سایت شخصی ابوفاطمہ موسوی عبدالحسینی

جستجو

ممتاز عناوین

بایگانی

پربازديدها

تازہ ترین تبصرے

۰

منحرف افراد کا حوزہ علمیہ میں نفوذ پیدا کرنے کا خطرہ اور حوزات کو نظم دینے کی ضرورت

 اردو مقالات انقلاب اسلامی ایران مذھبی سیاسی محضر امام خمینی رہ

 امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط10

منحرف افراد کا حوزہ علمیہ میں نفوذ پیدا کرنے کا خطرہ

نیوزنور: امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کا الہی سیاسی وصیت نامہ /قسط10/ میری وصیت یہ ہے کہ ہر زمانے میں خصوصا عصر حاضر میں جبکہ منصوبوں اور سازشوں میں سرعت و قوت پیدا ہو گئی ہے، حوزہ ہای علمیہ کو نظم و ضبط عطا کرنے کیلئے قیام کرنا ضروری بن گیا ہے؛ اسطرح کہ علما، مدرسین اورعظیم الشان افاضل وقت صرف کرکے  دقیق صحیح  پروگرام کے تحت  حوزہ ہای علمیہ  بالخصوص  حوزہ علمیہ قم  اور سبھی دوسرے بڑے  اہم مراکز کو اس نازک وقت میں ہر احتمالی چوٹ سے محفوظ بنائیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور ؛گذشتہ سے پیوست امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے الہی سیاسی وصیت نامے کی  دسویں قسط اگلے سے پیوست ملاحظہ فرمائیں:

منحرف افراد کا حوزہ علمیہ میں نفوذ پیدا کرنے کا خطرہ

ط:

میری وصیت حوزہ ہائے مقدسہ علمیہ( دینی تعلیمی مراکز) کیلئے یہ ہے جو مکرر عرض  کرتا رہا ہوں کہ اس زمانے میں جبکہ اسلام اور اسلامی جمہوریہ کے مخالفوں نے اسلام  کا تختہ پلٹنے کیلئے کمر کس رکھی ہے اور وہ اس شیطانی مقصد کیلئے ہر ممکن طریقے سے کوشش کررہے ہیں،جن میں اسلام اور اسلامی حوزات  کیلئے انکے منحوس اور خطرناک مقصد کیلئے ایک اہم راستہ  منحرف اور تخریب کار افراد کو حوزہ ہای علمیہ پہنچانا ہے جس کا قلیل المدت میں بڑا خطرہ ناشایستہ  اخلاق و اعمال اور انحرافی طریقہ   کارکے ذریعہ حوزات کو بدنام  کرنا ہے اور اس کا طویل المدت میں انتہائی عظیم خطرہ  یہ ہے کہ ایک یا چند ایسے شیاد کا اعلی مقام تک پہنچنا جو اسلامی تعلیمات کے بارے میں جانکاری کے سبب اپنے آپ کو عوام اور  پاکدل لوگوں کے درمیان مقام بنا کر اور انہیں اپنا گرویدہ بنا لے اور وقت آنے پر اسلامی حوزات، اسلام عزیز اور ملک پر مہلک وار کرنا ہے۔

اور ہم جانتے ہیں کہ  بڑی  غارتگر طاقتیوں نے مختلف سماجوں میں  قوم پرست، نقلی  روشن خیال اور نام نہاد علماء جیسے مختلف افراد کہ اگر  ان  کو فرصت ہاتھ آ جائے تووہ سب سے زیادہ خطرناک اور نقصاندہ ثابت ہو سکتے ہیں سنبھال کر رکھے ہیں جو کہ حتی تیس-چالیس سال اسلامی خدو خال اور مقدس مآبی یا "پان ایرانزم" اور وطن پرستی اور دیگر حیلوں کے ذریعے، صبر اور بردباری کے ساتھ عوام کے درمیان زندگی گزارتے ہیں اور مناسب موقع پر اپنے مشن کو انجام دیتے ہیں۔اور ہماری عزیز قوم نے اس مختصر مدت میں  انقلاب کی کامیابی کے بعد "مجاھد خلق"، "فدایی خلق"، "تودہ ھا" اور دیگر  عناوین کے ساتھ ایسے نمونے دیکھے ہیں،اور ضرورت اس بات کی ہے کہ سبھی اس قسم کی سازشوں کو ہوشیار ی کے ساتھ ناکام بنائیں اور حوزہ ہای علمیہ  کی ذمہ داری اس میں سب سے زیادہ  اور ضروری ہے کہ مراجع وقت کی تائید کے ساتھ اساتید اور سابقہ دار افاضل کے ذریعہ اس میں تنظیم و تصفیہ انجام دیا جائے۔اور شاید یہ نظریہ کہ "نظم بے نظمی میں ہے" خود انہی منحوس سازش کاروں کے مشن کا حصہ ہو۔

حوزات کو نظم دینے کی ضرورت

 بہر صورت میری وصیت یہ ہے کہ ہر زمانے میں خصوصا عصر حاضر میں جبکہ منصوبوں اور سازشوں میں سرعت و قوت پیدا ہو گئی ہے، حوزہ ہای علمیہ کو نظم و ضبط عطا کرنے کیلئے قیام کرنا ضروری بن گیا ہے؛ اسطرح کہ علما، مدرسین اورعظیم الشان افاضل وقت صرف کرکے  دقیق صحیح  پروگرام کے تحت  حوزہ ہای علمیہ  بالخصوص  حوزہ علمیہ قم  اور سبھی دوسرے بڑے  اہم مراکز کو اس نازک وقت میں ہر احتمالی چوٹ سے محفوظ بنائیں ۔

اور لازمی امر ہے کہ محترم علما و مدرسین اس بات کی اجازت نہ دیں کہ فقہی اور اصولی میدانوں جو فقاہت سے متعلق دروس ہیں میں مشایخ معظم کے طرز تدریس کو  جو کہ اسلامی فقہ کی حفاظت کا اکلوتا طریقہ ہے سے منحرف  ہو پائے ،اور کوشش کریں آئے دن دقت وظرافت میں،مباحثے میں،نظریات میں ، ابتکار اور تحقیق میں اضافہ ہوتا رہے؛اور  سنتی فقہ(روایتی فقہ) جو کہ سلف صالح کی میراث ہے سے انحراف  تحقیق و تدقیق کی بنیادوں کو کمزور کرناہے،اسکی حفاظت کرتے ہوئے تحقیق پر تحقیق میں اضافہ ہونا چاہئے۔اور البتہ ملک اور اسلام کی ضروریات کے پیش نظر علوم کے دیگر شعبوں میں پروگرام تیار کیا جائے گا اور ان شعبوں میں شخصیتوں کی تربیت ہونی چاہئے۔اور  سب سے اعلی ترین اور والا ترین  میدان کہ  جس میں سب کے سب تعلیم و تعلم ہونا چاہئے وہ معنوی اسلامی علوم ،جیسے علم اخلاق، تہذیب نفس، سیروسلوک الی اللہ ہے-رزقناالله وایاکم- کہ   یہی جہاد اکبر ہے۔

 

تبصرے (۰)
ابھی کوئی تبصرہ درج نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ ارسال کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی