سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

مشرقی غوطہ جلد ہی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا

 اردو مقالات سیاسی شام

مشرقی غوطہ جلد ہی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا

مشرقی غوطہ جلد ہی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا

نیوزنور:شامی فوج اور اس کے اتحادیوں  نے غوطہ شرقی میں   ۸روزہ آپریشن کا آغاز ایسے حالات میں کیا ہے  کہ جب علاقے کے حالات ان کے حق میں ہیں  اور  مقاومتی افواج دہشت گردوں کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور مقاومتی افواج  نے اتوار سے مشرقی غوطہ کے اہم علاقے کو صاف کرنے کے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

سوموار  کو یہ آپریشن اپنے آٹھویں روز میں داخل ہوا ، اور شامی فوج کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے مطابق  منگل شب سے مقاومتی فوج  کی کامیابیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 

لبنان کے عربی روزنامہ "الاخبار" نے رپورٹ دی ہے کہ شامی حکومت   دمشق سے دہشتگردوں کے خاتمے پر مصر ہے؛  جیسے کہ اس آپریشن کا طریقہ کار اور اس کی تیزی اس بات کی نشاندھی کرتی ہے کہ شامی فوج  ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے  کہ جس کا نیا مرحلہ مشرقی غوطہ ہوگا۔

شامی فوج اس چند روزہ آپریشن میں  مشرقی غوطے کے  اندر نفوذ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور شھر "دوما" تک پہنچ گئی ہے  کہ جو مشرقی غوطے کا سب سے بڑا شہر ہے  اور جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کا مرکز مانا جاتا ہے۔

الاخبار کی رپورٹ کے مطابق  شامی فوج نے اس آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے غوطہ کو دو حصوں  جنوبی اور شمالی میں تقسیم کیا ہے ۔  فوج کا جنگی نقشہ اس بات کی نشاندھی کرتا ہے کہ  ان کا اگلا ہدف" مسرابا" اور "مدیرا" پر قبضہ کرنا ہے؛  یہ وہ شہر ہیں کہ جن کی آزادی  کے ساتھ مقاومتی افواج  اپنی ہم رزم افواج کہ جو" شہر حرستا" میں حمل و نقل پر مامور ہے کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے۔

اس پیشن گوئی کے حقیقت کے ساتھ ہمکنار ہونے کی صورت میں جس  حصے نے جنوبی غوطے کو شمال سے الگ کیا ہوا ہے وہ مکمل ہو جائے گا۔  اور اسی طرح  جیش الاسلام شمالی حصے میں اور فیلق الرحمٰن اور جبھۃ النصرہ جنوبی حصے میں ہوں گے۔

آپریشن کے شروع ہونے کے ساتھ ساتھ شامی فوج    نے وسیع  پیمانے کے زراعتی علاقے اور بڑے حملوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے دہشتگردوں کے خلاف استعمال کیا ہے  اور اعداد و شمار کے مطابق بڑے اور اونچے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔  اور یہ مسئلہ اس بات کا سبب بنا کہ  آسانی کے ساتھ دہشتگردوں کو شکست ہوئی۔

فوج نے "فرزات" کی پہاڑیوں سے "حوش الصالحیہ" اور "اوتایا" کے دہشتگردوں کو مار بھگایا اور اس کے بعد ان علاقوں پر قبضہ کر لیا۔  اس کے بعد "بیت نام" نامی شہر کی مرکزی سڑک پر امنیت کو یقینی بنا کر اس پر قبضہ کر لیا ۔ ا س کے بعد انہوں نے "المحمدیہ" کی طرف پیش قدمی کی ۔ اور اسی طرح شامی فوج تدریجا مشرقی غوطے کے جنبوبی علاقے کی آزادی میں سر گرم ہے تاکہ فیلق الرحمٰن اور النصرہ کے دہشتگردوں  کوکہ جو" عربین" ، "جسوین" ، "حموریۃ" ، "عین توما" اور" جوبو "میں موجود ہیں ان کو مار بھگایا جائے۔

شامی فوج کے اعلیٰ عہدے دار نے اسی سے  متعلق کہا کہ  جیش الاسلام کے دہشت گرد آبادی والے علاقوں کی طرف بھاگ رہے ہیں ، لیکن اس آپریشن کے رکنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں ۔ ہم نے میدان میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے ہم اس بات پر مصر ہیں کہ غوطہ شرقی کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا جائے ۔ اب جب ہم بالکل قریب ہیں تو ہم کیوں رک جائیں ؟

جنوب مشرقی دوما میں جاری جنگ کے ساتھ فوج "شمال حرستا" میں ہسپتالوں کی حفاظت میں دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہی تھی اور اس کوشش میں ہے کہ" شہر حرستا" کو جدا کیا جائے۔  اور اسی طرح مشرق کے مزارع "الریحان" میں بھی فوج کی پیشقدمی جاری ہے تاکہ مغرب میں لڑ رہی فوجی ٹکڑی کی مدد کی جا سکے۔

زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ متوقف ہے ۔  جب کہ دہشتگرد مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کر رہے ہیں  اس شرط کے ساتھ کہ فوجی آپریشن روک دیا جائے لیکن شامی حکومت اس شرط کو ماننے سے انکار کر رہی ہے  کیونکہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ دہشت گرد اس وقت مذاکرات کی پیشنھاد کرتے ہیں کہ جب انہیں شکست نظر آتی ہے۔

زمینی ذرائع نے اس بارے میں تاکید کی ہے کہ   دہشت گرد اس بات پر متفق ہیں کہ وہ جانی نقصان کے بغیر اس آپریشن سے بچ نہیں سکتے ۔

گذشتہ جمعرات کو جیش الاسلام گروہ کے چند عناصر شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ تھے ، لیکن اس گروہ کے رہبر نے چند لوگوں کو بھیجا کہ جن کی ہتھیار ڈالنے والے افراد کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ۔   ایک طرف اس جھڑپ میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اور یہ جھڑپیں اس بات کا سبب بنیں کہ یہ گروہ شامی فوج کے تحت تسلط علاقوں میں داخل نہیں ہو سکا۔

شامی فوج کے ایک ذرائع نے اس بارے میں تاکید کی ہے کہ اس طرح کے واقعات دہشتگردوں کے لئے بحران پیدا کرنے کا سبب بنیں گے۔  اور ان کے ساتھ جنگ کرنے ، انہیں متفرق کرنے ، اور پھر ان کے ساتھ اپنی شرطوں پر مذاکرات کرنے کے سلسلے میں ہمارے لئے مدد گار ثابت ہوں گے۔ 

برچسب ها شام مشرقی غوطہ

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی