سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

دینی ،سماجی اور سیاسی جماعتوں کا شراب پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ

 خبریں مسلکی رواداری

بھارت زیر انتظام کشمیر:


دینی ،سماجی اور سیاسی جماعتوں کا شراب پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ

سرینگر/نیوز /4اکتوبر2013/بھارت زیر انتظام کشمیر کے دینی ،سماجی اور سیاسی تنظیموں نے سرزمین کشمیر سے شراب پر مکمل پابندی کا مطالبہ کر تے ہو ئے عوامی بیداری مہم شروع کی جس کے سلسلے میں گذشتہ روز کاروانِ اسلامی جموں وکشمیر کے اہتمام سے دارلحکومت سرینگر کے لالچوک علاقہ میں ایک تواریخی سیمنار بعنوان ’’ شراب ومنشیات عصر نو میں دشمن کہنہ ‘‘  منعقد ہو ا جس میں ریاست جموں وکشمیر کی مختلف دینی اورسماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

عالمی اردو خبر رساں ادارہ "نیوز نور" کی رپورٹ کے مطابق امیر کاروانِ اسلامی جموں وکشمیر مولانا غلام رسول حامی نے اس موقع پر سماج میں پھیلی بے راہ روی جن میں شراب و دیگر منشیات بھی شامل ہیں کو اُم الخبائث قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی سرزمین کو اس برائی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہر مذہب و مسلک کے لوگوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اس بیماری کا قلع قمع کرنے کیلئے متحد ہو کر میدان عمل میں کو د پڑیں ۔انہوں نے کہا کہ صرف سیمنار تک محدود رکھنا ہمارا ہدف نہیں ہے بلکہ ملت کے ہر فرد تک پہنچ کر اس بدعت کے خلاف ایک آواز بن کر کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہیں گے۔انہوں نے مسلمانوں کے اتحاد کو اسلامی کا بنیادی فریضہ قرار دیکر کہا کہ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ہر فرد اُمت کا فرض ہے۔

تقریب سے مجلس تحفظ ایمان کے سیکریٹری مولانا ڈاکٹر سید شمس الرحمٰن نے کہا کہ اس قدم پر ہم اپنی طرف سے کاروانِ اسلامی کو مبارک باد کا مستحق سمجھتے ہیں ۔ ایک سروے کے مطابق ریاست میں روزانہ مبلغ ڈھائی کروڑ روپے غلط کاموں پر خرچ ہوتے ہیں۔

معروف شیعہ عالم و’ ’مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی ‘‘(عالمی مجلس تقریب مسالک اسلامی)اور مجمع جہانی اہلبیت کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید عبدالحسین کشمیری نے کاروان اسلامی کی طرف سے شراب کے خلاف شروع کی گئی تحریک کی حمایت کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شراب کے حوالے کاروان اسلامی کی شروع کی گئی تحریک جوکہ در واقع قرآن ، اہل بیت رسول اللہ (علیہم السلام) ،صحابہ مکرمین (رضوان اللہ علیہم )اور اولیاء اللہ (رحمت اللہ علیہم )کی تحریک ہے۔ قرآن کے رو سے شراب صرف حرام ہی نہیں بلکہ دشمنی ،عداوت اور خدا سے دوری کااصلی سبب شراب ہے۔آغا سید عبدلحسین الموسوی الصفوی کاروان اسلامی کی جانب سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہو ئے زور دیکر کہا کہ ہر باشعور انسان جس کو دشمنی اور عداوت سے تکلیف پہنچتی ہے اور دوطرفہ اعتماد و احترام کے قائل اور تلاشگر ہیں اور جو ذکر خدا میں مشغول رہنے والے مسلمان نماز گزار جو کسی بھی حالت میں نہ ذکر خدا سے محروم نہ نماز قبول نہ ہونے کوبرداشت کرسکتے ہیں کو چاہئے شراب کے خلاف مہم میں عملی مظاہرہ کریں تاکہ معاشرے سے شراب نوشی کا خاتمہ ہو اور جب شراب نوشی کا خاتمہ ہوگا  تو معاشرے میں بددیانتی، رشوت خواری اور دیگر معاشرے کے دشمن عوامل کا خاتمہ ہونے کیلئے فضا مساعد ہو جائے گی۔ آغا صاحب نے مزید کہا کہ اس طرح جموں کشمیر اسمبلی کیلئے بھی اب امتحان کی گھڑی ہے اور دیکھنا ہو گاکہ کیا حکومت کشمیر میں سیاحوں کا بہانہ بنا کر دشمنی اور عداوت کو فروغ دینے کے در پے ہے اور جموں و کشمیر کے مسلمان عوام کے درود و اذکار اور نماز کو اللہ کی بارگاہمیں ٹھکرائی جانے کیلئے شیطان کے مددگار ہیں۔ممکن ہے حکومت کو شراب سے فائدہ حاصل ہوتا ہو لیکن  فائدے سے زیادہ نقصان ہے جس کی سند قرآن فراہم کرتا ہے کہ شراب کا فائدے سے بہت زیادہ  نقصان ہے۔یعنی یہ ایسا ہے کہ اگر زہر کے پیالے میں ایک چمچ شہد ملایا جائے زہر کی تلخی کو مٹھاس میں تبدیل کرنے کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے لیکن زہر کے نقصان کو نہیں ٹالا جا سکتا ہے۔

میرواعظ جنوبی کشمیر ڈاکٹر قاضی یاسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1978؁ء سے کوششوں کا آغاز ہوا ہے برائیوں کے خاتمے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے اور برائیوں کے خاتمے کے لئے برے نظام کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حقانی میموریل ٹرسٹ جموں وکشمیر کے نمائندے ایڈوکیٹ جاوید حقانی نے کہا کہ شراب پینے والے صرف اپنے آپ کو ہی نہیں بلکہ پورے سماج کو ڈبو دیتے ہیں۔ 

مفتی قمر الدین اویسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان مسلمان کا آئینہ ہے کاروان اسلامی نے برائیوں کے خاتمے کے لئے قدم اٹھایا اور ہمارے کندھوں پریہ ذمہ داری ڈال دی کے ہم اس کے شانہ بہ شانہ چل کردلیر دلی کا ثبوت فراہم کریں۔

 
جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کے نمائندے مولانا مشتاق احمد ویری نے کہا کہ حضور ﷺ نے جب شراب کے بند کرنے کے حکم صادر کیا تو ندیوں کی طرح شراب بہہ کر صحابہ کرام نے ضائع کر دیا یہ صرف نبوی تعلیم وتربیت کا اثر تھا جس تعلیم و تربیت کو عام کرنے کی سماج میں اشد ضرورت ہے جس مہم کا آغازامیر کاروان اسلامی مولانا حامی صاحب نے دور نو میں کیا اس کی تائید و حمایت کرنا ہم سب پرفرض ہے۔ 

سیمنار سے خطاب کر تے ہو ئے مولانا محمد رمضان نے کہا کہ شراب کو بند کروانا کوئی بڑی بات ہمارے لئے نہیں ہے لیکن اس میں ضرورت ہے کہ ہم خلوصِ دل سے مذہب و ملت کو بالائے طاق رکھکر انسانیت کے واسطے متحد ہو جائیں۔ 

ادھر تقریب سے سکھ برادری کے نمائندے منجیت سنگھ جی اور جگموہن سنگھ رینہ نے کہا کہ ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ایک اچھے قدم میں آج ہمیں بھی مدعو کیا گیا برائیوں کے خاتمے کے لئے ہم آپ لوگوں کے شانہ بہ شانہ ہے جس سے انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہو۔کاروانِ اسلامی نے جو بیڑا اٹھایا ہے ہم سب اس کے ساتھ میں ہمارا معاشرہ بگڑ چکا ہے اس لئے اس کو سدھارنے میں ہم سب کو اپنا کردار نبھانا چاہئے۔  

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی