سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر تبھی حقیقت پر مبنی کہلائے گا جب پاکستان کشمیر کو آزاد و خود مختار ملک تسلیم کرتا ہے

 اردو مقالات مکالمات سیاسی پاکستان کشمیر ھدایت ٹی وی کے ساتھ

ابوفاطمہ موسوی  عبدالحسینی:

پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر تبھی حقیقت پر مبنی کہلائے گا جب پاکستان کشمیر کو آزاد و خود مختار ملک تسلیم کرتا ہے

 کشمیری ایسی بڑی طاقتوں کے بیچ پھنسے ہوئے ہیں جو انہیں قانونی حقوق دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اسلئے ان بے چارے کشمیریوں کو کبھی پاکستان کا حامی بنناپڑتاہے اورکبھی ہندوستان کا حامی بنناپڑتا ہے توکبھی کسی اورکا مگرجب کشمیریوں کے دل کی بات کی جائے توکشمیر ہمیشہ آزاد ملک تھا اور ہر کشمیری آزاد ملک کی باز یابی کے ساتھ ہی رہنا پسند کریں گے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق  ہدایت ٹی وی نے ایران میں مقیم  ایک کشمیری مہاجر عبدالحسین عبدالحسینی سے پاکستان کی طرف سے منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک زندہ پروگرام میں مندرجہ ذیل مکالمہ انجام دیا :

ہدایت ٹی وی :یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلےمیں اس بات کونظرانداز کرکے کہ ہندوستانی اورپاکستانی سیاستدان کیاکہتے ہیں ہم آپ تک کشمیریوں کی حقیقی آواز پہنچانےکیلئے  اس وقت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حجت الاسلام والمسلمین آقاسید عبدالحسین موسوی صاحب سے گفتگو کریں گے ۔

س:۔قبلہ جو موقف کشمیری عوام کا ہے وہ بیان کیاجائے تاکہ اس سے سیاست سے ہٹایا جائےکہ کیا موقف ہندوستان کاہے اورکیا موقف پاکستان کاہے اسے ہٹ کے ہم دیکھیں کہ کشمیری عوام جو ظلم برداشت کررہے ہیں، جولاٹھیاں کھارہے ہیں، جوگولیاں کھارہے ہیں وہ عوام کیاکہتی  ہے آپ ان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے موقف کو بیان کریں ۔

ج:بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ۔ اللَّهُمَّ ‌و‌ أَنْطِقْنِی بِالْهُدَى ، ‌و‌ أَلْهِمْنِی التَّقْوَى ، ‌و‌ وَفِّقْنِی لِلَّتِی هِیَ أَزْکَى۔

کشمیر کی تاریخ اپنے ممتازتمدن و ثقافت کے سنہرے ابواب سے لبریز ہے ۔کشمیر259 بی سی سےلیکر 1947 ءتک  یعنی دوہزارسال سے زائد عرصے تک ایک خودمختاراور دین دارملک رہاہے۔ جس بیچ 1326 ءسے 1586 ء تک کشمیر اسلامی ملک رہاہے۔ اورکشمیر 1586 ء سے 1947 ء اور1947 ء سے 2016 ء تک کئی سیاسی عروج و زوال کا شکار رہاہے  مگر یہ جو کشمیرایک مسئلہ بناہے مجھے یہ کہنےسے ہچکچاہٹ نہیں ہوگی  کہ یہ پاکستان کی نسنجیدہ اورغلط سیاست کی وجہ سے وجود میں آیا ہے، کیونکہ ہندوستان کی تقسیم میں کشمیریوں کا زرہ برابربھی عمل دخل نہیں تھا ۔

کشمیری عوام مہاراجہ کےخلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھےاور 13 جولائی 1931ءکا یوم شہداءاس بات کا گواہ ہےکہ کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے کھڑے ہوئےتھے جواس بات کی غماز ہے کہ ہندوستان کی آزادی میں کشمیریوں کا کوئی عمل دخل نہیں تھا اور1947 ءمیں جب ہندوستان تقسیم ہوا اورپاکستان موردوجود میں آیا اس وقت جو پاکستان کی طرف سے جارحیت ہوئی اورکشمیرکو اپنےساتھ ملانے کی کوشش کی گئی ،میں سمجھتاہوں کہ وہیں پرایک اسٹریٹجیکل غلطی ہوئی ہے اورجسکا ہندوستان نے بھرپور فائیدہ اٹھایا ہے۔ اوراسطرح سے مسئلہ کشمیر ایک حقیقی اورحقوقی مسئلہ بن گیا ہے ،اورہمیں اس حقیقی اورحقوقی مسئلے کو قانونی طورپر حل کرنا چاہئے ۔اوریکجہتی کیلئے توامام خمینیؒ نے 50 سال پہلے نجف میں بیٹھ کے مسئلہ کشمیر کا حل بتایا تھا کہ" اگر توحید کلمه کنید، چطور هندوی بدبخت می‌تواند کشمیر عزیز را از ما بگیرد و از مسلمین بگیرد و هیچ کاری از آنها نیاید؟ "  کشمیر عالم اسلام کا حصہ ہے اوراسکی ایک اپنی پہچان ہے۔ اوراگر ابھی پاکستان نےماضی کی خامیوں کو محسوس کیاہے وہ کشمیر کی  آزادی کے حامی بن بیٹھے ہیں اوراسےمستقل ملک کی شکل میں دیکھناچاہتا ہے یقیناًبرصغیر یعنی ہندوستان ،پاکستان کےساتھ ساتھ بنگلہ دیش ،چین اوردنیا بھر سے اسکے حامی نکلیں گے ۔اوراگریوم یکجہتی منانا ہوتو یوم یکجہتی اس تاریخی ملک کی حیثیت سے جسکی اپنی تاریخ اورثقافت اور اپنی تہذیب ہے اورجس نے دیگر اسلامی ممالک کیطرح ایک تاریخ رقم کی تھی کے طورپرمناناچاہئے اورکشمیریوں کی اصلی زبان یہی ہے۔

مگر کیاکریں کشمیری ایسی بڑی طاقتوں کے بیچ پھنسے ہوئے ہیں جو انہیں قانونی حقوق دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اسلئے ان بے چارے کشمیریوں کو کبھی پاکستان کا حامی بنناپڑتاہے اورکبھی ہندوستان کا حامی بنناپڑتا ہے توکبھی کسی اورکا مگرجب کشمیریوں کے دل کی بات کی جائے توکشمیر ہمیشہ آزاد ملک تھا اور ہر کشمیری آزاد ملک کی باز یابی کے ساتھ ہی رہنا پسند کریں گے ۔

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی