سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

ووٹ دینے، نہ دینے والوں اور انتہا درجہ کی مخالفت و بدنامی کرنے والوں کا انتہائی شکرگزار ہوں نیزانتخابات کو شفافیت کے ساتھ منعقد کرانے والوں کو مبارک

 اردو مقالات سیاسی کشمیر خبریں

ووٹ دینے،  نہ دینے والوں اور انتہا درجہ کی مخالفت و بدنامی کرنے والوں کا انتہائی شکرگزار ہوں نیزانتخابات کو شفافیت کے ساتھ منعقد کرانے والوں کو مبارک:عبدالحسین کشمیری

سرینگر/22مئی2014/بارہ مولا پارلمانی انتخابات کے آزاد امیدوار حجت الاسلام آغا سید عبدالحسین کشمیری نے 22مئی 2014 کو گامدہ سوناواری میں علاقے میں اپنے سرگرم کارکنوں کے ساتھ ایک مشاورتی نشست میں انتخابات کی سماجی ،سیاسی اور مذہبی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : میں بارہ مولا پارلمانی انتخابات کے جملہ رائے دہندگان کہ جنہوں نے میرے انتخابی منشور یا مجھ پر اعتماد کرکے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میرے حق میں ووٹ ڈالا ہے شکریہ ادا کرتا ہوں نیز ان تمام رائے دہندگان کا بھی شکریہ بجالانا اپنا ایمانی فریضہ سمجھتا ہوں جنہوں نے میری مخالفت میں ہر سطح پر زہر افشانی کرنے کی روشنی میں مجھے ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا ہے شکریہ کرتا ہوں اور ایسا کرنا انکا جائز حق سمجھتا ہوں اور اگر اس بیچ ہندوستانی الیکشن کمیشن کا اپنے زیر انتظام کشمیر میں پہلی  بار دہلی سلیکشن کے بجائے عوامی الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے دل کی عمیق گہرایوں کے ساتھ شکریہ اور مبارکبادی پیش کرتا ہوں۔

حجت الاسلام عبدالحسین کشمیری نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں پارلمانی انتخابات کے دوران کہتا رہا ہوں کہ کشمیر میں جاری سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ تہذیبی جارحیت اور ہر سطح پر کشمیری سماج کی پسماندگی کیلئے صرف اور صرف ہندوستان کو زیر سوال لانا ہوگا کیوں ہندوستان اپنے ساتھ مساوی سیاسی تاریخ رکھنے والے ملک کشمیر کو اپنے زیر انتظام رکھنے کیلئے ترقی پر گامزن کرنے کے بجائے ہر سطح کی پسماندگی میں گرفتار کرتا رہا ہے اور اس سلسلے میں پی ڈی پی اور بی جے پی کہ جنہوں نے تین تین پارلمانی نشستوں پر عوامی اعتماد حاصل کیا ہے کو اجاگر کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

عبدالحسین کشمیری نے مزید کہا کہ ہندوستان زیر انتظام کشمیر میں جاری تہذیبی جارحیت کو روکنے کیلئے پرء واری اور ریشی منیوں کے دیش کے فلسفے کی روشنی میں سیاسی مذہبی محاذ کا قیام عمل میں آنے جارہا ہے جس کا اعلان جلدی ہو گا جو کہ اسمبلی الیکشن میں تینوں خطوں میں اپنے امیدوار اٹھا نے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی