سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

اسلام نبی(ص)قرآن اورمسلمان کا ترجمان ہے لیکن ہم نے فروعی مسائل سے ان میں دوریاں پیداکی ہے

 خبریں مسلکی رواداری

حاج عبدالحسین :

اسلام نبی(ص)قرآن اورمسلمان کا ترجمان ہے لیکن ہم نے فروعی مسائل سے ان میں دوریاں پیداکی ہے

نیوزنور30اگست2013:ٹنگمرگ اور گلمرگ کے اہل سنت علماء کی دعوت پر جامع مسجد گلمرگ میں اتحاد و تقریب کے سفیرحجت الاسلام حاج عبدالحسین کشمیری نے نمازگزاروں  سے خطاب کے دوران کہا:اسلام پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم،قرآن مجید اور مسلمان کے ترجمان کا نام ہےجو ایکدوسرے کی پہچان کرواتے ہیں نبی کریم (ص) قرآن  مجید کا پتہ فرماتے ہیں اور قرآن مجید مسلمان کا اور مسلمان نبی کریم (ص)کالیکن مسلمان غیرشعوری طور اسلام دشمن  طاقتوں کے منصوبوں کےشکار ہونے کے سبب ترجمان اور اصل دین کا عامل بننے کے بجائے جزئی اور فروعی مسائل کو لے کر ایک دوسرے کی تحقیر یا تکفیر میں لگ گئے ہیں

 

اسلام نبی(ص)قرآن اورمسلمان کا ترجمان ہے  لیکن ہم نے فروعی مسائل سے ان میں دوریاں پیداکی ہے:حاج عبدالحسین کشمیری
نیوزنور30اگست2013:ٹنگمرگ اور گلمرگ کے اہل سنت علماء کی دعوت پر جامع مسجد گلمرگ میں اتحاد و تقریب کے سفیرحجت الاسلام حاج عبدالحسین کشمیری نے نمازگزاروں  سے خطاب کے دوران کہا:اسلام پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم،قرآن مجید اور مسلمان کے ترجمان کا نام ہےجو ایکدوسرے کی پہچان کرواتے ہیں نبی کریم (ص) قرآن  مجید کا پتہ فرماتے ہیں اور قرآن مجید مسلمان کا اور مسلمان نبی کریم (ص)کالیکن مسلمان غیرشعوری طور اسلام دشمن  طاقتوں کے منصوبوں کےشکار ہونے کے سبب ترجمان اور اصل دین کا عامل بننے کے بجائے جزئی اور فروعی مسائل کو لے کر ایک دوسرے کی تحقیر یا تکفیر میں لگ گئے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے"نیوزنور" کی رپورٹ کے مطابق تہران میں قائم عالمی تقریب و اتحاد ادارہ "مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی" کے نمایندے  حجت الاسلام حاج سیدعبدالحسین کشمیری نے کہا : جب کبھی بھی اسلام دشمن طاقتوں کو اپنے منصوبوں کے خاکوں میں رنگ بھرنا ہوتا ہے تو حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔یہاں تک کہ شاہ ولایت علی ابن ابیطالب علیہم السلام کو پہلے کافر قرار دیا گیا پھر شہید کیا گیا ۔مظلوم کربلا سید الشہداء حسین بن علی علیہم السلام کو پہلے کافر قرار دیا گیا پھر شہید کیا گیا۔میری او رآپ کی تو بات ہی نہیں۔

بین الاقوامی صحافی نے مذید کہا:کشمیر میں جب پندرہویں صدی عیسوی میں مسلمانوں کے  اقتدار اور طاقت کو توڑنے کا منصوبہ بنا تو ہر حربہ استعمال میں لانےکے باوجود کشمیری مسلمانوں کا بال بھی بھیکا نہ کرسکے آخر کار  شیعہ سنی اختلاف کی آگ بھڑکائی گئی شیعہ مسلمان جو کہ صحابی و وصی رسول اللہ  (صلی اللہ علیہو آلہ وسلم )شاہ ولایت علی ابن ابیطالب( علیہم السلام) کاپیرو اور شیعہ کے نام سے موسوم ہیں  پرصحابہ پر لعنت کرنے کا الزام لگا کر 1548میں شیعہ تاراج کا سلسلہ شروع کیا گیا جس طرح کہ آج ہم پاکستان، افغانستان،مصر،بحرین،شام،لبنان اور عراق وغیرہ میں شیعہ کشی مشاہدہ کرتے ہیں۔ ایسے میں کشمیری مسلمان چونکہ چار صدیاں پہلے دشمن کی سازشوں کا شکار ہو چکے ہیں  اپنے تجربے کو بیان کرنے میں آگے آئیں اور بتائیں جب کبھی بھی شیعہ نامی مسلمان سنی کو  یا سنی نامی مسلمان شیعہ کو نقصان پہنچانے کے در پے ملے گا جان لینا چاہئے کہ وہ اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے۔

عبدالحسین کشمیری نےنماز گزاروں سے سوال کرتے ہوئے کہا:کیا تقریبا چار صدیوں سے یہاں کہاوت نہیں بنی ہے کہ شیعہ کے سینگ ہوتے ہیں یا نوروز کے دن شیعہ سنی کا خون نکال کر نوروز پکوان میں استعمال میں لاتے ہیں ۔جب کہ سبھی جانتے ہیں اس بات میں کوئی حقیقت نہیں اگرکسی کو پھر بھی شک ہے وہ میرے سر سے عمامہ اتار کر دیکھ لے کہ میرے سر پر سینگ ہیں کہ  نہیں۔جس طرح آپ میرے سر پر سینگ دیکھنے کا معائنہ کرسکتے ہیں ٹھیک اسی طرح آپ شیعہ عقائد کے بارے میں شیعوں کے اما م وقت سے حقیقت جان سکتے ہیں صدیوں پرانی کہاوتوں کا سہارا لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔اس وقت کوئی بھی کبھی بھی ایران میں مقیم شیعوں کے امام اور پیشوا حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی سے سوال کر سکتے ہیں کہ کیا آپ سنی مقدسات کی توہین کرتے ہیں یا کیا آپ سنی مقدسات کی توہین کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔شیعہ مسلمان چونکہ امامت کا قائل ہے اسلئے ہمیشہ سے جوابدہ رہا ہے ۔

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی