سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

فارین پالیسی ؛ امریکہ نے سعودی عرب کو ناکارہ میزائل سسٹم فروخت کیا ہے

 اردو مقالات مراسلات سیاسی سعودی عرب

فارین پالیسی ؛ امریکہ نے سعودی عرب کو ناکارہ میزائل سسٹم فروخت کیا ہے

فارین پالیسی ؛ امریکہ نے سعودی عرب کو ناکارہ میزائل سسٹم فروخت کیا ہے

نیوزنور:امریکی نشریے فارین پالیسی نے لکھا ہے کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹم انصار اللہ کی طرف سے داغے جانےوالے میزائلوںکو تباہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کےمطابق  ایک امریکی نشریے نے ایک مضمون میں حال ہی میں پیٹریاٹ ڈیفینس سسٹم  کے یمن کی انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب پر  داغے گئے میزائلوں کو نشانہ بنانے میں ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئےلکھا ہے : شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ میزائل کے دفاعی سسٹم کہ جس پر امریکہ اور اس کے اتحادی جن پر اعتماد کرتے تھے وہ ناکارہ  ہیں ۔

نشریہء فارین پالیسی نے اپنے مضمون کی سرخی میں اس سلسلے میں لکھا ہے : پیٹریاٹ میزائل امریکہ میں بنائے گئے ہیں اور ہر جگہ شکست کھاتے ہیں ۔

اس مضمون میں آیا ہے : ۲۵ مارچ کے دن یمن میں حوثیوں کے سپاہیوں نے۷ میزائل ریاض پر داغے ۔ سعودی عرب نے ان میزائلوں کے داغے جانے کی تائیید کی اور اعلان کیا کہ اس نے ساتوں میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا تھا ۔

آگے آیا ہے : یہ صحیح نہیں ہے ۔ مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کہ ان میزائلوں کے بقایا جات نے ایک شخص کو مار ڈالا اور دو کو ہسپتال روانہ کر دیا ۔ بلکہ اس بات کا کوئی گواہ نہیں ہے کہ سعودی عرب نے کسی میزائل کو تباہ کیا ہو ۔

یہ مسئلہ ناگوار مسائل کو نہ صرف سعودی عرب کے لیے بلکہ امریکہ کے لیے بھی پیدا کرے گا ۔ ظاہرا امریکہ نے ان کو بلکہ اپنے لوگوں کو میزائلی دفاعی سسٹم کی بنجل نوعیت کی جنس کو ان کے ہاتھوں فروخت کیا ہے ۔

اس مضمون کے لکھنے والے جفری لوئیس نے یاد دلایا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میڈل بیری فکری سینٹر میں سعودی عرب پر ہونے والے دو میزائلی حملوں کہ جو نومبر اور دسمبر میں ہوئے تھے کے بارے میں باریکی سے جانچ پڑتال کی ہے ۔

اس نے لکھا ہے : دونوں مواقع پر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ سرکاری بیانوں کے بر خلاف کہ جو کچھ اور کہہ رہے تھے بعید معلوم ہوتا ہے کہ میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہو ۔

لکھنے والے نے یاد دلایا ہے کہ : اس بات کا کوئی گواہ نہیں ملتا کہ سعودی عرب والوں نے یمن کی جنگ کے دوران حوثیوں کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں کو تباہ کیا ہو ۔ اور یہ انتہائی ناگوار صورتحال ہے ۔ کیا اس بات کی کوئی دلیل ہے کہ ہم یہ مان لیں کہ پیٹریاٹ سسٹم بے اثر ہو چکا ہے ؟ 

 

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی