سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

صدر زرداری کا اعتراف کہ کشمیرمیں عسکریت پسندی دہشتگردی ہے ایک تلخ حقیقت03

 اردو مقالات سیاسی کشمیر

صدر پاکستان کی خوشخبری عظیم خوشخبری

صدر زرداری کا اعتراف کہ کشمیرمیں عسکریت پسندی دہشتگردی ہے ایک تلخ حقیقت03

 

بسمہ تعالی

جب سے اقوام متحدہ نے کشمیر کی تاریخ کو بھلا کر کشمیری عوام کے سیاسی مستقبل کو ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ محدود کرکے ان دو صفوں کا حکم بن کر آدھے ادھر جاو آدھے ادھر جاو اور باقی میرے پیچھے آو کہہ کر کشمیر کو سیاسی مذاق بنا چھوڑا اور حق خود  ارادیت کے عنوان کے ساتھ  خواب خرگوش کشمیری اذہان پر حاکم کیا گیا  تب سے  الحمدﷲ آج لگتا ہے کہ صدر پاکستان نے اس با ت کا اندازہ لگایا کہ جس کام سے کشمیری عوام کیلئے انکی آزادی کی منزل دور ہو جاتی ہے وہ دھشت گردی ہے اگر چہ اس طریقہ کار سے جان و مال نچھاور کیوں نہ کرنا پڑا ہو ۔اسطرح پاکستان نے اپنا سیاسی جذبہ بھلا کر انسانی اصولوں کی پاسداری کا نعرہ دیا ہے اگر ہندوستان  بھی سیاسی جذبے کو بھلا کر  انسانی جذبہ بروکار  لایے خطے میں امن و امان کی سنگ میل پڑ سکتی ہے ۔

اسوقت چونکہ پاکستان اور ہندوستان ایک واضح موقف پر کھڑے نظر آتے ہیں وہ یہ کہ  ھندوستان بھی عسکری اور ملٹری آپشن کو دھشت گردی کے عنوان سے یاد کرتا ہے اورپاکستان بھی خون جگر پی کر عسکری اور ملٹری آپشن کو دھشت گردی کہنے لگا ہے اور الحمدﷲ  دونوں تحریک آزادی کشمیر کو  الگا وادی اور  علحدگی پسند تحریک کے عنوان سے تسلیم کرتے ہیں۔ یعنی دونوں تحریک آزادی کو مانتے ہیں تو انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ دونوں ملک اس پر عمل کرکے دکھائیں اور  کشمیر کو اپنی قدیم تاریخی حیثیت سے ایک آزاد خود مختار ملک کے طور پر قبول کریں ۔

آغا سید عبدالحسین بڈگامی

‏جمعه‏، 10‏ اکتوبر‏، 2008

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی