سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی تصویر بگڑ چکی ہے

 مراسلات امریکہ/اسرائیل

دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی تصویر بگڑ چکی ہے

 گال اپ پولنگ تنظیم کی گرافیکل سروے:

دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی تصویر بگڑ چکی ہے

نیوزنور:امریکہ کے ایک پولنگ سروے نے خبر دی ہے کہ  ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے تعلیم یافتہ ،  اور سیاسی طور پر فعال شعبے کے درمیان امریکہ کی تصویر بگڑ گئی ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے سال میں ہی دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی مقبولیت میں شدید کمی آئی ہے ۔

اس بنیاد پر ، ٹرامپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے ، سن رسیدہ ، اعلیٰ آمدنی والے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر فعال افراد کے درمیان امریکہ کی مقبولیت  میں شدید گراوٹ آئی ہے۔

اس سلسلے میں، گال اپ[gallup] پولنگ تنظیم نے گرافیکل سروے کی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نئے نتائج حاصل کیے.

اسی طرح،  صدر ٹرمپ کی صدارت  کے پہلے سال (2017)  میں امریکی قیادت کی منظوری کی سطح مختلف گروہوں کے تمام گرافک چارٹس میں گر گئی ہے. جبکہ اعلی تعلیم یافتہ، اعلی آمدنی اور شہری آبادی عام طور پر دوسروں کے مقابلے میں امریکی رہنمائی کی حمایت کرتے ہیں ، جب کہ  اس بار حالات  برعکس ہیں .

12 سال یا اس سے زیادہ عرصے سے تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے درمیان کئے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی قیادت کو قبول کرنے  کی شرح میں سال 2016 میں 7۔60 سے سال 2017 میں 8۔40 تک کمی آئی ہے ۔  یہ شرح عام شہریوں کے درمیان 4۔19 اور اعلی آمدنی والے افراد کے درمیان 1۔17 در صد تک ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ، امریکی رہبری کو قبول کرنے کی شرح میں یہ کمی  مرکزی امریکہ لاطینی امریکہ اور یورپ  میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد اور جنوب صحرای آفریقا ، مرکزی امریکہ اور لاطینی امریکہ میں اعلیٰ آمدنی والے افراد کے درمیان مشاھدہ ہوئی ہے۔

گیلپ کے اعداد و شمار میں ایک اور  دلچسپ نقطہ یہ تھا کہ 2017 میں امریکہ کی قیادت کو قبول کرنے کی شرح   میں کمی مردوں کے مقابلے میں "خواتین" میں  زیادہ تھی.

مشرق وسطی اور جنوب مشرقی ایشیاء میں بڑی عمر کے لوگوں کے درمیان امریکی قیادت کو قبول کرنے میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے۔

 

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی