سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

27 رجب جملہ ادیان( مسلمان، ہندو، سیکھ، بودھ ،عیسائی وغیرہ) کی عید اور رواداری کی ثقافت کو فروغ دینے کا دن

 رجب خبریں

27 رجب جملہ ادیان( مسلمان، ہندو، سیکھ، بودھ ،عیسائی وغیرہ) کی عید اور رواداری کی ثقافت کو فروغ دینے کا دن:عبدالحسین کشمیری


آنحضرت (ص)کی ذات مبارکہ صرف مسلمانوں کیلئے مخصوص نہیں بلکہ اللہ نے آنحضرت(ص) کو تمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے 

سرینگر/27مئی2014/ہندوستان زیر انتظام کشمیر میں منعقدہ حالیہ ہندوستانی پارلمانی انتخابات میں بارہ مولا پارلمانی حلقہ انتخابات کے نامزد آزاد امیدوار حجت الاسلام آغا سید عبدالحسین کشمیری نے ’’عید مبعث ‘‘ جو کہ معراج عالم کے نام سے بھی مشہور ہے کی مناسب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 27رجب المرجب آغاز نزول قرآن یعنی اعلان بعثت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ جس کے بارے میں خود آنحضرت(ص) نے فرمایا ہے’’بعثت لاتمم مکارم الاخلاق‘‘ یعنی میں اخلاق کی تکمیل کیلئے مبعوث ہوا ہوں اور اخلاق ایسی ثقافت ہے جس کے بغیر ہر دین، مذہب، سماج ، قوم ، سیاست اور جماعت ناقص ہے اور دوسرے الفاظوں میں کہہ سکتے ہیں سبھی انسانوں کے درمیان اخلاق مشترکات میں سے ہے جس کا نمونہ عمل رحمتہ للعالمین خاتم الانبیاء والمرسلین حبیب الہ العالمین حضرت محمد بن عبداللہ صلوات اللہ و سلامہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ ہے۔اور آنحضرت کی ذات مبارکہ صرف مسلمانوں کیلئے مخصوص نہیں بلکہ اللہ نے آنحضرت کو تمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔

عبدالحسین کشمیری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ : دین مبین اسلام اور دیگر ادیان جیسے بودھ،سیکھ،ہندو،عیسائی وغیرہ کے درمیان روادای کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے عید مبعث ایک ایسی مناسبت ہے جسے صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ دیگر ادیان کے محترم عقیدتمندوں کو بھی بعثت اور اخلاق کی تکمیل کا دن منانے میں شریک بنانا چاہئے۔

حجت الاسلام آغا سید عبدالحسین موسوی کشمیری نے مزید کہا ہے کہ:ہندوازم میں ہم پڑھتے ہیں کہ ’’ ہندوازم خدا محوری اور دیگر ادیان پیغمبری محوری رکھتے ہیں ‘‘۔اور بودھ ازم میں پڑھتے ہیں کہ:’’بودھ ازم کا ماننا ہے کہ انسان کی مشکلات کا حل اس کے اندر ہے نہ کہ اسکے باہر‘‘۔اسی طرح سیکھ مذہب میں پڑھتے ہیں کہ’’ سیکھ مذہب میں اندویشواس نہیں ہے اور ایک جمہوری مذہب ، امید اور خوشحالی کی کرن ہے‘‘۔اور عیسائیت کے بارے میں پڑھتے ہیں کہ’’ انسان اور انسانیت کی خدمت کرنا انسانیت کا فریضہ ہے‘‘۔ اور اسلام کی تعلیمات میں ملتا ہے کہ ’’ سلام عقاید اور احکام کا ایک ایسا مجموعہ ہے جو ہر مرحلے میں انسان کے تمام ضروریات کا جواب دیتا ہے‘‘۔معلوم ہوتا ہے کہ ادیان اور مذاہب کے مشترکات اخلاق پر منحصر ہیں نہ کہ افتراق اور دشمنی پر اسطر ح میں دنیا بھر کے جملہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر دیندار انسانوں کی خدمت میں بالعموم اور ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے پنڈت،سیکھ،عیسائی اور بودھ جوان و بزرگ خواتین و حضرات کی خدمت میں بالخصوص عید مبعث کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی