سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

نوروز کو کون سی دعا اور نماز پڑھیں

 اردو مقالات مذھبی نوروز

نوروز کو کون سی دعا اور نماز پڑھیں

نوروز کو کون سی دعا اور نماز پڑھیں

نیوزنور: رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتویں وصی  حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے معلی بن خنیس کو عید نوروز کے اعمال کی یوں تعلیم فرمائی کہ جب نوروز کا دن آئے تو غسل کرے، پاکیزہ لباس پہنے خوشبو لگائے اور اس دن کا روزہ رکھے جب نماز ظہر و عصر اور انکے نافلہ سے فارغ ہو تو چار رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے انکی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ " إِنَّا أَنْزَلْناهُ " اور دوسری رکعت میں سورہ "الحمد" کے بعد دس مرتبہ سورہ" قُلْ یا أَیُّهَا الْکافِرُونَ " اور پھر آخری دو رکعت میں سے پہلی رکعت میں سورہ" الحمد" کے بعد دس مرتبہ سورہ" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ" قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ "اور دس مرتبہ سورہ " قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ " کی قرائت کرے نماز تمام کرنے کے بعد سجدہ شکر بجا لائے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوز نورنے نوروز  کی مناسبت  سے شیخ عباس قمی کی مفاتیح الجنان سے نوروز کے اعمال کو نشر کیا ہے۔

رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتویں وصی  حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے معلی بن خنیس کو عید نوروز کے اعمال کی یوں تعلیم فرمائی کہ جب نوروز کا دن آئے تو غسل کرے، پاکیزہ لباس پہنے خوشبو لگائے اور اس دن کا روزہ رکھے جب نماز ظہر و عصر اور انکے نافلہ سے فارغ ہو تو چار رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے انکی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ " إِنَّا أَنْزَلْناهُ " اور دوسری رکعت میں سورہ "الحمد" کے بعد دس مرتبہ سورہ" قُلْ یا أَیُّهَا الْکافِرُونَ " اور پھر آخری دو رکعت میں سے پہلی رکعت میں سورہ" الحمد" کے بعد دس مرتبہ سورہ" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ " اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ" قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ "اور دس مرتبہ سورہ " قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ " کی قرائت کرے نماز تمام کرنے کے بعد سجدہ شکر بجا لائے اور اس میں یہ دعا پڑھے :

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ الْأَوْصِیَاءِ الْمَرْضِیِّینَ وَ عَلَى جَمِیعِ أَنْبِیَائِکَ وَ رُسُلِکَ بِأَفْضَلِ صَلَوَاتِکَ وَ بَارِکْ عَلَیْهِمْ بِأَفْضَلِ بَرَکَاتِکَ وَ صَلِّ عَلَى أَرْوَاحِهِمْ وَ أَجْسَادِهِمْ اللَّهُمَّ بَارِکْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ لَنَا فِی یَوْمِنَا هَذَا الَّذِی فَضَّلْتَهُ وَ کَرَّمْتَهُ وَ شَرَّفْتَهُ وَ عَظَّمْتَ خَطَرَهُ اللَّهُمَّ بَارِکْ لِی فِیمَا أَنْعَمْتَ بِهِ عَلَیَّ حَتَّى لَا أَشْکُرَ أَحَداً غَیْرَکَ وَ وَسِّعْ عَلَیَّ فِی رِزْقِی یَا ذَا الْجَلالِ وَ الْإِکْرامِ* اللَّهُمَّ مَا غَابَ عَنِّی فَلَا یَغِیبَنَّ عَنِّی عَوْنُکَ وَ حِفْظُکَ وَ مَا فَقَدْتُ مِنْ شَیْ‏ءٍ فَلَا تُفْقِدْنِی عَوْنَکَ عَلَیْهِ حَتَّى لَا أَتَکَلَّفَ مَا لَا أَحْتَاجُ إِلَیْهِ یَا ذَا الْجَلالِ وَ الْإِکْرامِ*

اے معبود! محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) و آل محمد(علیہم السلام) پر رحمت نازل فرما جو پسند کیے ہوئے اوصیائ ہیں اور اپنے تمام نبیوں۔
اور رسولوں(علیہم السلام) پر رحمت نازل کر اپنی بہترین رحمت سے اور انہیں برکت دے اپنی بہترین برکتوں سے اور ان کی روحوں پر
اور ان کے جسموں پر رحمت فرما۔ اے معبود! محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) و آل محمد(علیہم السلام) پر برکت نازل کر اور ہمیں آج کے دن برکت دے جس کو تو نے بڑائی دی عزت دی بلندی دی اور اسے اونچی شان عطا کی ۔اے معبود! برکت دے مجھے اس نعمت میں جو تو نے مجھے عطاکی ہے اتنی کہ سوائے تیرے کسی کا شکر گزار نہ ہوں اور میرے رزق میں فراوانی عطا فرما اے جلالت اور بزرگی کے مالک اے معبود! جو کچھ مجھ سے غائب ہو سو ہو جائے لیکن تیری مدد اور تیری حفاظت مجھ سے ہرگز غائب نہ ہو اور میری جو چیز گم ہو سو ہو جائے لیکن تیری
مدد وحمایت مجھ سے کبھی بھی گم نہ ہو یہاں تک کہ جس چیز کی ضرورت نہیں اس کے لئے رنج نہ کروں اے جلالت اور بزرگی کے مالک۔

کتب مشہورہ کے سوا دیگر غیر معروف میں لکھا ہے کہ وقت تحویل بہ کثرت اور بعض نے کہا ہے اس دعا کو 663مرتبہ پڑھے :
یَا مُحَوِّلَ الْحَوْلِ وَ الْأَحْوَالِ حَوِّلْ حَالَنَا إِلَى أَحْسَنِ الْحَالِ۔ایک اور روایت میں ہے کہ یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ وَ الْأَبْصَارِ یَا مُدَبِّرَ اللَّیْلِ وَ النَّهَارِ یَا مُحَوِّلَ الْحَوْلِ وَ الْأَحْوَالِ حَوِّلْ حَالَنَا إِلَى أَحْسَنِ الْحَالِ۔پڑھے۔نیز" یَا ذَا الْجَلالِ وَ الْإِکْرامِ "کثرت سے پڑھیں۔

منبع: مفاتیح الجنان شیخ عباس قمی

برچسب ها نوروز

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی