سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

مجمع جہانی تقریب مذاہب کی طرف سے بشارالاسد کو 4نکاتی تجویز/بشار الاسد کو امام خامنہ ای کی تعریف کرنے پر فخر

 اردو مقالات مراسلات سیاسی شام

مجمع جہانی تقریب مذاہب کی طرف سے بشارالاسد کو 4نکاتی تجویز/بشار الاسد کو امام خامنہ ای کی تعریف کرنے پر فخر

مجمع جہانی تقریب مذاہب کی طرف سے بشارالاسد کو 4نکاتی تجویز/بشار الاسد کو امام خامنہ ای کی تعریف کرنے پر فخر

نیوزنور:مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی نے شامی صدر کے ساتھ خصوصی ملاقات میں چار اہم  مسائل کی طرف توجہ  دلوائی کہ شامی صدر کی جانب سے ان اہم تجویزوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے  فوری  صدور کا حکم جاری کیا گیا جن کے عناوین یوں بیان کئے گئے ہیں:  1۔ معتدل اسلام کے ترویج کے لئے مرکزیت کا قیام ۔ 2۔ جہان اسلام میں ایک عالمی فقہی کونسل قائم کرنا۔ 3۔ شام میں تقریب مذاہب کی ایک یونیورسٹی کا قیام ۔  4۔ امت کی اتحاد کے لئے شامی اسمبلی کی جانب سے پختہ تعاون۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق تہران میں دائر اسلامی مسالک کے درمیان تقریب اور رواداری کی ثقافت کو فروغ دینے والے عالمی ادارے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل  آیت اللہ محسن اراکی نے  شام میں جاری بین الاقوامی وحدت کانفرنس کی پہلی نشست میں بشار الاسد کے ساتھ ملاقات  اور گفتگو کی ۔

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی  کے رسمی ٹیلی گرام اکاونٹ پر ایک رپورٹ شائع کی گئی کہ جس کے مطابق  شام میں وحدت اسلامی کے موضوع پر منعقد  ہونے والی پہلی کانفرنس  کی پہلی نشست کے آغاز میں صدر بشار الاسد نے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی اور بقیہ تمام شریک انجمنوں کا خیر مقدم کیا ۔

انہوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام علماء اور ممتاز شخصیتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  اس ملک پر جاری استکباری ظلم و استبداد اور اس ملک کے حالیہ حالات کے پیش نظر علماء  کی اس شرکت کو ملت مظلوم شام کے حق میں  عالمی حمایت کے طور پر بیان کیا ۔

شامی صدر نے کہا : ہم شام کے موجودہ حالات میں علما کے کردار پر پورا بھروسہ کرتے ہیں اور علمائے اسلام کا وجود اس ملت پر ایک سائے کی مانند ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خامنہ ای نے مجھے جن اوصاف سے یاد کیا ہے وہ میرے لئے باعث افتخار ہے۔ 

شامی صدر نے آخر میں علما سے تقاضہ کیا کہ اتحاد اور مقاومت کی منطقی بنیاد پر غور کریں اور تکفیریت کے وائیرس کو  پہچانتے ہوئے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ۔

بشار الاسد کی تقریر کے بعد ،  شامی صدر اور وزیر اوقاف کی جانب سے آیت اللہ اراکی کا  مذکورہ کانفرنس کے قائد  اور  وحدت امت کے لیے راستہ ہموار کرنے والے   کے عنوان سے شکریہ ادا کیا گیا  اور اسلامی معاشرے میں اتحاد کے حوالے سے علما کے کردار پر تاکید کی گئی ۔

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا : شامی عوام نے ساری دنیا پر یہ بات ثابت کر دی ہے کہ شامی صدر جیسے با بصیر اور شجاع شخصیت کی رہبری میں یہ  ملک اور عوام عظیم کارنامے انجام دینے پر قادر ہے اور یہ کارنامے ان شاء اللہ  فتح بیت المقدس کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے ۔ 

آیت اللہ اراکی نے شامی صدر کے ساتھ خصوصی ملاقات میں چار اہم  مسائل کی طرف توجہ  دلوائی کہ شامی صدر کی جانب سے ان اہم تجویزوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے  فوری  صدور کا حکم جاری کیا گیا جن کے عناوین یوں بیان کئے گئے ہیں:  1۔ معتدل اسلام کے ترویج کے لئے مرکزیت کا قیام ۔ 2۔ جہان اسلام میں ایک عالمی فقہی کونسل قائم کرنا۔ 3۔ شام میں تقریب مذاہب کی ایک یونیورسٹی کا قیام ۔  4۔ امت کی اتحاد کے لئے شامی اسمبلی کی جانب سے پختہ تعاون۔ 

برچسب ها شام

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی