سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

امام زمان علماء اھل سنت کی نظر میں

 اردو مقالات اھلبیت ع حضرت مھدی علیہ السلام مذھبی ربیع الاول

امام زمان علماء اھل سنت کی نظر میں

باسمہ تعالی    

نوربیع الاول عید زہرا ختم ولایت کا آغاز ہے۔ گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت آٹھ ربیع الاول دوسو ساٹھ ہجری میں واقع ہوئی اور بارہویں امام حضرت امام مھدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف منصب امامت پرفائز ہوئے اور ہمارے امام، امام زماں کا دور شروع ہوا جسے عید کے زہرا کے عنوان کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

امام زماں کے بارے میں نہ صرف شیعوں کا عقیدہ ہے بلکہ محقق علماء اھل سنت کا بھی اعتراف ہے ۔در اصل امام زمان، ایک ایسا بحث ہے جو کہ ہر دین اور مذھب میں پایا جاتا ہے ـ سب ایک نجات دھندہ کے انتظار میں ہیں ـ اسلام میں اسکا ایک خاص مقام ہے اور خاص نشاندہی کے ساتھ واضح ہے البتہ کچھ لوگوں کا ماننا ہےکہ مسلمانوں میں صرف شیعوں کاایسا تصور اور عقیدہ ہے کہ امام مھدی عجل اﷲ تعالی فرجہ الشریف ہیں جبکہ یہ عقیدہ صرف شیعیوں کا نہیں ہے اھل سنت بھی امام زمانہ کے وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں ـ یہاں پر ان میں سے چند علماء کے نظریات نقل کرتے ہیں:

1۔ ابن حجر ھیثمی شافعی :

ابوالقاسم ، محمد ، الحجہ ،اپنے والد کے وفات کے وقت سال کے تھے ـ اسی عمر میں خدا نے انہیں «حکمت ربانی» عطا کی ـ اور انہیں قائم منتظر کہتے ہیں ـ اخبار متواترہ میں آیا ہے کہ مھدی اس امت سے ہے ـ اور عیسی؏ آسمان سے اترکر مھدی؏ کی امامت میں نماز پڑیں گۓ

۔ عماد الدین ابن کثیر دمشقی :

کالے جھنڈوں سے ابو مسلم نے خراسان میں بنی امیہ کی حکومت کا تختہ پلٹنے کیلۓ ہاتھ میں لیا تھا مراد نہیں ہے بلکہ وہ کالے جھنڈے جو مھدی؏ کے ساتھیوں کے ہاتھوں میں ہونگے مراد ہے ـ

۔ ابن ابی الحدید مدائنی :

تمام اسلامی فرقوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جبتک مھدی ظہور نہیں کرتا احکام ، تکالیف اور دنیا کا خاتمہ نہیں ہو گا ـ

۔ صدر الدین قونیوی :

میرے مرنےکے بعد ، طب اور حکمت کے بارے میں میری جو بھی کتابیں ہیں اور اسی طرح فلسفہ اور فلسفدانوں کی کتابیں ہیں سب کو بیچ ڈالنا اور اسکا پیسہ فقیروں میں صدقہ دینا ـ اور تفسیر ، حدیث اور تصوف کی کتابیں کتابخانہ میں رکھنا ـ میرے مرنے کی پہلی رات ستھر ہزار مرتبہ توحید (لاالہ الا اللہ) پڑھنا اور میرا سلام مھدی؏ تک پہچانا ـ

۔ محمد بن بدرالدین رومی :

خدا نے حضرت محمدﷺکے ذریعہ نبوت تشریعی کو ختم کیا ، اب قیامت تک کوئی پیغمبر نہیں آۓ گا ـ اسی طرح خدا نے پیغمبر کے صالح فرزند کہ جسکا نام پیغمبر (محمد)کا نام اور کنیت پیغمبر (ابوالقاسمکی کنیت ہے پر ولایت تامہ اور امامت عامہ ختم کرے گا ـ اور یہ وہی ولی ہے کہ جس کے بارے میں خبر دی گئ ہے کہ جب زمین ظلم و ستم سے بھری ہوگی اسے عدل و انصاف سے پر کرے گا ـ اور اس کا ظہور اچانک واقع ہوگا ـخدایا ! اسکے ظہور کی برکت سے یہ سب پریشانیاں اور مشکلات اس امت سے دور فرما ! اِنَّهُم یرَونَهُ بَعیداً وَ نَراهُ قَریباً ـ کچھ لوگ اسکے ظہور کو بعید اور ناممکن جانتے ہیں اور ہم اسے ممکن اور نذدیک جانتے ہیں ـ

۔ جلال الدّین سیوطی :

احمد حنبل ، ابوعیسی ترمذی ، اور حافظ سلیمان بن احمد طبرانی ، سب نے عبداﷲ حرث زبیدی سے روایت نقل کی ہے کہ پیغبر اکرم ﷺنے فرمایا:» مشرق زمین(ایران) کے لوگ قیام کرکے حکومت مھدی کے مقدمات فراھم کریں گے» ـ یہ لوگ وہی ہوں گے جو کالے جھنڈے لےکر ایران سے نکلیں گے ، اور حدیث میں آیا ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کے بارے میں پیغمبر ﷺ نے فرمایاہے کہ سب اپنے امیر یعنی : مھدی علیہ السلام کی بیعت کریں گے ـ

۔ شیخ عبدالحق دھلوی :

بہت سارے حدیث ہیں جو کہ حد تواتر کو پہنچیں ہیں ان میں آیا ہے کہ مھدی؏ اھل بیت پیغمبرﷺ سے اور فاطمہ سلام اﷲ علیہا کی اولادوں میں سے ہے ـ

۔ شیخ ابوالعرفان صبّان :

پیغمبرﷺ سے اخبار اور احادیث حد تواتر تک نقل ہوے ہیں کہ مھدی ظہور کرے گا ـ جو کہ اھل بیت پیغمبر ﷺسے ہے اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کرے گا ـ

۔ ابوالفوز محمد امین بغدادی :

جس بات پر علماء کا اتفاق ہے وہ یہ ہے کہ مھدی قائم آخرالزمان ہے ـ اور وہ زمین کو عدل و انصاف سے پر کرے گا ـ مھدی ؏ کے ظہور کے بارے میں احادیث بہت زیادہ ہیں ـ

10۔ شیخ منصور علی ناصیف :

ساتواں باب ،خلیفہ مھدی-رضی اﷲ عنہ- کے بارے میں ـ علماء سلف و خلف کے درمیان مشھور ہے کہ آخر زمان میں حتمی اور یقینی طور اھل بیت پیغمبر ﷺ سے ایک شخص جس کانام مھدی ہے ظہور کرے گا اور تمام اسلامی ملکوں پر حاکم ہو جاے گا اور تمام مسلمان اسکی اطاعت کریں گے ـ وہ عدالت قائم کرے گا ـ دین کو قوت بخشے گا ـ اسوقت دجال پیدا ہوجاۓ گا ـ حضرت عیسی؏ آسمان سے اترے گآ اور دجال کو مار ڈالے گا یا مھدی کو دجال مارنے میں مدد کرے گا ـ مھدی کے بارے میں پیغمبر ﷺسے ممتاز صحابیوں کی ایک جماعت نے احایدیث نقل کۓ ہیں اور ان احادیث کو بڑے محدثین نے اپنی کتابوں میں اسناد اور مدارک کے ساتھ بیان کیا ہے ـ ابوداود ، ترمذی ، ابن ماجہ ، طبرانی ، ابویعلی ، بزّاز اور امام احمد حنبل اور حاکم نیشاپوری- رضی ﷲ عنہم اجمعین- جیسے بڑے محدث ناقلان احادیث مھدی میں سے ہیں ـ یہ اھل سنت کا سلف سے خلف تک کا عقیدہ ہے ـ

11۔ شیخ محمد عبدہ :

خاص و عام جانتے ہیں کہ قیامت کے علائم کے بارے میں اخبار اور احادیث موجود ہیں کہ ایک شخص اھل بیت پیغمبر ﷺ میں سے قیام کرے گا ، جسکا نام مھدی؏ ہے ـ وہ زمین کو جو کہ ظلم و ستم سے بھری ہوئ ہو گی کو عدل و انصاف سے پر کرے گا ـ آخری دنوں میں آسمان سے عیسی بن مریم ؏اترے گا ۔ مالیات کو ختم کرے گا ، صلیب کو توڑ دے گا اور دجّال کو قتل کرے گ ا ـ

12۔ احمد مصری :

اھل سنت بھی مسئلہ مھدویت پر یقین و ایمان رکھتے ہیں ـ

تحریر : عبدالحسین کشمیری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منابع:1المهدی الموعود، ج1، ص 200.
2. 
المهدی الموعود ، ج 2، ص 72
3. 
شرح نهج البلاغه، ج 2، ص535
4. 
الامام الثانی عشر، ص 78حاشیہ،
5. 
طرازُ البُردَة، شرح قصیده برده بوصیری، از کتاب » الامام الثانی عشر»، ص 77، حاشیہ
6. » 
العرف الوردی»، از » المهدی الموعود…» ، ج 2، ص 72
7. » 
اللمعات»، نقل از: » منتخب الاثر»، ص 3، از حاشیه » صحیح ترمذی»، ج 2، ص 46، چاپ دهلی ( 1342 ه.ق)
8. » 
اسعاف الراغبین»، ج 2، ص 140، چاپ مصر(1312 ه.ق)
9. » 
سبائک الذهب فی معرفة قبائل العرب» ، ص 78
10. 
غایة المامول، ج 5، ص 632 و 381
11. 
تفسیر » المنار»، ج6، ص 57

12. » المهدی المنتظر و العقل»، تالیف شیخ محمد جواد مغنیه لبنانی ، ص

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی