سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

ایرا ن ایک بڑی اسلامی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

 مراسلات انقلاب اسلامی ایران مذھبی مسلکی رواداری

ایرا ن ایک بڑی اسلامی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

  قطر یونیورسٹی کے اسلامی علوم کے سربراہ:

ایرا ن ایک بڑی اسلامی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

نیوزنور: محمود الصدیقی نے ایک اسلامی حکومت کے قیام کے متعلق  ایران کے اہم کردار  پر تاکید کی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹر محمود الصدیقی نے   مرکز فقہی ائمہ اطہار قم المقدسہ ایران میں ، فقہ قانون اور اجتماعی حقیقتوں کے عنوان سے جاری ایک کانفرنس میں کہا: فقہا نے ہمارے لئے بہت قیمتی میراث پیدا کی ہے اور یہ علوم مغربی علوم سے بڑھ کر ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا:  جنہوں نے اس فقہی میراث کو ایجاد کیا ہے انہوں نے معاشرے کی مشکلات حل کر دی ہیں  اس لئے کہ  یہ مختلف قوانین کی منظوری کے سلسلے میں بھی کار آمد ہے۔

محمود الصدیقی نے کہا:  حوزہ علمیہ قم اور نجف کے علماء کہ جن کے پاس   منطقی اور عقلی دلائل ہیں  اجتماعی اشکالات اور مشکلات  کے حل میں اہم کردار رکھتے ہیں  اور دور حاضر کے مشکلات پر قابو پانے کی قدرت رکھتے ہیں ۔

قطر یونیورسٹی کے اسلامی مطالعہ کے سربراہ نے کہا:  یہ حقائق ایک ایسا موضوع ہے   کہ ہمیں جن کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

انہوں نے اظہار کیا: یہ ایک مہم مسئلہ ہے کہ ہم اجتماعی حقائق سے رو برو ہیں اور ان مشکلات کے حل کے لئے ہمارے پاس راہ حل ہونا چاہئے۔  ہمیشہ اسلامی دنیا کے وجود پر ایک گہرا زخم لگتا ہے بالخصوص اس دور میں  کہ جب یہ مصیبت جنگ کی صورت میں اسلامی ممالک کے دامن گیر ہوتی  ہے  ہمیں ان حقائق سے مقابلہ کرنا چاہئے۔

الصدیقی نے کہا: دانشمندوں کو مشکلات کے حل کی کوشش کرنی چاہئے  اور اس کانفرنس کے بعد ہمیں اپنی آواز کو تمام امت اسلام تک پہنچانا چاہئے۔  اگر یہ اجتماعی سوچ پیدا ہو جائے  اور ہم ان اجتماعات اور اجلاس کے  دائرے سے خارج ہونا چاہیں  اور امت اسلامی کے وسیع میدان میں داخل ہونا چاہیں  اور اپنا پیغام تمام مسلمانوں تک پہنچانا چاہیں تو ہم کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا: علماء اسلام کے ایک گروہ کو  فقہاء ،  ماہرین قانون ، ماہرین معاشرہ ، اور متفکرین کے گروہوں کے شانہ بشانہ ہو جانا چاہئے اور آپسی مفاہمت کے ذریعے ایک آواز ہو جانا چاہئے اور تعلیم و تعلم کے مسئلے  پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہئے کیونکہ علم ترقی کی کنجی ہے  اور  علم سے استفادہ کرتے ہوئے  اس جنجال سے نکلنا چاہئے۔

 انہوں نے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک اسلامی طاقت قائم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں ، حتیٰ  کہ اگر یہ دیگر اہم اسلامی ممالک کی موجودگی میں ہو۔ 

برچسب ها فقہ قطر

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی