سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

ماگام مسجد سے متعلق مسلسل مجھ سے سوالات کئے جاتے ہیں ا

 شرعی سوالات

ماگام مسجد سے متعلق مسلسل مجھ سے سوالات کئے جاتے ہیں ا

سلام علیکم

ماگام مسجد سے متعلق مسلسل مجھ سے سوالات کئے جاتے ہیں اس لئے ان سب کے جواب میں عرض ہے کہ ولی فقیہ حضرت امام خامنهای فرماتے ہیں کہ تنقید کرنا، سننا واجب ہے اور تہمت و تھو تھو کرنا حرام ہے. سبھی اسی رہنمائی پر عمل کریں تاکہ رحمت خدا شامل ہو جائے اور اللہ دلوں کو حق کی طرف ھدایت کرے گا اور شیطان کو شکست فاش ملے گی. ان شاءالله.

سلام علیکم

میرے بیان میں کوئی ایسی پیچیدہ بات نہیں ہے کہ کسی کے سمجھ میں نہ آئے اور یہ بیان میرا نہیں بلکہ ایسے مسائل کے پیش نظر میرے امام حضرت امام خامنہ ای کی رہنمائی ہے کہ تنقید کرنے کے لئے تنقید سننا بھی لازمی ہی نہیں بلکہ واجب ہے  ساتھ ہی تہمت لگانے اور تھوتھو کرنے  کے بارے میں خیال رکھنا ہے کہ ایسا کرنا غلط ہی نہیں بلکہ حرام ہے ۔

مزید وضاحت کے لئے عرض ہے کہ جو کچھ میں نے سوشل میڈیا میں  فریقین کے  بیانات پڑھے ان سے مجھے جو ایک کلیدی بات نظر آئی کہ(اگر اس کے خلاف ثبوت پیش نہ ہو) وہ یہ کہ نماز جمعہ اور مسجد کے موضوع کو شرعی حدود سے باہر نکالنے میں محترم سرکردہ سرکاری ملازم نے مسجد انتظامیہ کے نام سے   مجرمانہ کاروائی کی ہے اور الزام کسی اور پر لگایا جارہا ہے وہ یوں کہ نہ نماز جمعہ کے ساتھ اور نہ ہی مسجد کے ساتھ سرکاری عدالت کا کوئی کردار بنتا ہے لیکن سرکاری عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ کیس حاکم شرع کی عدالت میں آپ کے نمایندے(نمایندہ ولی فقیہ) کے ذریعہ مقدمہ درج کیا جانا چاہئے تھا  جو کہ نہیں کیا گیا اسطرح پہلے سرکردہ محترم سابقہ سرکاری افسر پر  عوام کے اذہان کو گمراہ کرنے کے لئے سرکاری عدالت میں مقدمہ درج کیا جانا چاہئے اور شرعی مسئلے کو حل کرنے کیلئے شرعی عدالت میں مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی