سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

ھا آرتص: اسرائیل دہشتگرد ہے نہ کہ فلسطینی نوجوان

 اردو مقالات مراسلات سیاسی فلسطین

ھا آرتص: اسرائیل دہشتگرد  ہے نہ کہ فلسطینی نوجوان

ھا آرتص: اسرائیل دہشتگرد  ہے نہ کہ فلسطینی نوجوان

نیوزنور:11اپریل/ ھا آرتص اخبار  نے فلسطینیوں کے خلاف تل ابیب کی گھناونی سیاستوں کو تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا ہے کہ در اصل  دہشتگرد اسرائیل ہے نہ فلسطینی نوجوان۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ،  متنازعہ فلسطین سے چھپنے والے اخبار ہا آرتص نے گزشتہ روز کی اپنی رپورٹ کو "اسرائیل دہشتگرد ہے" کے عنوان سے تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  فلسطینی نوجوان اس فوج کے خلاف اپنی  جانیں دینے کو تیار ہیں کہ جو ان سے کئی گنا زیادہ  طاقت ور  اور مسلح ہے۔

اس رپورٹ کی ابتدا میں  کرانہ باختری/م غزہ پٹی میں  صہیونی آبادی والے  شہروں میں جاری آپریشنز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید ذکر ہوا ہے: یہ اقدامات اسرائیل کی دہشتگردانہ سیاست  کا حصہ ہیں  اور یہ سیاست اسرائیلی حکومت کے خلاف غم و غصے میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

ھا آرتص نے  فلسطینیوں کی سرزمین پر صہیونی آباد کاری کے وسعت پسندانہ منصوبے کو   بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: کرانہ باختری میں بننے والے شہروں ، کہ جس زمین کا ایک بالشت بھی اسرائیل کا نہیں ہے  ، نے فلسطینیوں کی زندگی کو جہنم بنا رکھا ہے ۔

اس اخبار نے صہیونی حکومت کو دہشتگردی کی حامی حکومت کا نام دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی زمین پر نا جائز قبضہ ، ان پر تجارتی پابندیاں ،  ان کے گھروں کی مسماری ، جگہ جگہ کرفیو کا نفاذ  اور   فلسطینی بستیوں میں اسرائیل افواج کی تعیناتی  وغیرہ وغیرہ  اگر یہ  دہشتگردی نہیں ہے تو اور کیا ہے ؟ یا دوسرے الفاظ میں  غیر مسلح اور نہتے شہریوں کے خلاف جنگ ۔ 

ھا آرتص نے آخر میں  صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا :  ان فلسطینی جوانوں کا کام کیا ہے ؟ دہشتگردی؟  نہیں  یہ فقط ایک ایسا گروہ ہے کہ جو ایسی فوج کے خلاف اپنی جانیں قربان کرنے پر تیار ہے کہ جو  اسلحے اور قوت کی بنیاد پر ان سے ہزر گنا زیادہ طاقتور ہے ۔

اور یہ فوج کس چیز کا دفاع کر رہی ہے ؛ ملک کی امنیت کی ؟  نہیں ،  یہ فوج  صرف  اور صرف  دریائے اردن سے لے کر  بحر میڈیٹیرن   تک ایک یہودی حکومت قائم کرنے کے اسرائیلی دہشتگردانی منصوبے کا  دفاع کر رہی ہے۔ 

 

 

برچسب ها اسرائیل

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی