سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

ایران کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسرائیل کے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال دے:لیبرمن

 اردو مقالات مراسلات سیاسی ایران شام امریکہ/اسرائیل

ایران کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسرائیل کے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال دے:لیبرمن

ایران کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسرائیل کے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال دے:لیبرمن

نیوزنور:11اپریل/صہیونی وزیر جنگ نے اعلان کیا کہ شام میں ایرانی کی فوجی پیشقدمی کا مطلب اسرائیل کی گردن میں پھانسی کا پھندا ڈالنا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق صہیونی روز نامے ہا آرتص کی ویبسائیٹ نے تحریر کیا ، صہیونی حکومت کے جنگی وزیر   "آویگدور لیبرمن" نے  منگل کے دن  شامی فوجی اڈے پر ہوائی حملے سے  لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا :  میں نہیں جانتا کہ کیا ہوا اور کس نے حملہ کیا ہے لیکن اطمینان کے ساتھ کہتا ہوں  کہ کسی بھی قیمت پر  ہم ایران کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ شام میں اپنے اڈے قائم کرے ۔ ہمارے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے ۔

 صہیونی وزیر نے جولان کی پہاڑیوں پر واقع شہر قصرین  میں واقع ایمرجنسی فورسز کے مراکز کا جائزہ لیتے ہوئے ، اظہار کیا: شام میں ایران کو فوجی پیش قدمی کی اجازت دینا اس بات کے مترادف ہے کہ ہم ایران کو اجازت دے دیں کہ وہ ہمارے گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال دے۔  ہم اس بات کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔

لیبر من نے دعویٰ کیا :  ایسے افراد موجود ہیں کہ جو بغیر کسی فوجی  اقدام کے ایران کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔  اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ لوگ اپنا کام صحیح طریقے سے انجام دیں ۔

لیبر من نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے ،کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات  بالخصوص شام سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے وہ پریشان ہیں ، کہا  :  امریکہ ہمارا بزرگترین دوست اور شراکت دار ہے  اور ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے ۔  اور ہم نے چند روز قبل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل  میں اس بات کا مشادہ کیا ہے ۔ اور در حال حاضر امریکہ سیاست اور وسائل کے اعتبار سے دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے  اور ہم وائیٹ ہاوس کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔

اسی طرح لیبر مین ایک اسرائیلی فوجی کی جانب سے فلسطینی پر چلائے جانے والی گولی کی منتشر ویڈیو کا بھی دفاع کیا ۔   

 

 

برچسب ها اسرائیل

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی