سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

ولی فقیہ کون؟

 شرعی سوالات

بسمہ تعالی

1.     ولی فقیہ کون؟

2.     ولایت فقیہ کیا ہے؟

3.     کیا ولی فقیہ کو ولایت مطلقہ حاصل ہے؟

4.     جو ولی فقیہ کی ولایت کا منکر ہو کیا اسے شیعہ سمجھا جا سکتا ہے ؟

5.     ولی فقیہ کا دائرہ اختیار کیا ہے؟

سلام علیکم؛

متذکرہ بالا 5 سوالات کی روشنی میں عرض ہے کہ ؛

موجودہ دور میں ولی فقیہ وہ موضوع نہیں کہ جس کے بارے میں لغت و اصطلاحات اور سند  کے اعتبار کی روشنی میں بحث کی جائے کیونکہ یہ موضوع ان مراحل کو طے کر چکا ہے اور شیعہ و سنی مجتہدین و مفتیان پر مشتمل مجلس خبرگان رہبری کمیٹی جو کہ ولی فقیہ پر نظارت و حراست کی ذمہ دار ی رکھتی ہے، موضوع ولایت فقیہ کے تمام فقہی زوایا پر سیر حاصل بحث کر چکے ہیں اور کئی جلدوں پر مشتمل کتابیں اس حوالے سے شائع ہو چکی ہیں جس کا خلاصہ یہ ہے کہ  ولی فقیہ سے مراد جمہوری اسلامی ایران( جو کہ دور حاضر میں اکلوتی اسلامی حکومت ہے) میں اسلام شناس مدیر و مدبر سربراہ  حاکم شرع کے لئے استعمال ہونے والا عنوان ہے:

ولی فقیہ کون؟

امام خامنہ ای ولی فقیہ ہیں۔

دور حاضر میں دنیا بھر میں اکلوتا ولی فقیہ جمہوری اسلامی ایران کا قائد حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی امام خامنہ ای مدظلہ العالی ہیں کہ جن کے نام اور کام سے ہر شیطان صفت انسان بالعموم اور امریکہ اور اسرائیل بالخصوص لرزہ بر اندام نظر آتے ہیں۔جو کہ غیبت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے دور میں حکم حضرت مسلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام رکھتے ہیں۔

ولایت فقیہ کیا ہے ؟

ولایت فقیہ یعنی اسلامی حکمرانی اور نبوت و امامت کی غیر معصوم عوامی انتخابی کڑی کی شیعہ اثناعشری اصولی تفسیر ہے۔

کیا ولی فقیہ کو ولایت مطلقہ حاصل ہے؟

جی ہاں؛ مرحوم ولی فقیہ حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے بقول ولی فقیہ  کی ولایت، نبوت و امامت کی کڑی ہے۔

جو ولی فقیہ کی ولایت کا منکر ہو کیا اسے شیعہ سمجھا جا سکتا ہے ؟

جی ہاں؛ ولی فقیہ چونکہ عوامی انتخابی منصب ہے اسلئے ولی فقیہ کی مخالفت کرنے سے ایسا شیعہ، شیعہ دائرے سے خارج نہیں ہوجاتا ہے۔

ولی فقیہ کا دائرہ اختیار کیا ہے؟

ولی فقیہ  کا دائرہ اختیار اسلام اور امت اسلامی ہے اور چونکہ دور حاضر میں امت اسلامی جغرافیائی اور سیاسی سرحدوں میں تقسیم ہے اسلئے ولی فقیہ کے حکومتی احکامات از جملہ عزل و نصب ،تخفیف سزاء و غیرہ ایران کے لئے محدود ہے لیکن عمومی اسلامی اور اجتماعی احکامات کیلئے کوئی محدود دائرہ نہیں بلکہ وہ تمام انسانوں کیلئے بالعموم اور شیعوں کے لئے بالخصوص حجت ہے۔

والسلام علیکم و رحمت اللہ

عبدالحسین

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی