سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

اسرائیلی روزنامہ : غوطہ کا ہاتھ سے نکلنا اسرائیل اور امریکہ کے لیے خطرہ ہے

 اردو مقالات سیاسی شام امریکہ/اسرائیل

اسرائیلی روزنامہ : غوطہ کا ہاتھ سے نکلنا اسرائیل اور امریکہ کے لیے خطرہ ہے

اسرائیلی روزنامہ : غوطہ کا ہاتھ سے نکلنا اسرائیل اور امریکہ کے لیے خطرہ ہے

نیوزنور:روزنامہ یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے : مخالفین کی شکست اور مشرقی غوطے کا ہاتھ سے جانا امریکہ اور اسرائیل کے لیے خطرہ تھا اور ان دونوں کو جتنی جلدی ہو سکے مداخلت کرنا چاہیے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ" یروشلم پوسٹ" نے ایک مضمون میں شام کی فوج کی دمشق کے  مشرقی غوطے کو آزاد کروانے کی کاروائی  کا جائزہ لیا ہے اور لکھا ہے کہ اس علاقے میں مخالفین کی شکست امریکہ اور اسرائیل کے لیے خطرہ ہے ۔

اس مضمون کی ابتدا میں اس دعوے کے ساتھ کہ شام میں ایران کی فوجی موجودگی اسرائیل کے لیے خطرہ اور شام میں روس کے نفوذ میں اضافے کا باعث شمار ہوتی ہے ، آیا ہے : غوطہ کے ہاتھ سے نکل جانے کے دو معنی ہیں ۔ پہلا یہ کہ ایران دمشق کا ارباب بن جائے گا اور یہ چیز اسرائیل کے خلاف دائمی خطرہ ہے دوسرا یہ کہ امریکہ شام میں روس کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہو گا ۔

یروشلم پوسٹ نے اس چیز کی طرف اشارہ کرنے کے ضمن میں کہ مشرقی غوطہ دمشق کے نزدیک مخالفین کا آخری ٹھکانہ ہے لکھا ہے : مخالف تنظیموں کا ایک بہت بڑا لشکر داعش کی موجودگی کے بغیر وہاں پر موجود ہے مشرقی غوطے میں صرف جیش الاسلام کے ۱۱ ہزار جنگجو ہیں ۔

فیلق الرحمن کے تقریبا دس ہزار اور احرالشام کے تقریبا چھ ہزار جنگجو اس علاقے میں موجود ہیں ۔ اور ان میں سے کوئی گروہ بھی بین الاقوامی سطح  پر دہشت گرد نہیں کہلاتا لیکن روس زور دے کر کہتا ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں ۔

اس روزنامے نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ایران اور روس شام میں سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر ۲۴۰۱ کی جو شام میں جنگ بندی کے بارے میں ہے خلاف ورزی کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، دعوی کیا : وہ دونوں چاہتے ہیں کہ غوطہ مخالفین کے قبضے سے آزاد ہو جائے اور دونوں کی اس سلسلے میں اپنی اپنی منطقی دلیلیں ہیں ۔ روس کے لیے غوطہ کے فتح ہو جانے کا مطلب شام کی حکومت کا برسر اقتدار باقی رہنا ، اور روس کے لمبی مدت تک شام میں ٹکے رہنے کی ضمانت اور اس کے ٹھکانوں کا محفوظ رہنا ہے ۔

یروشلم پوسٹ نے اپنے دعووں کو جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا ہے : غوطہ کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کا ایران کا مقصد یہ ہے کہ دمشق کا اصلی کنٹرول اس کے پاس رہے اور  تہران ۔ بیوت نام کی شاہراہ کا کنٹرول اس کے پاس آ جائے ۔ یہ چیز تہران کو اسرائیل اور مغرب کو دھمکانے کی طاقت دے گی اور جوہری مذاکرات میں دباو بنانے کا ذریعہ بنے گی ۔

اس روزنامے نے لکھا ہے : امریکہ کو اب اس چیز سے پریشان ہونا چاہیے کہ غوطہ کے ہاتھ سے نکل جانے سے درعا اور ان مخالفین پر بھی کہ جو شام کے جنوب میں ہیں دباو بنے گا ۔اور یہ چیز شام کے جنوب میں امریکہ اور برطانیہ کے نفوذ کے لیے اور اسی طرح  التنف کی چھاونی  کے لیےکہ جو امریکی گٹھ بندھن کے کنٹرول  میں ہے ، خطرہ ہے ۔

اس مقالے کے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ اور برطانیہ شام کے جنوب میں شام کی آزاد فوج نام کے گروہ کی حمایت کرتے ہیں ، آیا ہے : اگر واشنگٹن اور اسرائیل غوطہ کے دفاع کا اقدام نہ کر پائے ، یا کم سے کم شام کے جنوب کو شام کے مخالفین کے لیے امن کی جگہ نہ بنا پائے تو اس کے نتائج ان کے لیے بہت سنگین ہو ں گے ۔ اس لیے کہ غوطہ کی شکست مخالفین شام کے درمیان امریکہ کے اعتبار کی دھجیاں بکھر جانے کے معنی میں ہو گی ۔شام میں ایران کی تقویت اور روس کے دبدبے کو روکنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل  کی مداخلت ، امریکہ کے مفادات اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ۔   

 

برچسب ها اسرائیل شام

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی