سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

حضرت ختیجہ کبری سلام اللہ علیہا السلام کی وفات

 اردو مقالات اھلبیت ع رمضان

حضرت ختیجہ کبری سلام اللہ علیہا السلام کی وفات

حضرت ختیجہ کبری سلام اللہ علیہا السلام کی وفات

10 رمضان

بعثت کے دسویں سال میں، حضرت ختیجہ کبری سلام اللہ علیہا نے وفات پائی ۔

      ام المؤمنین حضرت ختیجہ کبری سلام اللہ علیہا بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزی ، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ کی پہلی بیوی جو کہ عرب اور  اسلام کی نامدار ، اصیل اور نہایت با فضیلت خاتون تھیں ۔اس کے باجود کہ جاھلیت کے زمانے میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئی ، مگر عفت ، نجابت ، سخاوت ،حسن معاشرت ، صمیمیت ،  صداقت ۔ شوھرکے نسبت وفا و محبت میں بے نظیر تھیں ۔ اس زمانے میں طاھرہ اور سیدۃ نساء  قریش کے نام سے یاد کی جاتی تھیں ۔ اور پھر اسلام میں بہشت کی چار خواتین میں سے ایک قرار پائی اور انکی بیٹی حضرت فاطمہ زھراسلام اللہ علیہا کے بغیر کوئی خاتون اس مقام کو نہ پہنچ سکی ہے ۔(1)

      حضرت ختیجہ کبری سلام اللہ علیہا ، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ سے پہلے ھند بن بناس تمیمی معروف بہ  » ابوھالہ » اور اسکے بعد عتیق بن عابد مخزومی کے نکاح میں تھی ۔اور ان دونوں سے اولادیں تھیں ۔دوسرے شوھر کے مرنےکے بعد حضرت ختیجہ کبری سلام اللہ علیہا نے اپنی درایت اور عقلمندی سے تجارت کو کافی فروغ دیا اور عرب کی سرمایہ دار ترین فرد بن کر ابھری اور تجارت کے کافلوں کے کافلے شام وغیرہ بھیجا کرتی تھی ۔

      پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ نے اپنے چاچاحضرت ابو طالب کے کہنےپر حضرت ختیجہ (س) کے تجارت میں شرکت کی اور حضرت ختیجہ کبری (س) کیلۓ کافی منافع کما کے دیااور ان کے دل میں آنحضرت کے نسبت محبت پیدا ہوئی اور آخر کار دونوں کا آپس میں نکاح ہوا  ۔

      حضرت ختیجہ کبری (س) کا پیغمبر (ص) کے نسبت خاص محبت تھی اور جب آنحضرت مبعوث بہ رسالت ہوۓ تو اپنا سارا سرمایہ آنحضرت کے اختیار میں دیا تاکہ اسلام کے کام آجاے ۔وہ پہلی خاتون ہیں جس نے سب سے پہلے ایمان لایا اور اس راہ میں قریش کی طرف سے ڈھاۓ جانے والے مصائب تحمل اور بردباری کے ساتھ برداشت کۓ ۔(3)

  جب تک زندہ تھیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے دل کا سکون اور یار و یاور تھی اور شعب ابیطالب میں جلاوطنی کے شدید ترین دورمیں آنحضرت کا ساتھ نہ چھوڑا اور تمام وجود کے ساتھ انکی حمایت کرتی رہی ۔

      آخر کار یہ فداکارخاتون 25 سال رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ اور اسلام کی خدمت میں رہ کر شعب ابی طالب میں قریشوں کے محاصرے سے نکل کر مکہ معظمہ میں دس رمضان بعثت کی دسویں سال میں داعی اجل کو لبیک کہہ کر اعلی علیین کو عروج کرگئ ۔

      رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کم مدت میں دو عظیم حامی ابوطالب (ع)اور ختیجہ کبری(س) کو کھو بیٹھے اور اس وجہ سے کافی غمگین تھے ۔اور اس سال کو عام الحزن (غم کا سال ) نام دیا گیا۔

      حضرت ختیجہ کے بدن مطہر کے غسل و کفن کے بعد رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے انہیں حجون مکہ میں دفن کیا ۔ (4)

      حضرت ختیجہ کبری (س) کے پیغمبر اسلام (ص) سے چھے فرزند دو بیٹے قاسم اور عبداللہ جو کہ طیب اور طاھر کے نام سےمعروف ہیں اور بیٹیاں زینب ، رقیہ ،ام کلثوم اور حضرت فاطمہ زھراء تھے ۔(5) ان فرزندان میں حضرت فاطمہ زھراء(س) بعثت کے بعد پیدا ہوئی اور وحی کی فضا میں آنکھیں کھولی ہیں ۔

      پیغبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ نے حضرت ختیجہ (س) کے بارے میں فرمایا: خدا کی قسم میرے لۓ پروردگار نے ختیجہ سے بہتر کسی کو نصیب نہ کیا کیونکہ جب لوگ کفرمیں تھے اس نے مجھ پر ایمان لایا ، جب لوگ مجھے جٹھلاتے تھے،وہ میری تصدیق کررہی تھی؛ جب لوگوں نے مجھے محروم کیا اس نے اپناسارا سرمایہ میرے اختیار میں رکھا۔ خدا نے اسکے ذریعہ مجھے اولاد عطا کۓ جبکہ دوسری بیویوں سے یہ کچھ نصیب نہ ہوا ۔ (6

مدارک اور مآخذ:

1- رمضان در تاریخ (لطف اللہ صافی گلپایگانی)، ص 66

2- تذکرہ الخواص (ابن جوزی)، ص 271؛ کشف الغمہ (علی بن عیسی اربلی)، ج2، ص 79

3- رمضان در تاریخ، ص 72

4- رمضان در تاریخ، ص 64؛ تاریخ الیعقوبی، ج2، ص 35؛ المنتخب من ذیل المذیل (طبری)، ص 86؛ البدایہ و النہایہ (ابن کثیر)، ج3، ص 156؛ کشف الغمہ، ج2، ص 79

5- منتہی الآمال (شیخ عباس قمی)، ج1، ص 108؛ زندگانی چہاردہ معصوم(ع) (ترجمہ اعلام الوری)، ص 211

6- تذکرہ الخواص، ص 273؛ رمضان

 

 

عبدالحسین

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی