے لوگوں کیلۓ حقایق بیان کرتے رہے ۔

امام حسین علیہ السلام تین شعبان سے 8 ذیحجہ تک یعنی چار مہینے اور پانچ دن مکہ  معظمہ میں رہے اور اس کے بعد کوفیوں کے بے شمار دعوت نامے حضرت کو موصول ہوے اور اس طرح 8 ذیحجہ سن 60 ھ کو مکہ معظمہ کو چھوڑ کر کوفے کی طرف روانہ ہوے۔(2)

حوالہ:

·         1۔ سورہ قصص، آیہ 22

·         2۔ الارشاد (شیخ میفید)، ص 373؛کلمات امام حسین (ع) شریفی، ص 305؛ لوعج الاشجان (سید محسن امین)، ص 32؛ منتھی الامال (شیخ عباس قمی)ج1 ص 301؛ مناقب آل ابی طالب (ابن شھر آشوب) ج3،ص240

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی