سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی
جستجو
ممتاز عناوین
بایگانی
- می ۲۰۱۸ (۳)
- آوریل ۲۰۱۸ (۵۹)
- مارس ۲۰۱۸ (۶۵)
- فوریه ۲۰۱۸ (۱۳۴)
- ژانویه ۲۰۱۸ (۱۹۷)
پربازديدها
-
۱۳۱۵ -
۱۵۹۴ -
۹۹۶ -
۹۹۹ -
۱۰۹۳ -
۱۰۸۸ -
۹۸۶ -
۱۰۰۵ -
۱۰۵۳ -
۸۲۶
تازہ ترین تبصرے
ایران کے معروف مفکر استاد رحیم پور ازغدی کا عربی میڈیا میں اپنے بیانات کو تحریف کرنے پر جواب
اردو مقالات انقلاب اسلامی ایران

مغربی ایشیا کے علاقے کی حالت کے بارے میں ان کی باتوں کی جو تحریف کی گئی تھی اس کے سلسلے میں ؛
ایران کے معروف مفکر استاد رحیم پور ازغدی کا عربی میڈیا میں اپنے بیانات کو تحریف کرنے پر جواب
نیوزنور: سب سے پہلے ، ہلال شیعی کے خطرے ، جیسی تعبیریں اردن کے شاہ اور صہیونی حکام نے بیان کیں ۔ امپراطوری فارس یا شیعہ کے خطرے جیسے الفاظ ، امام خمینی(رہ) کی طرف نسبت دے کر امریکی ،برطانوی اور آل سعود کے حکمرانوں نے وضع کیے ۔ ان ادبیات کا مقصد ہمارے سنی بھائیوں کو عربی ملکوں میں ہمارے انقلابی مومن بھائیوں اور شیعوں کے خلاف اکسانا تھا اور دوسرے مقاومتی تحریک کے مجاہدوں کو عربی ملکوں میں ذلیل کرنا اور تیسرے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں اسلامی بیداری کی تحریک کی تحریف کرنا ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی العالم ٹی وی کے حوالے رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ایران کے معروف مفکر استاد رحیم پور ازغدی نے ایران کی علاقے میں موجودگی اور اس کے اقدامات کے بارے میں ایک بیان دیا تھا۔جس کو عالمی ذرائع ابلاغ نے بہت اچھالا تھا لیکن ذرائع ابلاغ نے اپنی خاص شیطنت سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا تا کہ مغربی ایشیاء کے مخاطبین کے سامنے ایران کے سیاسی اور فوجی مقاصد کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا جا سکے ۔
اس مسئلے کے بعد آقائ رحیم پور کے دفتر نے ان سے اصل ماجرا کے بارے میں پوچھا۔ ذیل میں آپ ان سے سوال و جواب پر مبنی متن کو ملاحظہ فرمائیں گے ۔
سوال : حالیہ ہفتے میں عرا ق کے چند اور ایک دو عربی ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے کچھ جملے جنابعالی کی طرف منسوب کیے تھے جن کے بارے میں ہم آپ کی رائے جاننا چاہتے ہیں ۔
رحیم پور : اس بار انہوں نے کیا نسبت دی ہے ؟ اس سے پہلے بھی ذرائع ابلاغ نے میرے خلاف خبریں بنائی تھیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا اور ان کے خلاف کوئی قانونی اور اخلاقی چارہ جوئی نہیں کی گئی ۔ بد قسمتی سے بعض ذرائع ابلاغ میں اخلاق اور صداقت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ ظاہرا عراق میں انتخابات نزدیک ہیں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے اس نوعیت کی زہر افشانی کا آغاز ہو چکا ہے ۔
سوال : جنابعالی کے بیان سے انہوں نے چار نکتے نکالے ہیں : پہلا یہ کہ ایرانیوں نے صدام کو موت کی سزا دی تھی نہ کہ عراقیوں نے ، دوسرا یہ کہ چھ عربی ملک آیۃ اللہ[امام] خامنہ ای کے کنٹرول میں ہیں ۔ تیسرا یہ کہ ہم علاقے میں جو امریکہ کے دوست ملک ہیں ان میں مداخلت کر کے ان کی حکومتوں کو سرنگوں کریں گے تا کہ وہ ہمارے تسلط میں آ جائیں اور چوتھا یہ کہ اب وقت آگیا ہے کہ علاقے میں فارس کی امپراطوری کا اعلان کر دیا جائے اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم امپراطوری بنانا چاہتے ہیں ۔ بد قسمتی سے ان نکات کو لے کر ماحول کو بہت گرم کیا گیا ہے اور الزامات لگائے گئے ہیں اور فیصلے کیے گئے ہیں ۔ آپ اس سلسلے میں کچھ کہنا چاہیں گے ؟
رحیم پور : دلچسپ ہے یہ بالکل وہ چیزیں ہیں جن کو میں نے کیسینجر ، برژینسکی اور صہیونی اور سعودی حکمرانوں کے حوالے سے نقل کیا ہے مگر ان کو ذرائع ابلاغ نے میری جانب منسوب کر دیا ہے ۔ اگر ہم ارتباطات اور انٹرنیٹ کے زمانے میں نہ بھی ہوتے تب بھی ان اکاذیب کا بھانڈا پھوٹ جاتا ۔
سب سے پہلے ، ہلال شیعی کے خطرے ، جیسی تعبیریں اردن کے شاہ اور صہیونی حکام نے بیان کیں ۔ امپراطوری فارس یا شیعہ کے خطرے جیسے الفاظ ، امام خمینی(رہ) کی طرف نسبت دے کر امریکی ،برطانوی اور آل سعود کے حکمرانوں نے وضع کیے ۔ ان ادبیات کا مقصد ہمارے سنی بھائیوں کو عربی ملکوں میں ہمارے انقلابی مومن بھائیوں اور شیعوں کے خلاف اکسانا تھا اور دوسرے مقاومتی تحریک کے مجاہدوں کو عربی ملکوں میں ذلیل کرنا اور تیسرے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں اسلامی بیداری کی تحریک کی تحریف کرنا ہے ۔
پہلی تہمت کے بارے میں یہ بتا دیں کہ جی ہاں صدام کو عراق میں ہمارے بھائیوں نے کیفر کردار تک پہنچایا ہے ۔ ۔عراق کی حکومت اور عراقی مجاہدوں اور شہید محمد باقر الصدر کے شاگردوں نے ، امریکہ ،صدامیوں اور سعودیوں کی طرف سے صدام کی حمایت کے باوجود ، اس جنایتکار کو کہ جس نے لاکھوں سنی ،شیعہ ، کرد، عرب اور فاس مسلمانوں کو عراق اور ایران میں خاک و خون میں غلطاں کیا ۔ قانونی عدالت کے حکم سے موت کی سزاا دی تھی ۔ جی ہاں اس افتخار کا سہرا ہمارے بھائیوں کے سر جاتا ہے ۔دوسرے الزامات کا جواب بھی واضح ہے ۔
اسلامی انقلاب کہ جو ایران میں کامیاب ہوا اور اس نے امریکیوں ، اسرائیلوں اور برطانویوں کو نکال باہر کیا ، وہ علاقے اور دنیا میں ایک اسلامی بیداری کی تحریک کا آغاز بن گیا ہے ۔ یہ تحریک نہ ایرانی اور نہ صرف شیعی ہے بلکہ اسلامی ،انسانی اور عالمی ہے ۔ جو کچھ میں نے کہا تھا وہ تین دہائی پہلے بعینہ امام خمینی (رہ) کے الفاظ تھے ، جو آپ نے اسلام دشمن ذرائع ابلاغ کے الزامات کے جواب میں کہ جنہوں نے ایران پر فارس یا شیعہ امپراطوری بنانے کا الزام لگایا تھا ، کہے تھے ۔ آپ نے جواب دیا کہ ہم امپراطوری کے خلاف ہیں ، مشرق و مغرب اور امریکہ اور روس کے استکبار کے خلاف ہیں اور صہیونی حکومت کی تباہی اور فلسطین کی آزادی کے درپے ہیں ، اور برطانیہ ،امریکہ اور روس کی پٹھو اور صہیونزم کی اتحادی حکومتوں کے خلاف ہیں ، چنانچہ آپ نے مسلمان جوانوں سے کہا کہ وہ ظلم کے خلاف قیام کریں ۔ اور ہاں ، ایران اسلامی ، تمام اسلامی مجاہدوں چاہے وہ شیعہ سنی ،عرب ترک فارس اور افغانستانی ہوں سب کا دوسرا وطن ہے ۔
میرا مقصد امام خمینی رہ کے اقوال کا تکرار تھا کہ جو ہر طرح کی مذہبی ، قومی ،اور نسلی طائفہ گری کے خلاف تھے ۔ صدور انقلاب کا مطلب اسلام کی دعوت ، عالمی سطح پر امر بالمعروف اور نھی عن المنکر اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کی کوشش ہے ۔ یہ صدور جابروں اور مستکبروں کے لیے بحران اور مسلمان ممالک کی سلامتی اور ان کے استقلال کا دفاع ہے ۔
جی ہاں امام خمینی (رہ) نے مستکبرین کے خلاف مستضعفین کی امپراطوری اور مشرق و مغرب کی دو بڑی طاقتوں کے خلاف اسلامی سپر پاور کی بات کہی تھی ۔ اور ہم بھی وہی بات کہتے ہیں ، اور تمام عرب مجاہدین ، عراق ، شام ، لبنان ، فلسطین ، سے لے کر مصر ، مراکش ، لیبیا ، تک اور بہادر بحرین سے لے کر مظلوم یمن ، اور سعودی عرب اور امارات کے اندر کچلے گئے سنی اور شیعہ مجاہدین تک سب کی اور ہر ایک کی فریاد اور پکار یہی ہے ۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں ایک اسلامی سپر پاور کی فریاد ۔ جی ہان ایران دنیا کے تمام انقلابیوں کا ، اور خاص کر مجاہدین اسلام کا چاہے وہ جس مذہب ، قوم ، ملت اور نسل سے تعلق رکھتے ہوں پناہ گاہ ہے ۔
رہ گیا ہمارا پیارا ملک عراق کہ جو پہلا عرب ملک ہے کہ جس نے استکباری اور غاصب فوج کو اپنے ملک سے کھدیڑ دیا ہے ، مجاہد عراق ، کہ جو پہلا عربی ملک ہے کہ جس نے واقعی عوامی حکومت قائم کی ہے ۔ مقدس عراق ، پہلا عربی ملک کہ جس نے وہابی وحشی دہشت گردی کو آل سعود ، صہیونیوں اور مغرب کی طرف سے اس کی حمایت کے باوجود شکست دی ہے اور ان کا صفایا کر دیا ہے ۔ پہلا عربی ملک کہ جس نے انتہائی سخت جنگ کے باوجود غیروں کو اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی اجازت نہیں دی ، یہ ایسی قوم نہیں ہے کہ جس کو ذلیل کیا جا سکے ۔
ہر قوم کی قیمت اس کارنامے سے ہوتی ہے جو وہ انجام دیتی ہے۔ عراق ایرانیوں کے لیے کبھی بھی ایک اجنبی ملک نہیں تھا ، یہاں تک صدام ملت عراق و ایران کا ۸ سال تک قتل عام کرنے کے باوجود ان دوملتوں کے درمیان جدائی اور کینہ نہیں پیدا کر سکا۔ عراق میں اہل بیت ع کی زیارت نجف میں علی کی اور کربلائے حسین ، کاظمین اور سامراء میں زیارت ایک ہزار سال سے زیادہ عرصے سے ہر ایرانی شیعہ و سنی گھرانے کی آرزو رہی ہے اور رہے گی ۔
گذشتہ صدی میں علاقے کی تمام مسلمان ملتیں برابر برابر عالمی استکبار کے ہاتھوں اپنے حقوق سے محروم رہی ہیں ۔ ہم سب کی بات ایک ہی ہے ہم سب کا دشمن ایک ہی ہے اور ہم سب کا راستہ بھی ایک ہی ہے ہمیں اپنی کلہاڑیوں کو اٹھا کر ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر آگے بڑھنا چاہیے تا کہ صہیونزم کے شجرہء خبیثہ کو جڑ سے کاٹ دیں اور امریکہ اور نیٹو کی غاصب فوجوں کو دنیائے اسلام سے کھدیڑ دیں ۔ اپنے دل کی آواز کو سنو ، نہ کہ آل سعود اور صہیونیوں سے وابستہ جھوٹے ذرائع ابلاغ کی منحوس آواز کو اور نہ امریکی اور برطانوی حکمرانوں کی تقریروں کو ۔
ملت ایران اور انقلاب اسلامی کے رہبر کو فخر ہے کہ وہ اپنی شرعی ذمہ داری کے مطابق مجاہد عراق ، مقاوم شام ، مظلوم بحرین اور شریف یمن اور قربانی شدہ لبنان کی عرب ملتوں سے لے کر شمالی افریقہ کی مجاہد ،فلسطین اسیر اور حجاز اور جزیرۃ العرب کی ملتوں تک کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔
کیا سچ مچ امریکہ اور نیٹو کی عراق افغانستان ، شام ،لیبیا اور دیگر ملکوں میں غاصبیت اسلامی اور عربی ملکوں کے اندرونی امور میں منحوس مداخلت نہیں ہے ؟ کیا آل سعود امارات اور قطر وغیرہ کی عربی ملکوں میں دہشت گردانہ مداخلتیں اور لاکھوں شیعہ اور سنی مظلوم عربوں کے گھرانوں کا قتل عام اور ترک وطن تفرقہ افگنانہ مداخلت ، دہشت گردی اور بحران کا صادر کرنا نہیں تھا ؟ !
اور کیا اگر ایران اسلامی قانونی حکومتوں اور مظلوم ملتوں کی عراق شام اور افغانستان میں دعوت پر لبیک کہتا ہے ، اور وہ تنہا ملک ہو کہ جس نے فلسطینیوں کو ہتھیار دیے ہوں تو یہ دوسروں کے امور میں مداخلت ، اور بحران کا صدور اور دوسروں کی سربراہی کو چیلینج کرنا ہے ؟!
جی ہاں ! امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے رہبر آیۃ اللہ خامنہ ای کی باتیں اگر دھمکی ہیں تو صرف عالمی استکبار اور علاقائی استبداد کی سیادت کے لیے ہیں اور جہان اسلام کے لیے امید کا ایک روشن نقطہ ہیں ۔ عنقریب جہان عرب کے عقاب بیت المقدس کے آسمان پر پرواز کریں گے اور امت اسلامی جزیرہ نمائے ھند سے لے کر مشرقی ایشیا اور سینٹرل ایشیا اور بالکان کے قلب تک اور اور یمن اور بحرین اور حجاز سے لے کر مصر اور لیبیا اور مراکش تک اور ایران سے لے کر فلسطین تک محمدی عزت اور اتحاد کی جانب لوٹ آئیں گی شرط یہ ہے کہ ایک دوسری کے ساتھ صداقت شفافیت کے ساتھ اور براہ راست بات کریں اور سنیں نہ کہ آل سعود اور صہیونیوں سے وابستہ جھوٹے ذرائع ابلاغ کے ذریعے ۔
تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے
طبقه بندی موضوعی
- اردو مقالات (۳۵۳)
- انقلاب اسلامی ایران (۵۴)
- اھلبیت ع (۴۶)
- مذھبی (۳۹)
- سیاسی (۱۸۴)
- مذھبی سیاسی (۷۲)
- تاریخی مناسبتیں (۴۷)
- محرم (۱)
- صفر (۰)
- ربیع الاول (۴)
- ربیع الثانی (۰)
- جمید الاول (۱)
- جمید الثانی (۱)
- رجب (۱۰)
- شعبان (۱۰)
- رمضان (۱۴)
- شوال (۱)
- ذیقعدہ (۰)
- ذی الحجہ (۵)
- مسلکی رواداری (۲۵)
- لندنی امریکی تشیع (۶)
- نوروز (۴)
- مراسلات (۱۸)
- خطوط (۹)
- شرعی سوالات (۳)
- فارسی مطالب (۵)
- عربی مطالب (۱)
- ۔ (۰)
- مکالمات (۴۳)
- ھدایت ٹی وی کے ساتھ (۳۴)
- کتابخانہ (۶۶)
- امام خامنہ ای اور اسلامی بیداری (۴)
- شیعہ اعتقاد(کاشر زبان منز) (۱)
- اصول دین (۰)
- توحید (۰)
- دلیل توحید (۰)
- عدل (۰)
- نبوت (۱)
- اھلبیت ع (۵۶)
- حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (۷)
- حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا (۱۳)
- حضرت علی علیہ السلام (۸)
- حضرت حسن علیہ السلام (۲)
- حضرت حسین علیہ السلام (۶)
- حضرت علی زین العابدین علیہ السلام (۱)
- حضرت محمد باقر علیہ السلام (۱)
- حضرت جعفر صادق علیہ السلام (۱)
- حضرت موسی کاظم علیہ السلام (۲)
- حضرت علی رضا علیہ السلام (۱)
- حضرت محمد جواد علیہ السلام (۱)
- حضرت علی النقی علیہ السلام (۳)
- حضرت حسن عسکری علیہ السلام (۲)
- حضرت مھدی علیہ السلام (۷)
- حضرت فاطمہ معصومہ (س) (۱)
- حضرت زینب (س) (۲)
- حضرت عباس (ع) (۱)
- حضرت علی اکبر (ع) (۱)
- ملٹی میڈیا (۳۹)
- ویڈیو (۳۴)
- عزاداری سید الشھداء (ع) (۵)
- حضرت خاتم الانبیاء (ص) (۰)
- حضرت سید اوصیای خاتم الانبیاء (ع) (۰)
- حضرت سیدۃ النساء العالمین (ص) (۲)
- حضرت امام حسن (ع) (۰)
- حضرت امام حسین (ع) (۰)
- حضرت امام علی بن حسین زین العابدین (ع) (۲)
- حضرت امام محمد بن علی الباقر (ع) (۰)
- حضرت امام جعفر بن محمد الصادق (ع) (۰)
- حضرت امام موسی بن جعفر الکاظم (ع) (۱)
- حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) (۰)
- حضرت امام محمد بن علی الجواد (ع) (۰)
- حضرت امام علی بن محمد الھادی (ع) (۰)
- حضرت امام حسن بن علی العسکری (ع) (۰)
- حضرت امام مھدی صاحب الزمان (عج) (۱)
- کشمیر (۱)
- نایجیریا (۱)
- سعودی عرب (۲)
- شام (۵)
- یمن (۲)
- ترکی (۱)
- ایران (۵)
- خبرگان رھبری (۳)
- مصر (۱)
- حضرت ابوالفضل العباس (ع) (۱)
- حضرت فاطمہ معصومہ (س) (۰)
- ھندوستان (۱)
- شیرازی فرقہ (۲)
- آڈیو (۵)
- ویڈیو (۳۴)
- منبر (۱۳)
- محضر امام خامنہ ای (۱۲)
- خبریں (۲۰)
- محضر امام خمینی رہ (۲۰)
- آل میرشمس الدین اراکی/عراقی رہ (۲)
- خاطرات (۳)
- English (۸)
- Regio-political (۲)
- Political (۶)
- کاشر مقالات (۱۹)
- قرآن (۱۱)
- اھلبیت (۱۵)
- گوڑنیوک معصوم(ص) (۳)
- دویم معصوم (ع) (۲)
- تریم معصوم (س) (۰)
- ژوریم معصوم (ع) (۰)
- پانژیم معصوم (ع) (۱۱)
- شیم معصوم (ع) (۰)
- ستیم معصوم (ع) (۰)
- آٹھیم معصوم (ع) (۰)
- نیم معصوم (ع) (۰)
- دھم معصوم (ع) (۰)
- کہم معصوم (ع) (۰)
- بھم معصوم (ع) (۰)
- تروھم معصوم (ع) (۰)
- ژوداھم معصوم (عج) (۰)
- عزاداری تہ قمہ زنی (۱)
- کاشر دینیات (۴)
- کاشر توضیح المسائل (۰)
- سوالات (۰)
- فارسی (۳۳)
- نواب اربعہ (۱)
کلمات کلیدی
آخرين مطالب
-
نتانیاہو کے ڈرامے نے کسی کو بھی متاثر نہیں کیا:صہیونی اخبارھاآرتص
چهارشنبه ۲ می ۲۰۱۸ -
-
۱۵ شعبان کی آمد /چند گھنٹے جو شب قدر کے برابر فضیلت رکھتے ہیں
سه شنبه ۱ می ۲۰۱۸ -
شام میں سعودی پراکسی وار میں شکست کے بعد سعودیہ کا نیا کھیل
دوشنبه ۳۰ آوریل ۲۰۱۸ -
ولادت حضرت علی اکبر علیہ السلام
شنبه ۲۸ آوریل ۲۰۱۸ -
اسرائیل اپنی عقل کھو بیٹھا ہے اور پاگل ہونے جا رہا ہے
شنبه ۲۸ آوریل ۲۰۱۸ -
امام زمانہ عج کی آخری توقیع اور غیبت کبری کا آغاز
شنبه ۲۸ آوریل ۲۰۱۸ -
-
سعودی محل میں فائیرنگ ؛ ایک سازش کا خوف یا ایک کھلونا ڈرون
جمعه ۲۷ آوریل ۲۰۱۸ -
شام اسلامی مقاومتی محور کا محاذ اور خیری شری من اللہ فلسفے سے اب انحراف نا ممکن
دوشنبه ۲۳ آوریل ۲۰۱۸
پربحث ترين ها
-
-
-
-
دس رجب ولادت امام جواد علیہ السلام
نظرات: ۱ -
شیرازیوں کا مقصد کیا ہے؟
نظرات: ۰ -
-
-
-
-
محبوب ترين ها
-
۹۹۹ -
۹۸۶ -
۶۸۹ -
۴۵۲ -
۶۹۰ -
۸۰۵ -
۷۴۴ -
۴۸۶ -
۴۲۹ -
۶۵۱