سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

الجبیر کا بیان ، مقاومت کے خلاف شیطنت ، اور قدس کے خلاف ٹرامپ کے فیصلے کی حمایت

 مراسلات سعودی عرب فلسطین

الجبیر کا بیان ، مقاومت کے خلاف شیطنت ، اور قدس کے خلاف ٹرامپ کے فیصلے کی حمایت

تحریک حماس کا ترجمان ؛

الجبیر کا بیان ، مقاومت کے خلاف شیطنت ، اور قدس کے خلاف ٹرامپ کے فیصلے کی حمایت

نیوزنور:26فروری/تحریک حماس کے ترجمان القانوع نے کہا : الجبیر کا بیان امریکہ کے مقدسات پر وحشیانہ حملے اور سب سے بڑھ کر قدس پر حملے کی حمایت ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی عربی ٹی وی العالم کے حوالے   رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے کہا : سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا بیان صرف اس کی ذاتی رائے ہے جب کہ امت عربی اور سعودی کا موقف مسئلہء فلسطین کے بارے میں پہلے سے عیاں ہے ۔ یہ بیان سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے لوگوں کی حمایت کو روک دینے کا باعث نہیں بنے گا ، لیکن اس کے باوجود وہ غاصب حکومت کی مدد کر رہا ہے۔ہم ان کوششوں کی  کہ جو فلسطین کے مقاصد کی حمایت میں خاص کر ایران کی طرف سے ہو رہی ہیں حمایت کرتے ہیں ۔ بعض عرب وزراء کے بیانات امت عرب کے موقف کے ساتھ سازگار نہیں ہیں ۔ ملت فلسطین کو آج امت اسلامی اور عربی کے اتحاد اور صہیونی حکومت سے روابط منقطع کرنے کی ضرورت ہے ۔

تحریک حماس کے ترجمان نے آگے تصریح کی : سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیانات مقاومت کے خلاف شیطنت اور مقاومت کے خلاف بھڑکانا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : الجبیر کے بیانات ، امت عربی اور اسلامی کا مطالبہ اور اس کی خواہش  کہ جو ہمیشہ فلسطین کے مقاصد کی حمایت پر تاکید کرتی ہے نہیں ہے ۔ مقاومت کے خلاف شیطنت قابل قبول نہیں ہے بلکہ بہتر ہے کہ امت عربی اور اسلامی قدس کے خلاف ٹرامپ کے فیصلے  کے مقابلےمیں فلسطین کی مقاومت کی حمایت کرے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے عادل الجبیر نے تحریک حماس کو ایک شدت پسند تحریک کہا تھا ۔

 

برچسب ها حماس

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی