سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

ملت تشیع اور ایران کی علمی ترقی پر اسرائیل کی تشویش

 اردو مقالات انقلاب اسلامی ایران سیاسی امریکہ/اسرائیل

ملت تشیع اور ایران کی علمی ترقی پر اسرائیل کی تشویش

ملت تشیع اور ایران کی علمی ترقی پر اسرائیل کی تشویش

نیوزنور:روز نامے یروشلم پوسٹ نے ایران اور ملت تشیع کی علمی ترقی پر اسرائیل کی تشویش کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا  کہ یہ مسئلہ  انہیں اسرائیل کے لئے بقیہ مسلمانوں کی بنسبت زیادہ خطرناک بناتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق "  یروشلم پوسٹ" نے اپنی ایک رپورٹ میں  عالم اسلام کی علمی ترقیوں سے اسرائیل کو لاحق خطرات کے متعلق تاکید کرتے ہوئے لکھا کہ شیعہ اسرائیل کے لئے اہلسنت سے بڑا خطرہ ہیں ۔

اس رپورٹ کی ابتدا میں لبنان میں  دقیق میزائیلیں بنانے کے ایرانی دعوے کے متعلق لکھا ہے: ایران کا اسرائیلی سرحدوں کے قریب ہونا ، اسرائیل کے لئے فوجی اور اقتصادی خطرہ ہے۔

یروشلم پوسٹ نے بیان کرتے ہوئے کہ شیعہ سوچ  اسرائیل کے لئے سنی سوچ سے بڑا خطرہ ہے ، لکھا:  روس کے تحت تحفظ ایران ، شام اور لبنان کا اتحاد نہ صرف فوجی اعتبار سے ، بلکہ ایک اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کے اعتبار سے اپنی قدرت نمائی کرتا ہے۔ 

اس روز نامے نے ان حالات کی توضیح کرتے ہوئے مزید لکھا: سنی اپنے ماضی سے پریشان ہیں اور اسی سمت پلٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔۔۔ لیکن شیعہ ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اپنے ماضی کو باعث ترقی سمجھتے ہیں اور غیر اسلامی عقائد کے نزدیک شیعہ زیادہ قابل قبول ہیں ۔

یروشلم پوسٹ نے یہ بتاتے ہوئے  کہ شیعہ اسلام کی علمی میراث پر زیادہ اثر رکھتے ہیں ، لکھا: جس وقت  علم و دانش  اہل سنت کے منابع اور نصاب میں شامل نہیں تھا لیکن غیر اسلامی رسوم اور فلسفہ  شیعہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے نصاب میں شامل ہے۔

اس  رپورٹ  میں ایران کی علمی توانائیوں کے متعلق مزید آیا ہے:  یہ امر اس بات کی توضیح کرتا ہے کہ علمی تحقیقات کس طرح موجودہ ایران میں بلندیوں کی طرف ہیں اور سنی ممالک میں زوال پذیر ہیں اور یہ بھی کہ کس طرح تہران پیشرفتہ تعلیمی ادارے ، بہترین فوجی نظام اور ایٹمی طاقت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔

صہیونی فوج کے جنرل جیر گولان  نے ایرانیوں کے قابل سائنسدانوں اور جامع سائنسی بنیادی ڈھانچے کا حوالہ دیتے ہوئے، اس ملک کو  "تہذیب کا ایک بہترین پلیٹ فارم " قرار دیا اور دعوی کیا ہے کہ اس دلیل کی بنا پر کہ ایرانی ہم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں ، بس وہ لوگ ہمارے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

یروشلم پوسٹ نے آخر میں لکھا کہ اسرائیل اس وقت دو راہے پر کھڑا ہے ، اگر کوئی فوجی اقدام کرتا ہے تو اس کے نہایت ہی خطرناک انجام ہوں گے، لیکن تاخیر کرنا اس سے بھی زیادہ بد تر ہوگا۔

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی