سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

جولان ، قنیطرہ اور درعا میں شام کے مخالفین کے لئے اسرائیلی حمایت

 اردو مقالات سیاسی شام امریکہ/اسرائیل

جولان ، قنیطرہ اور درعا میں شام کے مخالفین کے لئے اسرائیلی حمایت

صہیونی میڈیا رپورٹ:

جولان ، قنیطرہ اور درعا میں شام کے مخالفین کے لئے اسرائیلی حمایت

نیوزنور:صیہونی حکام نے اس سال  ایک جنگ کے واقع ہونے کے بارے میں احتمال دیتے ہوئے  خبردار کیا ہے کہ اس نے ایران کو روکنے کے لئے شام میں مسلح گروپوں کے لئے اس کی حمایت میں اضافہ کیا ہے.

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق  "عروتص شوع"اسرائیل نیشنل نیوز ویبسائیٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں شام کے بحران میں  ایران کے اثرو رسوخ کو نقصان پہنچانے کے قصد سے صہیونی حکومت کی دخالت کی جانچ پڑتال   کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ   اسرائیل اس وقت   اپنے حامی  گروہوں کی   تمام تر علنی و عملی  حمایت کر رہا ہے۔

اس رپورٹ کی ابتدا میں جنوب شام کے جولان ، قنیطرہ اور درعا میں اسرائیلی فوج  کے اپنے حامی گروہوں  کے  لئے مالی ، تسلیحاتی اور طبی   حمایت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  روز نامہ ھا آرتص کی رپورٹ پیش کی گئی ہے: شام کے جولان میں 7 بر سر پیکار گروہ  اس وقت مستقیما اسرائیل سے تسلیحاتی ، مالی اور دیگر کمک دریافت کر رہے ہیں ۔

عروتص شوع   نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے  کہ شام میں اسرائیلی بحریہ فورسز کی جولان کی پہاڑیوں  میں ایرانی مرکز کی تعمیر کو روکنے  کے لئے جد و جہد جاری ہے۔ اسرائیل ،داعش کی بیعت کرنے والے جیش خالد بن ولید گروہ کی حمایت کرتا ہے۔

صہیونی فوج کی عملیاتی انتظامیہ کے کمانڈر  نیتزان علون نے سوموار کو ریڈیو کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ،  اس بات کا بیشتر احتمال ہے کہ ہم جاری سال میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں اور اسرائیل کے درمیان  ایک بڑی جنگ کا مشاہدہ کریں گے۔

علون نے  اپنے بیانات میں  بقیہ صیہونی حکام کے دعووں کی مخالفت کرتے ہوئے کہ ہمارا جنگ کا ارادہ نہیں ہے، اس بات کی تاکید کی: سال 2018 میں جنگ کے امکانات بہت زیادہ ہیں ، نہ فقط اس بنا پر کہ طرفین جنگ کے خواہاں ہیں  بلکہ اس دلیل کی بنا پر کہ حالات بتدریج بگڑتے جا رہے ہیں ۔

اس نے اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہ  غوطہ مشرق میں  مسلحہ گروہوں کے خلاف  شامی حکومت کی کامیابی  اس ملک میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو اپنے قدم جمانے میں مدد گار ثابت ہوگی، کہا: یہ بات انہیں اسرائیل کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہونے کی طاقت بخشتی ہے ۔ ہم اپنی دخالت سے اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہم اقدام کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مونیخ سیکیورٹی کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران لوہے کا ایک ٹکڑا دکھاتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ایران شام میں اپنی فوجی وجود کو یقینی بنانا چاہتا ہے  اور وہاں سے اسرائیل کے خلاف ایک نئی جنگ کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔

ایران کا شام میں ایک فوجی محاذ بنانے اور لبنان میں میزائیل کارخانوں کی تاسیس کے متعلق گذشتہ ہفتے میں اسرائیلی حکام کے دعووں میں مزید تیزی آئی ہے۔ اور اسی طرح تل ابیب نے حالیہ مہینوں میں غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ایک نئی جنگ کے متعلق خبر دار کیا ہے۔

 

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی