سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

فلسطینی حکومت اور اردن کی صدی کے معاملے کو لے کر پانچ پریشانیاں

 مراسلات سیاسی فلسطین

فلسطینی حکومت اور اردن کی صدی کے معاملے کو لے کر پانچ پریشانیاں

فلسطینی حکومت اور اردن کی صدی کے معاملے کو لے کر پانچ پریشانیاں

نیوزنور:20مارچ/حماس کی قریبی ایک ویبگاہ نے ایک رپورٹ میں  اعلان کیا ہے کہ صدی کے معاملے کے نام کے فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے امریکہ کی تجویز سے ناراض ایک فریق اردن ہے ۔ذیل میں  اس  نے اس پریشانی کی وجوہات  کو گنوایا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق حالانکہ روز نامہ فلسطینی قدس نے حال ہی میں خود مختار حکومت اور اردن پر معاملہ قرن نام کے منصوبے کو قبول کرنے کے لیے دباو ڈالنے کی خبر دی ہے ۔حماس کی قریبی ویبسایٹ   الرسالہ نے ایک رپورٹ میں فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرامپ کے پیش کردہ منصوبے کے سلسلےمیں عمان اور خود مختار حکومت کی ۵ پریشانیوں کی خبر دی ہے ۔

وہ پانچ پریشانیاں درج ذیل ہیں ،

اول : اردن کو معاملہء قرن اور حساب پاک کرنے کی فایل میں کنارے کر دیے جانے کا خوف ہے خاص کر ایسے میں کہ جب عمان اس سلسلے میں منعقد ہونے والے ہر اجلاس کا میزبان رہا ہے ۔ لیکن امریکہ کی موجودہ حکومت نے اردن کو اس سلسلے میں نظر انداز کر دیا ہے لیکن یہ کام اس وقت ہوا ہے کہ جب علاقے کے دوسرے عرب ملکوں نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرامپ کا ساتھ دینے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے اردن چاہتا ہے کہ مسئلہء فلسطین کے ہر راہ حل کا دروازہ وہی قرار پائے لیکن موجودہ حالات اس ملک کی پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔

دوم : مشرق وسطی کے علاقے میں خطر ناک تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اس خطے  میں ایک مسئلے سے زیادہ مسائل  حل ہونے والے ہیں ،جن میں سے ایک مسئلہ فلسطین کا مسئلہ ہے لیکن اردن کو ڈر ہے کہ  کہیں وہ  بغیر کچھ خرچ کیے اس سمجھوتے سے باہر نہ ہو جائے ۔

سوم : اردن فلسطین کے مسئلے میں خاص کر مقدسات کی سرپرستی سے جڑے ہوئے مسئلے میں اپنے نفوذ کو اہمیت دیتا ہے اور اس مسئلے سے اردن کو بڑی اہمیت ملتی ہے کہ جس کی وجہ سے اس ملک کو سیاسی راہ حل کے سلسلے میں خاص کر قدس کے مسئلے میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، اور یہی وجہ ہے کہ اردن ایسا ملک ہے کہ جو ٹرامپ کی تجویز سے دکھی اور پریشان ہے ۔

چہارم : اردن کا عقیدہ ہے کہ صدی کے معاملے میں بے وطن افراد کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور ان بے وطن افراد کے مسئلے کا حل اردن کی کوشش سے ہو گا خاص کر ایسے میں کہ جب اس وقت اس ملک کے رہنے والوں میں ۶۰ فیصد فلسطینی بے گھر افراد ہیں ۔

پنجم : لیکن غزہ میں فلسطینی حکومت کے بارے میں جو بحث چل رہی ہے اس میں اردن اور خود مختار حکومت  کو غزہ کے بارے میں آیندہ کے اقدامات کے بارے میں تشویش ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے امریکہ میں جو اسرائیلی حکام ، خلیج فارس کے عرب ملکوں جیسے امارات ، قطر ، بحرین اور عمان کی موجودگی میں گذشتہ ہفتے کے اجلاس میں شرکت نہیں کی وہ اجلاس جس میں غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں بحث کی گئی تھی ۔

صدی کا یہ معاملہ قدس کے صیونی حکومت کے پایتخت کے طور پر تسلیم کرنے اور امریکہ کے سفارتخانے کے تل ابیب سے قدس منتقل کیے جانے پر مشتمل ہو گا اور اس طرح قدس کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور طے ہے کہ امریکہ کی حکومت قدس کے اطراف میں ایک علاقے کو فلسطین کے پایتخت کے عنوان سے مشخص کرے گی کہ ۱۹۶۷ کی غصب کردہ زمینوں سے کوسوں میل دور ہوگا ۔

اس منصوبے میں کہ جس کو احتمالا آیندہ چند ماہ میں پیش کر دیا جائے گا ڈونالڈ ٹرامپ نے صہیونیوں کی آبادی والے شہروں کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کی موافقت کی ہے ۔ نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے ۱۵ فیصد کو ملحق کرنے کی بات کہی تھی لیکن امریکہ نے ۱۰ فیصد کو ملحق کرنے کو مانا ہے اور طے پایا ہے کہ امریکہ کی حکومت اس کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے لیے ایک مشترکہ امنیتی مفہوم کو شرکائے صلح کے عنوان سے پیش کرے گی کہ جس میں ایک ایسے فلسطینی ملک کی تشکیل شامل ہو گی کہ جس میں کوئی ہتھیار نہیں ہو گا اس کی پولیس بین الاقوامی ہو گی جس میں دونوں فریق اردن ، مصر امریکہ اور کچھ دوسرے ملک کہ جو شامل ہونا چاہیں گے شامل ہو ں گے اور اسرائیل کی فوج دریائے اردن اور مرکزی پہاڑوں پر امن کی دیکھ بھال کے لیے مستقر رہے گی ۔   

 

برچسب ها اردن حماس فلسطین

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی