سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

امت اسلامی کو جوڑنے کا میدان سب سے وسیع ،سبھی اپنا گلدستہ لیں آئیں تو امت واحدہ کہلائے گی

 خبریں

امت اسلامی کو جوڑنے کا میدان سب سے وسیع ،سبھی اپنا گلدستہ لیں آئیں تو امت واحدہ کہلائے گی


حضرات سلطان العارفین ؒو میر شمس الدین عراقی  (رض) کے آستانہ پر سنی شیعہ علماء کا اعلان،عقد اخوت کی رسم زندہ
 
سرینگر/25اکتوبر2013/کہتے ہیں ڈھونڈنے سے خدا ملتا ہے یا عربی میں کہاوت ہے ’’من جد وجد‘‘(جس نے چاہا اس نے پایا)۔عید غدیر کے موقعہ پر ہندوستان زیر انتظام کشمیر میں اس کہاوت کا عملی نمونہ دیکھنے کو ملا کہ جو لوگ امت واحدہ (مسلمانوں) کے درمیان اتحاد و بھائی چارگی کو چار چاند لگانے کی کوشش میں لگے ہیں انہیں ہر مناسبت میں سب سے زیادہ وسیع میدان امت کو جوڑنے میں ملتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے"نیوزنور" کی رپورٹ کے مطابق مورخہ  18 ذیحجہ1434 مطابق 24 اکتوبر 2013  بروز جمعرات کوجشن عید غدیر کے موقعہ پر سنی شیعہ علماء نے قرآنی ثقافت یعنی امت واحدہ میں اتحاد و یکجہتی کی بالادستی کے فروغ کے سلسلے میں انتہائی اہم اقدام کرکے اسلام دشمن طاقتوں خاص کر انکے ذرخرید غلاموں کے منصوبے پر پانی پھیر کر خدا اور رسول رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خشنودی حاصل کرنے کا عمل دھرایا۔نیوزنور ڈاٹ کام کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق ہندوستان زیر انتظام کشمیر میں سنی شیعہ اختلاف کو جن دو عظیم مذہبی شخصیتوں حضرت سلطان العارفین شیخ مخدوم حمزہ رحمت اللہ علیہ اورشاہ ولایت امیر المومنین علی ابن ابیطالب کے اولاد حضرت میر سید محمد شمس الدین موسوی اراکی(عراقی) رضوان اللہ تعالی علیہ کے ساتھ جوڑ کر فرقہ وارانہ فسادات کو بار بار بھڑکایا جاتا رہا ہے  کے سلسلے میں تہران میں قائم اسلامی مسالک کے درمیان اتحاد و تقریب کے عالمی ادارے ’’مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی‘‘ کے نمایندے حجۃ الاسلام ولمسلمین آغا سید عبدالحسین کشمیری نے قریب چار سالوں سے مسلسل کوشش جاری رکھتے ہوئے اس حقیقت کو سامنے لانے میں کامیابی حاصل کہ دونوں حضرت ایک ہی زمانے میں زندگی نہیں کررہے تھے تو ان کے درمیان اختلاف کیسا امکان پذیر تھا اسطرح ہر سال شہادت شاہ ولایت حضرت علی علیہ السلام 21رمضان المبارک کے روز حضرت سلطان العارفین کے آستانے پر پابندی کے ساتھ حاضری دیتے رہے اور اس کوشش کو سراہتے ہوئے ٹنگمرگ کے معمر سنی عالم دین مولانا مولوی محمد سلطان صاحب نے آغا سید عبدالحسین کشمیری کے گھرآکر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکی کوششوں کو داد تحسین دینے کیلئے اب میر شمس الدین عراقی کے آستانے پر حاضری دینا چاہتا ہوں اسطرح عید غدیر کے موقعہ پر’’عید غدیر اور عقد اخوت‘‘ کا اہتمام ہوا جسے جملہ سنی شیعہ علماء خاص کر جوانوں نے سراہا اور نہ صرف حضرت میرعراقی کے آستانے پر ’’جشن عید غدیر اور عقد اخوت ‘‘کی تقریب ہوئی بلکہ سنی شیعہ علماء نے حضرت سلطان العارفین کے آستانے پر بھی حاضری دے کرخلیفہ سوم حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کی مناسبت سے دعائیہ مجلس منعقد کی اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کی گئی۔

جشن غدیر اور عقد اخوت کا اہتمام عالمی خبررساں ادارے ’’نیوزنور ڈاٹ کام‘‘ نے دیگر عالمی خبررساں اداروں ’’تقریب نیوز‘‘ اور ’’العالم ‘‘عربی نیوز چینل کے تعاون سے کیا تھا۔

 جشن غدیر اور عقد اخوت تقریب میںمیر واعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبد ل لطیف بخاری، مفتی اعظم جموں کشمیرمیں نمائندے اور امام جمعہ کریری پٹن مولانا شریف الحق ، امام جمعہ جامع مسجد آری زال مولانا غلام علی ملک، امام جمعہ جامع مسجد آری گام مولانا شمس الدین نظامی ، ٹنگمرگ کے معروف عالم الدین مولاناسلطان صاحب ، ٹائمزماسٹر سکول کے پرنسپل مولانا سید مجاہد حسین ، معروف صحافی سجاد حیدر انصاری اور آغا سید احمد الموسوی الصفوی وغیرہ نے نمایاں طور شرکت کی اور عبدالحسین کشمیری نے سنی جوان سال بین الاقوامی صحافی وسیم راجہ اور میرواعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف بخاری کے ساتھ عقد اخوت جوڑ کر قیام قیامت تک ثوابوں میں ایک دوسرے کے شریک رہنے کے رشتے میں جوڑ گئے نیز دیگرسنی شیعہ علماء اور نوجوانوں نے اپنے اپنے دوست کے ساتھ بھائی بھائی بنے رہنے کا شرعی اور الہی رشتہ جوڑ دیا۔ 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی