سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

اسلامی جمہوریہ مخالف علماء اور نام نہاد ملاؤں کے نام وصیت

 اردو مقالات انقلاب اسلامی ایران مذھبی سیاسی محضر امام خمینی رہ

امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط17

اسلامی جمہوریہ مخالف علماء اور نام نہاد ملاؤں کے نام وصیت

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط17/ اور  اگر آپ حضرات کو یہ توقع ہے کہ ایک رات میں سبھی مسائل اسلام اور خداوند متعال کے احکام کے مطابق تبدیل ہو جائیں تو یہ  ایک  بھول ہے اور  پوری انسانی تاریخ میں ایسا معجزہ نہ کبھی رونما ہوا ہے  اور نہ ہوگا۔ اور اس دن جب ان شاءاللہ مصلح کل امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ظہور فرمائیں گے تو آپ یہ خیال نہ کریں کہ کوئی معجزہ رونما ہوگا اور ایک دن  میں  پورے عالم کی اصلاح ہوجائے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارہ نیوزنور  ؛گذشتہ سے پیوست امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے الہی سیاسی وصیت نامے کی  سترہ ہویں قسط اگلے سے پیوست ملاحظہ فرمائیں:

اسلامی جمہوریہ مخالف علماء اور نام نہاد ملاؤں کے نام وصیت

ع:

میری ان علماء اور نام نہاد ملاؤں کے اس طائفے کہ جو مختلف محرکات کے تحت اسلامی جمہوریہ اور اس کے اداروں کی مخالفت کرتے ہیں  اور اس کا تختہ الٹنے کیلئے اپنا وقت وقف کئے ہوئے ہیں اور سازش کار مخالفوں اور سیاسی کھلاڑیوں کی مدد کرتے ہیں، نیز بعض اوقات جیسا کہ نقل کیا جاتا ہے ، اس مقصد کیلئے ان کو خدا سے بے خبر سرمایہ داروں سے  بھاری رقومات اور بڑی مدد ملتی ہے ،  سے وصیت یہ ہے کہ آپ لوگوں نے ابھی تک اس غلط کام کا روک تھام نہیں کیا اور بعد میں بھی مجھے نہیں لگتا کہ کوئی روک تھام کرو گے۔ بہتر یہ ہے کہ اگر آپ نے دنیا کی خاطر یہ کام کیا ہے تو ہرگز خدا آپ کو آپ کے منحوس مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دے گا۔جب تک توبہ کا دروازہ کھلا ہے خداوند عالم کی بارگاہ میں عذر خواہی کرلیں اور مظلوم و نیاز مند ملت  کے ہمنوا بن جائیں اور اسلامی جمہوریہ  جو کہ قوم کی قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے  کی حمایت کریں ، کیونکہ دنیاوآخرت کی بھلائی اسی میں ہے ۔ اگرچہ مجھے  نہیں لگتا کہ آپ  کوتوبہ کرنے کی توفیق حاصل ہوگی ۔ اور ہاں مگر وہ جماعت کہ جن سے جانے یا انجانے میں بعض غلطیاں اور خطائیں سرزد ہوئی ہیں اور ان کی مخالفت اسلامی احکام کے ساتھ رہی ہے، اسلامی جمہوریہ اور اسکی حکومت کی بنیاد کی شدید مخالفت کرتے ہیں  اور خدا کے لئے اسکا تختہ پلٹنے کیلئےسرگرم عمل ہیں  اور ان کا اپنا تصور یہ ہے کہ یہ حکومت سلطنتی حکومت  سے بھی بری یا ویسی ہی ہے، انہیں چاہئے کہ خلوت میں نیک نیتی کے ساتھ غور و فکر کریں  اور اس حکومت کا سابقہ رژیم سے موازنہ کریں۔اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ دنیا کے انقلابوں میں ہرج و مرج ، غلط رویوں اور موقع پرستیوں کا ہونا اجتناب نا پذیر امر ہوتا ہے اور اگر آپ توجہ کریں اور اس جمہوریہ کے مشکلات کو مد نظر رکھیں –از جملہ  اس کے خلاف کئے جانے والی  سازشیں ،جھوٹے پروپگنڈوے ، ملک کے اندر اور ملک کے باہر کے مسلحانہ حملوں ، اسلام اور اسلامی حکومت سے ملت کو ناراض کرنے کیلئے تمام سرکاری اداروں میں کچھ مفسدوں اور مخالفین اسلام کا  اجتناب نا پذیر اثر و رسوخ ، اکثر یا بہت سے ملازمین کی ناتجربہ کاری  اوران لوگوں  کہ جو جائز طریقے  سے خطیر فوائد حاصل کرنے سے  رہ گئے کی طرف سے کئے جانے والے جھوٹے پروپگنڈے، شرعی قاضیوں کی نمایاں کمی ، کمر توڑ اقتصادی مشکلات ،لاکھوں ملازمین  کے تہذیب اور تصفیہ میں عظیم خامیاں ، ماہر و صالح لوگوں کی کمی اور اس جیسی دسیوں مشکلات  کہ انسان جب تک خود اس میں داخل نہیں ہوتا وہاں کے حالات سے بے خبر ہے۔ اور دوسری طرف خودغرض سلطنت طلب بڑے سرمایہ دار اشخاص کہ  جو بدعنوانی ، سود جویی ، زرمبادلہ کو ملک سے باہر نکالنے،حیرت انگیز گراں فروشی ،اسمنگلنگ اورسفتہ بازی و زخیرہ اندوزی سے معاشرے کےغریب اور  پسماندہ طبقات کو ہلاکت کے دہانے پر پہنچا کردباو بنائے ہوئے ہیں اور معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیلتے ہیں، یہی لوگ آپ حضرات کے پاس دھوکہ دہی اور شکایت کیلئے آتے ہیں اور بعض اوقات اپنے آپ کو خالص مسلمان ثابت کرنے کیلئے سہم امام( عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے عنوان سےکچھ رقم بھی دیتے ہیں۔ مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں اور آپ کو غصہ دلاکر حکومت کی مخالفت پر اکساتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے ناجائز فائدوں کے ذریعے لوگوں کا خون چوستے ہیں اور ملک کی اقتصادیات کو تباہ کرتے ہیں۔

سادہ اندیش مؤمنوں کے نام نصیحت

میں انکساری کے ساتھ برادرانہ نصیحت کرتا ہوں کہ آپ حضرات اس قسم کی افواہوں سے متاثر نہ ہوں اور خدا  اور اسلام کی تحفظ کیلئے اس اسلامی جمہوریہ کی مدد کریں۔جان لینا چاہئے کہ اگر یہ اسلامی جمہوریہ ناکام ہوتی ہے تو اسکی جگہ حضرت بقیة اللہ - روحی فداہ- کی پسندیدہ یا آپ حضرات کی فرمانبردار حکومت وجود میں نہیں آئے گی، بلکہ (سپرپاور) دو بلاکوں میں سے ایک کی فرمانبردار  حکومت قائم ہو جائے گی اور دنیا بھر کے پسماندہ اور محروم طبقات کے لوگ جن کی امیدیں اسلام اور اسلامی حکومت سے زندہ ہو چکی ہیں اور اس سے محبت رکھتے ہیں وہ مایوس ہو جائیں گے اور اسلام ہمیشہ کیلئے گوشہ نشین ہوجائے گا؛ اور اس روز آپ لوگ اپنے عمل پر پشیمان ہوں گے لیکن وقت گزر چکا ہوگا اور اس وقت پشیمانی بے سود ہوگی۔اور  اگر آپ حضرات کو یہ توقع ہے کہ ایک رات میں سبھی مسائل اسلام اور خداوند متعال کے احکام کے مطابق تبدیل ہو جائیں تو یہ  ایک  بھول ہے اور  پوری انسانی تاریخ میں ایسا معجزہ نہ کبھی رونما ہوا ہے  اور نہ ہوگا۔ اور اس دن جب ان شاءاللہ مصلح کل امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ظہور فرمائیں گے تو آپ یہ خیال نہ کریں کہ کوئی معجزہ رونما ہوگا اور ایک دن  میں  پورے عالم کی اصلاح ہوجائے گی؛بلکہ کوششوں اور فداکاریوں سے ستمگروں کی سرکوبی ہوگی پھر کہیں جاکر وہ الگ تھلگ پڑ جائیں  گے۔اور اگر آپ لوگوں کی رائے بعض منحرف عوام کی طرح یہ ہے کہ اس بزرگوار(امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظہور کیلئے کوشش یہ رہنی چاہئے کہ  کفر و ظلم کا میدان کھلا چھوڑا جائے تاکہ پورا عالم ظلم میں غرق ہو جائے اور ظہور کے مقدمات فراہم ہونگے تو : فإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیهِ رَاجِعُونَ۔


تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی