سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو لبنان پر حملے کے لیے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد حزب اللہ الرٹ

 مراسلات لبنان

امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو لبنان پر حملے کے لیے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد حزب اللہ الرٹ

امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو لبنان پر حملے کے لیے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد حزب اللہ الرٹ

نیوزنور:لبنان کی حزب اللہ میں باوثوق ذرائع نے صہیونی حکومت کی شیطنت کا مقابلہ کرنے کے لیے  اس گروہ کے الرٹ ہو جانے کی خبر دی ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق مقاومتی تحریک میں موثق ذرائع نے گذشتہ دو دنوں میں لبنان کی جنوبی سرحد پر صہیونیوں کی نقل و حرکت کے بعد حزب اللہ کی طرف سے الرٹ رہنے کے اعلان کی خبر دی ہے ۔اور اعلان کیا ہے کہ امریکیوں نے صہیونیوں کو حزب اللہ پر حملہ کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھا دیےجانے کی خبر دی ہے ۔ لیکن صہیونی حکومت کا اس کے نتائج سے ڈر سبب بنا ہے کہ وہ ایسا اقدام نہیں کر رہے ہیں ۔

ان ذرائع نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یا ہو نے امریکیوںکو قانع کیا ہے کہ اس ملک کی فوج حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر دے اور حملہ کر دے لیکن ایسے احتمالات موجود ہیں کہ یہ حملہ پورے علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکنے کا باعث بن جائے گا  اس لیے کہ حزب اللہ کا رد عمل ٹھوس اور سخت ہوگا۔

مذکورہ ذرائع نے اس کے ساتھ ہی لبنان میں ۲۰۱۸ کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے یکے بعد دیگرے کئی افراد کے قتل کیے جانے کو بعید نہیں جانا ہے ۔ ان ذرائع کے بقول ۱۴ مارچ کے گروہ اور ان کے رقیب ۸ مارچ کے گروہ کی کچھ شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا جس سے لبنان میں فتنے اور بے ثباتی کا دور شروع ہو جائے گا اور اس کا لبنان کے انتخابات پر منفی اثر پڑے گا ۔  

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی